Articles

ویب ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟

ایسا سافٹ ویئر جو ویب براؤزر پر چلتا ہے اسے ویب ایپلی کیشن کہتے ہیں۔ چونکہ براؤزر تقریباً‌ ہر قسم کے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیب اور سمارٹ فون وغیرہ) پر موجود ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح براؤزر ہر پلیٹ فارم (ونڈوز، میک اور لینکس وغیرہ) پر دستیاب ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب آپریٹنگ سسٹمز پر چلائی جا سکتی ہے۔ اگر ویب ایپلی کیشن کو چلانے کیلئے درکار ویب سرور، پروگرامنگ اور ڈیٹابیس کے سافٹ ویئرز مقامی کمپیوٹر پر انسٹال کر لیے جائیں تو ویب ایپلی کیشن کو بطور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن بھی چلایا جا سکتا ہے، یعنی پھر اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس ٹٹوریل میں انفوگرافک کی مدد سے ویب ایپلی کیشن کا ایک عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ویب ایپلی کیشن کے کام کا طریقہ کار واضح کرنا ہے۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں

اس ٹٹوریل میں ویب سائیٹ ہوسٹ کرنے کا بنیادی طریقہ بتایا گیا ہے جس میں یہ مراحل شامل ہیں۔ (1) ویب سرور سافٹ ویئر Apache انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ سے آنے والی درخواستیں وصول کر کے ان کے بدلے میں ویب پیجز اور فائلز مہیا کرتا ہے۔ (2) انٹرنیٹ کنکشن کے لیے راؤٹر/موڈیم استعمال نہیں کیا گیا بلکہ وائرلیس براڈبینڈ استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کمپیوٹر کو راؤٹر کے پرائیویٹ IP کی بجائے ISP کا پبلک IP ایڈریس مل سکے۔ (3) انٹرنیٹ کی طرف سے آنے والی HTTP درخواستوں کو اجازت دینے کے لیے ونڈوز کی فائروال میں پورٹ 80 کھولی گئی ہے۔ (4) ہوسٹ کی گئی ویب سائیٹ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک پراکسی ویب سائیٹ پر کمپیوٹر کا IP ایڈریس مہیا کیا گیا ہے، جس نے دنیا کے کسی دوسرے حصے میں ویب سائیٹ براؤزر میں دکھا دی ہے۔ مکمل تحریر

مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں

مریضوں کی ڈیٹابیس بنائیں

گزشتہ دس پندرہ سالوں میں میری والدہ کے متعدد سرجیکل آپریشنز ہوئے ہیں۔ پچھلے سال جب ان کے پتے کا آپریشن ہوا تو گھر کے دیگر افراد کی طرح میں نے بھی اپنی باری کے تحت ہسپتال میں ان کے ساتھ وقت گزارا۔ جس ہسپتال میں وہ زیر علاج تھیں ان کا انتظام مناسب اور قابل قبول تھا لیکن ہسپتال کا نظم کمپیوٹرائزڈ نہیں تھا اور مریضوں کے تمام ریکارڈز روایتی طریقے سے رجسٹروں پر درج کیے جا رہے تھے۔ یہ دیکھ کر میں سوچ رہا تھا کہ اگر مریض کے علاج کی تمام سرگرمیاں کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں تو اس کا بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر کو مریض کی ہسٹری رپورٹ مل جائے کہ مریض کو اس سے پہلے کونسے طبی مسائل پیش آئے، ان مسائل کی تشخیص کے لیے کونسے چیک اپس اور ٹیسٹس کیے گئے، علاج کے دوران کونسی پیچیدگیاں پیش آئیں، اور بالآخر مریض کا وہ طبی مسئلہ کیسے حل کیا گیا۔ ڈاکٹر کے لیے مریض کی یہ میڈیکل ہسٹری رپورٹ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل فائیو میں متعارف کرائے گئے نئے ایلی منٹس

HTML5 ویب پیجز بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی HTML لینگویج کا نیا معیار ہے۔ ورلڈ وائیڈ ویب کے آغاز سے لے کر اب تک HTML مارک اپ لینگویج کے متعدد ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں حالات کی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔ اس ٹٹوریل میں حالیہ ورژن HTML5 میں نئے شامل کیے جانے والے ایلیمنٹس، اور پرانے ختم کیے جانے والے ایلیمنٹس کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فہرست اور اس کی زیادہ تر وضاحت W3Schools کی ویب سائیٹ سے لی گئی ہے، جبکہ ایلیمنٹس کی نوعیت کے اعتبار سے ان کی ترتیب بدلی گئی ہے۔ آئیں یہ ایلیمنٹس اور ان کا مختصر تعارف دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر

ویب پیج کا ڈھانچہ تیار کرنے والے ایچ ٹی ایم ایل فائیو کے ایلی منٹس

انٹرنیٹ پر جب Web کا آغاز ہوا تو ابتداء میں ویب پیج کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے HTML کے table ایلی منٹ کا عام استعمال کیا جاتا تھا۔ یعنی اگر ویب پیج میں تین کالم درکار ہوتے تو اس مقصد کے لیے تین کالموں پر مشتمل ٹیبل بنایا جاتا۔ لیکن ٹیبل ایلی منٹ کی مدد سے بنائے گئے ڈیزائن کا نقصان یہ تھا کہ اسے آزادانہ طریقے سے CSS کی مدد سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا، اور ایسا ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ویب پیج کا کوڈ تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا تھا۔ چنانچہ اس مسئلے کے حل کے لیے Table-less ڈیزائن کا تصور متعارف کرایا گیا جس کے تحت ویب پیج کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے div ایلی منٹ کا بکثرت استعمال کیا جانے لگا۔ div ایلی منٹس کو CSS کی مدد سے ویب پیج کے مختلف کالمز اور سیکشنز کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کو تیز رفتار بنائیں

ویب سائیٹ کو تیز رفتار بنائیں

اس بارے میں ریسرچ ہوتی ہے اور رپورٹس شائع ہوتی ہیں کہ انٹرنیٹ کے صارفین کے صبر کا پیمانہ دن بدن محدود ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اگر کسی ویب سائیٹ کے صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے میں توقع سے زیادہ وقت لینے لگ جائیں تو صارفین کوئی متبادل ویب سائیٹ تلاش کرتے ہیں۔ چنانچہ بڑی کمپنیاں اپنی ویب سائیٹس تیار کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھتی ہیں کہ کیا ان کی ویب سائیٹ کے صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے میں ان کے مد مقابل کمپنی کی ویب سائیٹ کے صفحات سے زیادہ وقت تو نہیں لے رہے۔ اگر ایسا ہو رہا ہو تو پھر وہ اس کا حل تلاش کرتے ہیں۔ ویب سرورز کے لیے بہتر سے بہتر ہارڈ ویئرز منتخب کیے جاتے ہیں، تیز سے تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشنز حاصل کیے جاتے ہیں، اور ویب سائیٹ کے صفحات کو ہلکا پھلکا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ صارفین تیز رفتاری کے ساتھ ویب سائیٹ کے صفحات وزٹ کر سکیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے ویب پیج کے مخصوص حصے حاصل کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ویب پیج کے مخصوص حصے حاصل کریں

آپ جانتے ہوں گے کہ Parsing کامطلب کسی چیز کے حصے بخرے کر کے ان حصوں کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے۔ پارسنگ کمپیوٹر پروگرامنگ کا ایک اہم موضوع ہے جس کے تحت ڈیٹا پراسیسنگ کے مختلف کام سر انجام دیے جاتے ہیں۔ پارسنگ کا مقصد پروگرامنگ کے ذریعے وہ ڈیٹا حاصل کرنا ہے جو کسی ٹیکسٹ فائل (ویب پیج وغیرہ) میں موجود ہے اور اسے ہم نئے سرے سے ٹائپ نہیں کرنا چاہتے۔ اس تحریر میں پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ پارسنگ کے ذریعے کسی بھی ویب پیج کے کونسے حصے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پھر اس کا مقصد ذکر کیا جائے گا کہ آخر پارسنگ کیوں کی جاتی ہے۔ اس کے بعد مختصرً ا یہ بتایا جائے گا کہ پروگرامنگ لینگویجز میں پارسنگ کیسے جاتی ہے۔ اور پھر آخر میں PHP کوڈ کی مثالوں کے ذریعے پارسنگ کا عمل واضح کیا جائے گا۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کی شماریات کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا جائے؟

ویب سائیٹ کی شماریات کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا جائے؟

فرض کریں میں نے بہت محنت کے بعد ایک ویب سائیٹ تیار کی ہے جسے اب میں لوگوں میں مقبول کرانا چاہتا ہوں۔ اس ویب سائیٹ کی مقبولیت کے لیے میں آن لائن بھی محنت کروں گا اور آف لائن بھی۔ آن لائن محنت اس طرح سے کہ سرچ انجنز کے Add website فیچر کی مدد سے اپنی ویب سائیٹ بڑے بڑے سرچ انجنز میں شامل کراؤں گا۔ نیز سرچ انجنز میں شمولیت کے اس عمل کو تیز رفتار بنانے کے لیے میں اپنی ویب سائیٹ کی مکمل فہرست (sitemap.xml) تیار کر کے سرچ انجنز کی خدمت میں پیش کروں گا۔ پھر مختلف فورمز اور اچھی ساکھ رکھنے والی ویب سائیٹس میں اپنی ویب سائیٹ کے ہوم پیج اور نمایاں ویب پیجز کے لنکس شامل کرانے کی کوشش کروں گا۔ اس کے علاوہ سوشل ویب سائیٹس پر اکاؤنٹس بنا کر لوگوں کو اپنی ویب سائیٹ سے متعارف کرانے کی کوشش کروں گا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد آن لائن مارکیٹنگ ہے تاکہ بذریعہ انٹرنیٹ میں اپنی ویب سائیٹ کو مقبول کروا سکوں۔ مکمل تحریر