Linux Softwares

Linux آپریٹنگ سسٹم کے کافی فلیورز دستیاب ہیں جن میں سےڈیسک ٹاپ کے لیے Ubuntu بہت مقبول ہے۔ لینکس اوبنٹو کے لیے تقریباً ہر قسم کے پروگرامز دستیاب ہیں مثلاً ویب براؤزر، آفس پروگرامز (ورڈ پروسیسر، سپریڈ شیٹ، پریزنٹیشن، ڈرائنگ، ڈیٹابیس)، ٹیکسٹ ایڈیٹر، گرافک ایڈیٹر، پی ڈی ایف یوٹیلیٹی، گیمز، آڈیو ایڈیٹر اور ویڈیو ایڈیٹر وغیرہ۔ Linux Ubuntu
BleachBit لینکس آپریٹنگ سسٹم کی صفائی کے لیے ایک معروف یوٹیلٹی ہے جو سسٹم سے غیر ضروری فائلز ڈیلیٹ کر کے نہ صرف ڈسک کی خالی جگہ بڑھاتی ہے بلکہ آپریٹنگ سسٹم کی کارکردگی بھی بہتر کرتی ہے۔ BleachBit
ویب ماسٹر اور ہیلپ ڈیسک نوعیت کے کاموں میں زیادہ ای میل اکاؤنٹس سنبھالنے کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے ایک ڈیسک ٹاپ ای میل ایپلی کیشن کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔ لینکس اوبنٹو پر Thunderbird Mail اس مقصد کے لیے ایک آزمودہ پروگرام ہے جس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ای میل اکاؤنٹ بناتے وقت یہ معروف ای میل سروسز مثلاً گوگل جی میل، مائیکرو سافٹ آؤٹ لک اور یاہو میل کے علاوہ جانی پہچانی ہوسٹنگ سروسز کے ای میل سرورز کی سیٹنگز خود ہی معلوم کر لیتا ہے۔ thunderbird-mail
KolourPaint لینکس آپریٹنگ سسٹم پر بنیادی قسم کی فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے ایک معیاری سافٹ ویئر ہے جو مائیکروسافٹ ونڈوز کے Paint پروگرام سے ملتا جلتا ہے۔ کلر پینٹ نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ اس میں ایڈوبی فوٹوشاپ کی طرز کے بنیادی قسم کے ایفکٹس بھی شامل ہیں۔ KolourPaint
اوپن شاٹ ویڈیو ایڈیٹر میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو ایک معقول ویڈیو ایڈیٹر میں ہونی چاہئیں۔ مثلاً پراجیکٹ میں امیجز، آڈیوز اور ویڈیوز شامل کر کے انہیں ٹائم لائن پر استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹائم لائن پر موجود آئٹمز کی ترتیب حسب منشا سیٹ کی جا سکتی ہے اور ان کے غیر ضروری حصے با آسانی ختم کیے جا سکتے ہیں، بہت سے ٹرانزیشن ایفیکٹس مہیا کیے گئے ہیں جن کی مدد سے ویڈیو کو پروفیشنل ٹچ دیا جا سکتا ہے، اور بالآخر تیار کردہ ویڈیو کو مختلف ویڈیو فائل فارمیٹس میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ OpenShot Video Editor
لینکس اوبنٹو پر اگر آپ اسکینر کے ذریعے امیجز اسکین کر کے یا کمپیوٹر پر موجود امیجز کی مدد سے پی ڈی ایف فائل بنانا چاہیں تو اس کے لیے gscan2pdf ایک مختصر اور مفید یوٹیلٹی ہے۔ مثلاً پرانی کتابیں، دستاویزات اور رسیدیں وغیرہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ gscan2pdf
لینکس پر ڈیٹا بیک اپ کے لیے Dropbox نے ایپلی کیشن مہیا کی ہے جو لینکس اوبنٹو کے سافٹ ویئر سنٹر سے انسٹال کی جا سکتی ہے۔ اگرچہ ڈراپ باکس کی فری اسٹوریج کی گنجائش کم ہے لیکن آپریٹنگ سسٹم کے ماحول میں اہم ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے یہ ایک مناسب سہولت ہے۔ Dropbox