کورل ڈرا میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں
خوش قسمتی سے پاکستان کا جھنڈا بہت سادہ ہے اور اسے تیار کرنا بھی آسان ہے، ورنہ بعض ممالک کے جھنڈے ایسے ہیں کہ انہیں لہراتا دیکھ کر دیکھنے والے کا سر بھی لہرانے لگتا ہے۔ میرے خیال میں دنیا میں سب سے سادہ اور آسان جھنڈا جاپان کا ہے جو کہ جاپانیوں کی جسامت کی طرح مختصر سا ہے۔ سفید زمین پر سرخ دائرہ ، بس یہ جاپان کا جھنڈا ہے۔ بنگلہ دیش کا جھنڈا بھی جاپان کے جھنڈے جیسا ہے جس میں سبز زمین پر سرخ دائرہ ہے۔ اسی طرح صومالیہ اور ویت نام کے جھنڈے بھی سادہ ہیں۔ صومالیہ کے جھنڈے کی زمین نیلی اور اس کے اوپر سفید ستارہ ہے جبکہ ویت نام کے جھنڈے کی زمین سرخ ہے جس کے اوپر سنہری یا زرد رنگ کا ستارہ ہے۔ پاکستان مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/01/2018 - 15:04
فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا بہتر طریقہ
فوٹو شاپ میں تصویریں سیدھی کرنے کا یہ طریقہ یقیناً آپ کا بہت سا وقت بچائے گا۔ آج کل عام نوعیت کی اسکیننگ کے لیے اسکینر کی بجائے سمارٹ فون زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس صورت میں تصویر کے ٹیڑھا رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اسکین کرتے وقت جو صفحات ترچھے رہ جاتے ہیں انہیں سیدھا کرنے کے لیے عموماً Image مینیو کے تحت Rotate Canvas مینیو میں موجود Arbitrary آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے اکثر صفحہ سیدھا کرنے کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوتی، بار بار Undo کرنا پڑتا ہے اور ہر دفعہ نئی ویلیو مہیا کرنا پڑتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم بھی یہی طریقہ اختیار کریں گے لیکن اس سے پہلے فوٹو شاپ میں موجود Measure Tool استعمال کریں گے۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/01/2018 - 15:59
کورل ڈرا میں ان پیج کی لکھائی استعمال کریں
ان پیج میں بہت سے مفید نستعلیق اور نسخ فونٹس ہیں جنہیں کورل ڈرا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اخبارات اور رسائل کے اشتہارات، کتابوں کے سرورق، اخباری سرخیاں، شادی کارڈ، دعوت نامے، بزنس کارڈ، غرض اردو عبارتوں پر مشتمل ڈیزائننگ کے بہت سے کاموں کے لیے ان پیج اور کورل ڈرا استعمال کیے جاتے ہیں۔ چونکہ Inpage 2000 کے فونٹس سیمبل بیسڈ ہیں اس لیے ان پیج کی عبارت عام طریقے سے دوسرے سافٹ ویئرز میں استعمال کے لیے کاپی پیسٹ نہیں کی جا سکتی۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں ان پیج کی لکھائی کورل ڈرا میں استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 05/23/2018 - 13:27
فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں
ویب سائٹس اور رسائل وغیرہ میں وقتاً فوقتاً ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا زاویہ تبدیل کیا گیا ہوتا ہے، جیسے ہم تصویر کو سامنے سے نہیں بلکہ ایک سائیڈ سے دیکھ رہے ہوں۔ تصویر کو ترچھا کر کے ایک خاص زاویے سے دیکھانے کا یہ ایفیکٹ عام طور پر کمپیوٹر اسکرین کے عکس (Screenshots) میں دیکھا گیا ہے۔ تصویر کو کسی خاص زاویے میں ڈھالنے کا یہ عمل فوٹوشاپ میں بہت آسان ہے۔ مثال کے طور پر درج ذیل تصویر دیکھیں: مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 11:07
کورل ڈرا میں لکھائی کے سانچے کے مطابق تصویر کاٹیں
کورل ڈرا میں تصویر کا صرف وہی حصہ کاٹا جا سکتا ہے جس کے اوپر لکھائی یا کوئی بھی آبجیکٹ ہو۔ کورل ڈرا میں اس مقصد کے لیے Intersect آپشن مہیا کیا گیا ہے۔ اگر تصویر اچھی اور تفصیلی ہو تو اس ایفیکٹ کی مدد سے کاٹا گیا تصویر کا حصہ دیکھنے میں بہت اچھا نظر آتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ مطلوبہ تصویر کورل ڈرا میں امپورٹ کرتے ہیں۔ پھر ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے اس تصویر کے اوپر عبارت لکھتے ہیں۔ اس کے بعد لکھائی اور تصویر دونوں کو سلیکٹ کر کے ٹول بار پر Intersect آپشن پر کلک کر دیتے ہیں۔ آئیں کورل ڈرا میں لکھائی کی مدد سے تصویر کا مطلوبہ حصہ کاٹیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 11:33
کورل ڈرا استعمال کرتے ہوئے لوگو تیار کریں
Logo یعنی کسی ادارے، تنظیم، کاروبار یا شخصیت کی تشہیری علامت تیار کرنا ایک فن ہے، جس کے لیے نہ صرف ٹولز (سافٹ ویئرز وغیرہ) پر مہارت ضروری ہے بلکہ تخلیقی صلاحیت بھی درکار ہے۔ بڑے اداروں اور کمپنیوں کے لوگوز بہت سی مشاورت اور عرق ریزی کے بعد تیار ہوتے ہیں۔ لیکن ہر تنظیم، ادارے، محکمے یا کمپنی کو پیچیدہ لوگو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ نے بے شمار ایسے لوگوز دیکھے ہوں گے جن میں دائرے کی شکل میں الفاظ لکھے گئے ہوتے ہیں، اور پھر دائرے کے اندر ایسی علامت (Symbol) استعمال کی گئی ہوتی ہے جو اس ادارے یا تنظیم کی عکاسی کرتی ہو۔ چنانچہ ایسا لوگو تیار کرنا آسان بھی ہوتا ہے اور مختلف رنگوں کی آمیزش سے ایسے لوگو کو منفرد بھی بنایا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:16
کورل ڈرا میں ابھری ہوئی لکھائی تیار کریں
Plastic ایفیکٹ کسی لکھائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے 3D بٹن وغیرہ بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ ابھری ہوئی لکھائی دیکھنے میں اچھی لگتی ہے، یوں لگتا ہے جیسے یہ لکھائی صفحہ پر الگ سے چپکائی گئی ہے اور ہاتھ لگانے سے انگلیوں کو اس کا ابھار محسوس ہوگا۔ جبکہ اس ایفیکٹ کی مدد سے بنائے گئے بٹنز اور گرافکس ویب سائیٹس اور ایپلی کیشنز وغیرہ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس ایفیکٹ کے لیے در اصل دو سافٹ ویئرز CorelDRAW اور Corel PHOTO-PAINT استعمال کیے جائیں گے۔ کورل ڈرا میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ کسی بھی آبجیکٹ کو بٹ میپ گرافک میں تبدیل کر کے اس پر کورل فوٹو پینٹ کی مدد سے ایفیکٹس لگائے جا سکتے ہیں۔ آئیں ان دونوں سافٹ ویئرز کو استعمال کرتے ہوئے یہ ایفیکٹ لگانے کا عمل دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/12/2018 - 18:45
فوٹو شاپ میں تصویروں کی مدد سے باکس بنائیں
فوٹو شاپ میں Distort آپشن کی مدد سے تصویروں کی ہیئت (Shape) اس طریقے سے بدلی جا سکتی ہے کہ وہ مل کر ایک سہ جہتی (3D) ڈبے کی شکل اختیار کر لیں۔ مختلف سائزوں کی تصاویر استعمال کر کے مختلف مصنوعات کے ڈبے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً سافٹ ویئر کا ڈبہ، پرنٹر کا ڈبہ اور برتنوں کے ڈبے وغیرہ۔ آئیں فوٹو شاپ میں ایک سہ جہتی ڈبہ بنانے کا عمل دیکھتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے پہلے فوٹو شاپ میں تین تصاویر یکساں سائز میں تبدیل کی جائیں گی۔ پھر دو تصویریں ڈبے کی سائیڈوں، جبکہ تیسری تصویر چھت کے لیے استعمال کی جائے گی۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:17
کورل ڈرا میں دیوار والی گھڑی بنائیں
کورل ڈرا میں وال کلاک بنانے کا مقصد نئے سیکھنے والوں کو Transformation پینل سے متعارف کرانا ہے۔ اس میں بہت کام کے ٹولز ہیں جن کی مدد سے بہت سے دلچسپ قسم کے Patterns تیار کیے جا سکتے ہیں۔ میں نے ان ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے کچھ عرصہ قبل ایک پراجیکٹ کے لیے ایک Compass بنایا تھا۔ اس ٹٹوریل میں دیوار پر لگائی جانے والی ایک گھڑی تیار کی جائے گی تاکہ آپ ان میں سے کچھ ٹولز کے استعمال کا طریقہ جان سکیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:06
کورل ڈرا میں عکس بنائیں
کورل ڈرا میں چیزوں کا عکس بنانا بہت آسان ہے۔ اس ٹٹوریل میں ٹرانسپیرنسی ٹول کی مدد سے ایک تصویر کا عکس بنایا گیا ہے۔ عکس بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ تصویر کی ایک نقل بنائیں، پھر اس نقل کو الٹا کر کے اصل تصویر کے نیچے لے آئیں۔ اس کے بعد اس نقل تصویر کی ایک سائیڈ ٹرانسپیرنسی ٹول کی مدد سے ٹرانسپیرنٹ کر دیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ الٹی تصویر اصل تصویر کے عکس کے طور پر نظر آنے لگے گی۔ آئیں اسکرین شاٹس کی مدد سے عکس بنانے کا یہ عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:09
کورل ڈرا میں سایہ بنائیں
کسی بھی آبجیکٹ کا سایہ نہ صرف اسے خوبصورت بناتا ہے بلکہ اسے دوسرے آبجیکٹس سے ممتاز کر کے بھی دکھاتا ہے۔ کورل ڈرا میں اس ایفیکٹ کے لیے ہینڈلز کی جو سہولت مہیا کی گئی ہے ان کی مدد سے اس ایفیکٹ کو بہت آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیز اوپر پراپرٹی بار پر موجود مختلف آپشنز کی مدد سے سائے کا پھیلاؤ مقرر کیا جا سکتا ہے، سائے کو ہلکا یا گہرا کیا جا سکتا ہے، سائے کے لیے حسب منشا رنگ منتخب کیا جا سکتا ہے، سائے کے کناروں کا اسٹائل مقرر کیا جا سکتا ہے، اور آبجیکٹ سے سائے کا فاصلہ اور سمت بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔
اس ٹٹوریل میں کورل ڈرا کے اندر ان پیج کی لکھائی استعمال کی گئی ہے۔ ان پیج کے Zakharif فونٹ میں خطاطی کے بہت سے ایسے نمونے موجود ہیں جنہیں حسب ضرورت مختلف دستاویزات اور ڈیزائنز وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئیں کورل ڈرا میں سایہ بنانے کا عمل دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:05
فونٹس کے سیمبلز استعمال کریں
Symbols یعنی مختلف علامات اور نشانات، دیکھنے والے کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیمبلز نہ صرف لکھائی کی بہ نسبت کم جگہ لیتے ہیں بلکہ کم وقت میں وہ تصور واضح کر دیتے ہیں جس کے لیے لکھائی کے بہت سے الفاظ درکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے ٹریفک سائنز سے لے کر سافٹ ویئر ٹول بارز تک ایسے سیمبلز استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے والا فورًا سمجھ جاتا ہے کہ فلاں علامت کا مقصد کیا ہے۔
ڈیسک ٹاپ پبلشنگ اور گرافک ڈیزائن میں اکثر سیمبلز اور ڈنگ بیٹس وغیرہ استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے فونٹس دستیاب ہیں جو مختلف علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یعنی جب ایسا فونٹ منتخب کیا جاتا ہے تو کی بورڈ پر کوئی بھی حرف، ہندسہ یا نشان ٹائپ کرنے پر ایک مختلف سیمبل ظاہر ہوتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:41
کورل ڈرا میں کوئی بھی لوگو نئے سرے سے بنائیں
اب زمانہ تبدیل ہوگیا ہے، زیادہ تر نئے Logos کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے بنائے جاتے ہیں۔ آج سے پندرہ سال پہلے صورتحال مختلف تھی۔ اگر کسی کمپنی یا ادارے کا لوگو اس کی ویب سائیٹ یا ڈاکومنٹس پر استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی تو اس کے لیے یا تو اس لوگو کو بڑی صفائی کے ساتھ اسکین کرنا پڑتا، یا پھر گرافک ڈیزائن سافٹ ویئر میں نئے سرے سے بنانا پڑتا۔ میں نے بھی اس زمانے میں CorelDRAW کی مدد سے چند لوگوز نئے سرے سے ڈیزائن کیے۔ کورل ڈرا میں ڈرائنگ کے جو فیچرز مہیا کیے گئے ہیں، وہ اس کام کو بہت ہی سہل بنا دیتے ہیں۔ آئیں کورل ڈرا میں Apple کمپنی کا لوگو بنا کر دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 01/17/2015 - 20:02
کورل ڈرا میں چاند ستارہ اینیمیشن کے فریمز بنائیں
کسی بھی اینی میشن کی جان اس کے فریمز میں ہوتی ہے۔ اگر اینی میشن کے فریمز کے لیے استعمال کی جانے والی تصاویر اچھے طریقے سے بنائی گئی ہوں اور مطلوبہ مقصد واضح کر رہی ہوں تو پھر یہ اینی میشن مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اینی میشن کا کام دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھانا ہوتا ہے، جس سے دیکھنے والے کی نظر میں ایک ویڈیو کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم corelDRAW میں چاند ستارہ اینی میشن کے لیے امیجز تیار کریں گے۔ یہ امیجز اینی میشن کے فریمز کے طور پر استعمال ہو سکیں گی۔ ہر امیج میں چاند تو ساکت ہوگا، لیکن ستارہ چاند کی اندرونی طرف دائیں سے بائیں، اور بائیں سے دائیں گھومتا رہے گا۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 13:05
بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں
آپ جانتے ہوں گے کہ Bitmap ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز بڑھانے پر ان کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس Vector ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز چھوٹا یا بڑا کرنے پر ان کی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔ لیکن ویب پیجز، جن پر تصاویر کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ان پر بٹ میپ امیجز استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ آپ کو ایک اچھی تصویر مل جاتی ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کا سائز آپ کے مطلوبہ سائز سے کم ہوتا ہے۔ اور اگر اس تصویر کا سائز بڑھایا جائے تو اس کے پکسلز پھیلنے کی وجہ سے اس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں بٹ میپ امیج کی چوڑائی یا اونچائی بڑھانے کے لیے ایک حل (Workaround) پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/23/2015 - 16:39
کورل ڈرا میں مونوگرام کیلئے روشنی کی کرنیں بنائیں
آپ نے پرانی طرز کے ایسے مونو گرام وغیرہ دیکھے ہوں گے جن میں چراغ یا سورج کے اوپر روشنی دکھانے کے لیے گولائی میں لکیریں استعمال کی گئی ہوتی ہیں۔ ہاتھ کے ساتھ کام کرنے والے کاتب اور خطاط حضرات شاید اب بھی مخصوص زاویوں پر لکیریں کھینچنے کے لیے اپنے پاس جیومیٹری کے مختلف اوزار رکھتے ہیں۔کمپیوٹر سافٹ ویئرز نے جہاں زندگی کے دیگر شعبہ جات کے کاموں کو سہل کر دیا ہے، وہاں ڈرائنگ کے کاموں کو بھی بہت آسان بنا دیا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم Pipe sign کی مدد سے ایسی لکیریں تیار کریں گے جو مونوگرام وغیرہ کے اوپر روشنی کی کرنوں کے طور پر استعمال کی جا سکیں۔ آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Sun, 01/18/2015 - 16:06
کورل ڈرا میں تصویری کارڈ تیار کریں
آپ اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس پر ایسی تصاویر دیکھتے ہیں جن پر قرآنی آیات، احادیث، اشعار، یا پھر کوئی واقعہ وغیرہ لکھا ہوتا ہے۔ آن لائن گریٹنگ کارڈز وغیرہ بھی اسی طرز پر تیار کیے گئے ہوتے ہیں۔ کسی تصویر کے اوپر عبارت لکھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو بہت زیادہ ڈیزائننگ نہیں کرنا پڑتی۔ مختلف قدرتی مناظر مثلاً باغات، پہاڑی سلسلے، ساحل سمندر، جنگلات، صحرا، اور خلاء کی تصاویر بذات خود ڈیزائن کا کام دیتی ہیں۔ آپ نے بس یہ کرنا ہوتا ہے کہ ایسی کوئی تصویر تلاش کر کے اس پر مناسب فونٹس استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ عبارت لکھی، اور پھر اس کی امیج بنا کر شیئر کردی۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں اسی نوعیت کا ایک تصویری کارڈ بنانے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 13:19
ویب سائیٹ کے لیے منفرد گرافکس تیار کریں
ایک سروے کے مطابق اس وقت انٹرنیٹ پر تقریباً 644 ملین، یعنی تقریباً پینسٹھ کروڑ ویب سائیٹس موجود ہیں۔ اس صورت حال میں ایک ویب سائیٹ ڈیزائنر کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ڈیزائن کردہ ویب سائیٹ کو منفرد کیسے بنائے۔ اس کا ایک حل ویب سائیٹ ڈیزائنرز کے پاس یہ ہے کہ ویب سائیٹ کے لیے ایک نیا سانچہ (Template) استعمال کیا جائے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ڈیزائنر یہ ٹیمپلیٹ کہیں سے حاصل کرے تو عین ممکن ہے کہ یہی ٹیمپلیٹ بہت سے دیگر لوگوں نے بھی اپنی ویب سائیٹس بنانے کے لیے استعمال کی ہو۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 01/20/2015 - 18:11
کورل ڈرا میں اپنے ہاتھ کی لکھائی ٹریس کریں
ویسے تو خوش خط عبارتیں لکھنے کے لیے عربی و اردو فونٹس کی ایک معقول تعداد دستیاب ہے لیکن یہ فونٹس ایسے ہیں کہ جنہیں آپ وقتاً فوقتاً مختلف اخبارات، رسائل، کتب اور اشتہارات وغیرہ میں دیکھتے رہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ڈیزائنز کو یکسانیت سے بچانا چاہتے ہیں تو پھر یوں کریں کہ اپنے ہاتھ کی لکھائی اسکین کر لیں۔ اس اسکین شدہ لکھائی کو مختلف جگہوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً کتاب کا ٹائٹل، اشتہار، دعوت نامہ، بزنس کارڈ، ای کارڈ اور وال پیپر وغیرہ۔ اس ٹٹوریل میں ہینڈ رائٹنگ کو اسکین کر کے Trace کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ٹریس کرنے سے اسکین شدہ تحریر Vector کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس پر کورل ڈرا میں مختلف ایفیکٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sun, 04/29/2018 - 10:50
فوٹو شاپ میں تصویر کی حالت درست کریں
فوٹوشاپ کی مدد سے تصاویر کی حالت درست کرنے کے لیے غالباً Clone Stamp ٹول سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ یہ ٹول استعمال کرتے ہوئے تصویر کا صحیح حصہ حاصل کر کے اس کی مدد سے خراب حصہ ٹھیک کیا جاتا ہے۔ لیکن تصویر اگر بہت بڑی ہو یعنی اس کے خراب حصے کافی زیادہ ہوں تو کلون ٹول کی مدد سے تصویر درست کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ چنانچہ اس کے ساتھ اگر Transform Selection کا آپشن استعمال کر لیا جائے تو بہت مختصر وقت میں تصویر کے خراب حصے درست کیے جا سکتے ہیں۔ ٹرانسفارم سلیکشن کی تکنیک اس طرح سے استعمال کی جاتی ہے کہ تصویر کا صحیح حصہ سلیکٹ کر کے اسے خراب حصے پر پھیلا دیا جاتا ہے۔ آئیں کلون ٹول اور ٹرانسفارم سلیکشن کی مدد سے خراب تصویر کو درست کرنے کا عمل دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/01/2018 - 16:09
کورل ڈرا میں تصویر کی بیک گراؤنڈ ختم کریں
کورل ڈرا میں مختلف ٹولز استعمال کرتے ہوئے تصویر کی بیک گراؤنڈ غائب کی جا سکتی ہے۔ یعنی تصویر میں موجود کوئی بھی چیز الگ کر کے اسے کسی نئے ڈیزائن کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ کورل ڈرا میں تصویر کو اس انداز سے Crop کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ Shape ٹول کی مدد سے تصویر کی دیواروں پر Nodes بنائی جاتی ہیں، اور پھر ان نوڈز کے درمیان موجود تصویر کی دیواروں کو آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے گولائی میں بدلا جاتا ہے۔ یوں آبجیکٹ کے علاوہ تصویر کا باقی حصہ غائب ہو جاتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ایک تصویر کی بیک گراؤنڈ ختم کر کے اس میں سے کار الگ کی گئی ہے، جسے کسی بھی ڈیزائن میں اس کی بیک گراؤنڈ کے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 04/27/2018 - 10:05
کورل ڈرا میں ستاروں کا دائرہ بنائیں
بہت سے لوگوز اور مونوگرامز ایسے دیکھنے میں آتے ہیں جن میں ستاروں کو گولائی میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔ کورل ڈرا میں Fit Text To Path کے نام سے ایک آپشن مہیا کیا گیا ہے۔ اس آپشن کی مدد سے فونٹ کے حروف یا نشانات کو دائرے کی شکل میں دکھایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹٹوریل شائع کیا گیا تھا جس میں سیمبلز پر مشتمل فونٹس استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ اس ٹٹوریل میں ایسے ہی ایک فونٹ میں مہیا کیے گئے ستارے کا نشان استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے ایک دائرہ بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ستاروں کا یہ دائرہ آپ حسب ضرورت مونوگرام یا کسی بھی تشہیری علامت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 14:46
پینٹ میں دعوت نامہ تیار کریں
بعض تقریبات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے پرنٹنگ پریس سے دعوت نامہ چھپوانا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً ایسی مختصر تقریبات جن کے لیے صرف زبانی یا فون پر اطلاع دینا کافی ہوتا ہے، جیسا کہ چھٹی والے دن قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کرنا وغیرہ۔ چونکہ سوشل میڈیا اور ای میل کے اس زمانے میں روز مرہ تصاویر کا شیئر کیا جانا معمول کی بات ہے، اس لیے اگر اس نوعیت کی تقریب کے لیے فوری طور پر دعوت نامہ تیار کر کے شیئر کیا جا سکے تو دعوت کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کی انسٹالیشن میں شامل Paint پروگرام کی مدد سے فوری طور پر ایسا دعوت نامہ تیار کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 03/02/2015 - 18:29
فوٹو شاپ میں تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں
تصویر کو مصوری میں تبدیل کرنے کے لیے فوٹو شاپ میں مختلف فلٹرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک فلٹر Dry Brush ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود برش سائز، برش ڈیٹیل اور ٹیکسچر آپشنز کے لیے حسب ضرورت ویلیوز مہیا کر کے مطلوبہ ایفیکٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فلٹر Glass ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود ڈسٹورشن، سموتھنیس اور سکیلنگ آپشنز استعمال کرتے ہوئے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تیسرا فلٹر Oil Paint کا ہے جو فوٹو شاپ کے لیے تیار کیے گئے پلگ ان Pixel Bender کا حصہ ہے۔ اس ٹٹوریل میں Dry Brush اور Glass فلٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 19:54
کورل ڈرا میں رسالے کا سرورق بنائیں
رسالے کا ٹائٹل تیار کرنے کے لیے مختلف نوعیت کے آئیڈیاز پر عمل کیا جاتا ہے۔ مثلاً ایک آئیڈیا یہ ہے کہ شمارے میں جو مضمون سب سے اہم ہو اس کے متعلق ایک بڑی سی تصویر نمایاں کر کے ٹائٹل پر استعمال کی جاتی ہے، جبکہ کم نوعیت کے مضامین کا تذکرہ مختصر انداز میں کیا جاتا ہے۔ دوسرا آئیڈیا یہ ہے کہ شمارے کے چند خاص مضامین کے متعلق نمایاں تصاویر ٹائٹل پر دکھائی جاتی ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم اس دوسرے آئیڈیے پر عمل کرتے ہوئے مختلف تصویروں پر مشتمل ایک ٹائٹل تیار کریں گے۔ ان تصویروں کو ٹرانسپرنسی ایفیکٹ کی مدد سے آپس میں مدغم کیا جائے گا اور پھر ان پر مضامین کے عنوانات لکھے جائیں گے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 19:46
کورل ڈرا میں آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے عبارت لکھیں
کورل ڈرا میں آبجیکٹ کی شکل کے اعتبار سے عبارت لکھی جا سکتی ہے۔ Text ٹول کی مدد سے آپ کسی بھی ویکٹر آبجیکٹ کو ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل کر کے اس کے ڈیزائن کے مطابق عبارت لکھ سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں (1) ایک دائرے کو ٹیکسٹ ایریا بنا کر اس میں مطلوبہ عبارت لکھی گئی ہے، (2) ایک انگلش حرف کو ویکٹر آبجیکٹ میں تبدیل کرنے کے بعد اسے ٹیکسٹ ایریا کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، (3) اور Freehand ٹول کی مدد سے ایک خود ساختہ شکل بنانے کے بعد اسے ٹیکسٹ ایریا میں تبدیل کر کے اس میں عبارت لکھی گئی ہے۔ آئیں ان تینوں طریقوں کا استعمال دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 19:12
کورل ڈرا میں نسخ فونٹ کی مدد سے مونوگرام تیار کریں
مونوگرام سے مراد ایسا لفظ یا ایسے الفاظ ہیں جن کی شکل تبدیل کر کے انہیں کسی تشہیری علامت کا روپ دیا گیا ہو۔ اس ٹٹوریل میں ہم نسخ فونٹ استعمال کرتے ہوئے ایک مونوگرام بنانے کا عمل دیکھیں گے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ الفاظ لکھ کر پہلے انہیں ویکٹر آبجیکٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ وہ فونٹ کی بندش سے آزاد ہو جائیں۔ پھر ان الفاظ کے حروف کو الگ الگ کیا جاتا ہے تاکہ ہر حرف کی شکل با آسانی تبدیل کی جا سکے۔ اور پھر ان حروف کی شکلیں تبدیل کر کے الفاظ کو خاص طریقے سے سیٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک ایسے مونوگرام کی شکل اختیار کر جائیں جو بامعنیٰ بھی ہو اور با مقصد ہھی۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/08/2018 - 19:38
پینٹ میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں
یہ ٹٹوریل شاید ان بچوں کے لیے ہے جو ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بناتے رہتے ہیں، یا ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کو پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بنانا سکھاتے رہتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم پاکستانی جھنڈا بنانے کا عمل دیکھیں گے جو کہ بہت آسان ہے۔ اس میں صرف چاند بنانا مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ پینٹ پروگرام کی ٹول بار میں اس کا ٹول مہیا نہیں کیا گیا۔ لیکن چاند بنانا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے صرف دو دائرے استعمال ہوں گے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون یا ٹیب پر پینٹنگ کی کوئی ایپلی کیشن موجود ہے تو اس تکنیک کو استعمال کر کے آپ اس پر بھی پاکستانی جھنڈا بنا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sun, 02/04/2018 - 18:50
گوگل امیج سرچ کی مدد سے مونوگرام کے آئیڈیاز تلاش کریں
ایک گرافک ڈیزائنر کے لیے سب سےمشکل کام شاید مونوگرام ڈیزائن کرنا ہے کیونکہ اس میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انفرادیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ عام طور پر کوئی مونوگرام ڈیزائن کرنے سے پہلے سرچ انجن کی مدد سے مختلف آئیڈیاز تلاش کیے جاتے ہیں جس کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ گرافک ڈیزائنر کے ذہن میں مونوگرام کا جو خاکہ ہے کہیں کسی اور کمپنی نے اس طرح کا مونوگرام پہلے سے تو نہیں بنا رکھا۔ لیکن سرچ انجن پر صرف ’’مونوگرام‘‘ تلاش کرنے پر شاید مقصد حل نہ ہو اس لیے اس ٹٹوریل میں ہم اس تلاش کو بہتر بنانے کے لیے کچھ آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں جو امید ہے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 01/06/2024 - 17:47