BleachBit

لینکس اوبنٹو کی صفائی کے لیے بلیچ بٹ استعمال کریں

پرسنل کمپیوٹر ہو یا سمارٹ فون، اس میں عارضی فائلوں کا بننا لازمی بات ہے۔ آپریٹنگ سسٹم خود بھی اپنے معمول کے آپریشنز کے لیے ایسی فائلز بناتا ہے اور مختلف پروگرامز بھی اپنے مختلف نوعیت کے کاموں کے لیے ایسی فائلز دھڑا دھڑ بنا رہے ہوتے ہیں۔ بعض پروگرامز اپنی بنائی ہوئی عارضی فائلیں وقتاً فوقتاً خود ختم کرتے رہتے ہیں لیکن بہت سے پروگرامز ایسے ہیں جو ان عارضی فائلوں کو خود ختم نہیں کرتے بلکہ انہیں سسٹم پر کباڑ کے طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔ چنانچہ دیگر آپریٹنگ سسٹمز کے کلیننگ سافٹ ویئرز کی طرح لینکس اوبنٹو پر بھی بلیچ بٹ کے نام سے ایک یوٹیلٹی دستیاب ہے جس کی مدد سے سسٹم کی صفائی کا یہ مقصد سرانجام دیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر