لینکس اوبنٹو پر بنیادی فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے کلر پینٹ انسٹال کریں
لینکس پر مجھے ایسے امیج ایڈیٹنگ پروگرام کی تلاش تھی جو ونڈوز کے پینٹ پروگرام سے ملتا جلتا ہو تاکہ اس سلسلہ میں زیادہ الجھن نہ پیش آئے۔ خوش قسمتی سے لینکس پر KolourPaint پروگرام دستیاب ہے جو نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ اس میں فوٹوشاپ کی طرز کے بنیادی قسم کے ایفیکٹس کے علاوہ اسکرین شاٹس بنانے کا فیچر بھی موجود ہے۔ اگرچہ اس طرز کے بنیادی فوٹو ایڈیٹنگ کے پروگرامز استعمال میں آسان ہوتے ہیں لیکن پھر بھی ہم کلر پینٹ کی انسٹالیشن کے بعد چند ایک ضروری چیزیں دیکھیں گے تاکہ اسے سمجھنے میں آپ کا زیادہ وقت خرچ نہ ہو۔ مکمل تحریر