OpenOffice Calc

اوپن آفس کیلک میں چارٹ تیار کریں

اوپن آفس کیلک میں چارٹ تیار کریں

کچھ ڈیٹا ایسا ہوتا ہے جسے اگر چارٹ یا گراف کی شکل میں دیکھا جائے تو اسے بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ مثلاً‌ یہ دیکھنا ہو کہ پچیس سالوں میں مختلف ملکوں کی آبادی کس انداز سے بڑھی ہے۔ اس کا ڈیٹا پڑھ کر بھی آپ اسے سمجھ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے ذہن پر کچھ زور دینا پڑے گا۔ اس کے برعکس یہی ڈیٹا اگر چارٹ کی شکل میں ہو تو ایک ہی نظر میں صورت حال کا اندازہ ہو جائے گا۔ اس ٹٹوریل میں Calc سافٹ ویئر کی مدد سے چارٹ بنانے کا، اسے پرنٹ کرنے کا، نیز چارٹ کو پی ڈی ایف اور امیج کی صورت میں محفوظ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ Calc سافٹ ویئر مفت دستیاب ہے اور اسے Excel کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مکمل تحریر

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے ریکارڈز اسپریڈ شیٹ فائل میں کھولیں

مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے ریکارڈز اسپریڈ شیٹ فائل میں کھولیں

اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئر میں ڈیٹابیس کے ریکارڈز کھولنا مختلف حوالوں سے فائدہ مند ہو سکتا ہے، مثلاً‌: (1) جب ڈیٹابیس ٹیبل کے تمام ریکارڈز کی بجائے SQL کیوئری کی بنیاد پر مخصوص ریکارڈز کی ضرورت ہو۔ (2) حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئر میں کوئی خاص کام سر انجام دیا جانا ہو: مثلاً‌ چارٹ بنانا، میل مرج کی مدد سے بہت سے خطوط ایک ہی بار تیار کرنا، یا پھر کوئی مخصوص کیلکولیشن کرنا وغیرہ۔ (3) یا ایک ڈیٹابیس کے ریکارڈز کسی دوسری ڈیٹابیس میں منتقل کیے جانے کی ضرورت ہو، ایسی صورت میں حاصل کردہ ڈیٹا کے کالمز کو از سر نو ترتیب دے کر نئی ڈیٹابیس کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

اوپن آفس میں مارک شیٹس تیار کریں

اوپن آفس میں مارک شیٹس تیار کریں

اگر آپ نے ایک ہی خط دو سو لوگوں کو بھیجنا ہو تو اس کے لیے آپ کیا کریں گے؟ بظاہر اس کا طریقہ یہ ہے کہ کاپی پیسٹ کر کے خط کی دو سو نقلیں بنائیں اور پھر ہر نقل میں بندے کا نام اور اس کی دیگر معلومات تبدیل کریں۔ لیکن تمام معروف آفس سافٹ ویئرز میں Mail Merge کا ایک فیچر مہیا کیا جاتا ہے جس کی مدد سے اس نوعیت کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کچھ یوں ہے: (1) پہلے ہم ایک اسپریڈ شیٹ فائل میں تمام لوگوں کے نام اور متعلقہ معلومات لکھ لیتے ہیں۔ (2) پھر ایک ورڈ پراسیسر کی فائل میں مطلوبہ خط تیار کر لیتے ہیں۔ (3) اس کے بعد آفس میں مہیا کیے گئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ان دونوں فائلز کی مدد سے مطلوبہ خطوط تیار کر لیتے ہیں۔ مکمل تحریر

اوپن آفس کیلک میں گھریلو اخراجات کی رپورٹ تیار کریں

اوپن آفس کیلک میں گھریلو اخراجات کی رپورٹ تیار کریں

اگر آپ کی تنخواہ پچیس ہزار اور خرچے تیس ہزار ماہانہ ہوں تو اس صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے آپ کیا طریقہ اختیار کریں گے؟ سب سے پہلے شاید یہ معلوم کرنا ضروری ہوگا کہ کن کاموں اور اشیاء پر ضرورت سے زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے، پھر ان غیر ضروری اخراجات کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، اور پھر اس بات کی یقین دہانی ضروری ہوگی کہ آئندہ کبھی گھر کی آمدن سے اخراجات نہ بڑھ سکیں۔ اگر اس طریقہ کار سے متفق ہیں تو پھر گھر کے اخراجات کی رپورٹ تیار کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ اس ٹٹوریل کا مقصد دراصل اس بات کی یاد دہانی کرانا ہے کہ حساب کتاب کے بغیر زندگی کا نظام بے ترتیب اور مشکل ہو جاتا ہے۔ مکمل تحریر