کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینیمیشن کے فریمز بنائیں

کسی بھی اینی میشن کی جان اس کے فریمز میں ہوتی ہے۔ اگر اینی میشن کے فریمز کے لیے استعمال کی جانے والی تصاویر اچھے طریقے سے بنائی گئی ہوں اور مطلوبہ مقصد واضح کر رہی ہوں تو پھر یہ اینی میشن مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اینی میشن کا کام دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھانا ہوتا ہے، جس سے دیکھنے والے کی نظر میں ایک ویڈیو کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم corelDRAW میں چاند ستارہ اینی میشن کے لیے امیجز تیار کریں گے۔ یہ امیجز اینی میشن کے فریمز کے طور پر استعمال ہو سکیں گی۔ ہر امیج میں چاند تو ساکت ہوگا، لیکن ستارہ چاند کی اندرونی طرف دائیں سے بائیں، اور بائیں سے دائیں گھومتا رہے گا۔


کورل ڈرا میں بنائے گئے ان فریمز کی مدد سے درج ذیل اینی میشن تیار ہوگی۔ اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کورل ڈرا میں چاند ستارہ کیسے بنائے جا سکتے ہیں، تو اس کے لیے یہ ٹٹوریل دیکھیں: CorelDRAW میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں


آئیں مرحلہ وار اسکرین شاٹس کی مدد سے کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینی میشن کے لیے فریمز بنانے کا عمل دیکھتے ہیں۔

Ctrl+D شارٹ کٹ کی مدد سے ستارے کی ایک نقل بنائیں۔ اس مقصد کے لیے Edit مینیو میں موجود Duplicate آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب یہ نقل بن جائے تو دوسرے ستارے پر دو مرتبہ کلک کریں، جس سے Rotate کرنے والے ہینڈلز ظاہر ہو جائیں گے۔ اب ماؤس کی مدد سے کسی بھی کنارے سے پکڑ کر ستارے کو تھوڑا سا بائیں کی طرف گھمائیں۔

اسی طرح ستاروں کی نقلیں بناتے جائیں، اور انہیں تھوڑا سا بائیں طرف گھماتے جائیں۔ گھمانے سے ہمارا مقصد یہ ہےکہ جب یہ اینی میشن بنے تو ستارہ پہیے کی طرح گھومتا نظر آئے۔

ستارے کی ایک نقل بنائیں، اور پھر اس نقل کو تھوڑا سا بائیں طرف گھمائیں


درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینی میشن کے لیے تمام ستارے تیار ہیں۔ اگر آپ دائیں طرف سے یہ ستارے دیکھتے جائیں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ ہر ستارہ پچھلے ستارے سے کچھ بائیں طرف گھوما ہوا ہے۔

اینی میشن کے فریمز کے لیے ستارے کی مزید نقلیں بنا کر انہیں گھمائیں


  1. اب ہم نے یہ کرنا ہے کہ ہر ستارے کو چاند کے ساتھ ملا کر ایک امیج تیار کرنی ہے۔ اس کے لیے دائیں طرف سب سے اوپر والا ستارہ چھوڑ کر باقی تمام ستارے ڈیلیٹ کر دیں۔ پھر اوپر ٹول بار پر موجود Export آپشن کی مدد سے پہلے ستارے کے ساتھ چاند کی ایک امیج بنا لیں۔ یعنی یہ امیج اینی میشن کا پہلا فریم ہوگا۔
  2. اب Undo آپشن کی مدد سے ڈیلیٹ کیے گئے ستارے واپس لائیں۔ پھر دوسرا ستارہ چھوڑ کر باقی تمام ستارے ڈیلیٹ کر دیں۔ اور پھر دوسرے ستارے کے ساتھ چاند کی امیج بنائیں۔ اسی طریقے سے ہر ستارے کے ساتھ چاند ملا کر امیج فریمز تیار کریں۔

    جب دائیں سے بائیں فریمز مکمل ہو جائیں، تو پھر بائیں سے دائیں شروع ہو جائیں۔ یعنی بائیں طرف سے ہر ستارے کے ساتھ چاند ملا کر امیج فریمز تیار کریں۔

نوٹ: زیادہ ستارے اکٹھے ڈیلیٹ کرنے کے لیے کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر رکھیں، اور پھر ماؤس کے ساتھ ستاروں پر باری باری کلک کر کے انہیں سلیکٹ کرتے جائیں۔ جب مطلوبہ ستارے سلیکٹ ہو جائیں تو کی بورڈ پر Delete بٹن دبا کر انہیں ڈیلیٹ کر دیں۔

پہلا ستارہ اور چاند چھوڑ کر باقی تمام ستارے ڈیلیٹ کر دیں، اور اینی میشن کا پہلے فریم کی امیج بنائیں


درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینی میشن کے فریمز کے لیے تمام امیجز تیار کر لی گئی ہیں۔

اینی میشن کے تمام فریمز کی امیجز


چاند ستارہ کی ان تصاویر کی مدد سے آپ اینی میشن کیسے بنا سکتے ہیں، اس کے لیے درج ذیل ٹٹوریل دیکھیں:

GIMP میں GIF اینی میشن بنائیں