Java

سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے لیے نیٹبینز آئی ڈی ای انسٹال کریں

سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے لیے نیٹ بینز آئی ڈی ای انسٹال کریں

NetBeans ایک بہترین پروگرام ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کئی قسم کی ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں۔ نیٹ بینز خاص طور پر جاوا ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بہت مقبول ہے۔ مثلاً‌ مجھے امریکہ میں قیام کے دوران 2009 سے 2012 تک جاوا پلیٹ فارم کی مدد سے بنائے جانے والے ایک ٹرانسپورٹیشن سافٹ ویئر پر کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ نیٹ بینز کی مدد سے ڈیویلپ کیا جانے والا ایک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر تھا جس کے یوزر انٹرفیس کے لیے جاوا کا Swing فریم ورک، جبکہ اسٹوریج کے لیے Apache Derby ڈیٹابیس استعمال کی گئی تھی۔ نیٹ بینز کی مدد سے Groovy, Java, PHP, HTML+CSS+Javascript اور ++C/C وغیرہ استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایپلی کیشنز تیار کی جا سکتی ہیں۔ مکمل تحریر

جاوا میں کیلکولیٹر بنائیں

جاوا میں کیلکولیٹر بنائیں

NetBeans IDE کی مدد سے Java میں کیلکولیٹر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نئے پروگرامرز کا جاوا کے Swing فریم ورک سے تھوڑا سا تعارف ہو جائے۔ Swing فریم ورک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز کے لیے GUI یعنی Graphical User Interface بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ NetBeans استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئرز کے لیے GUI تیار کرنے کے لیے کوڈنگ کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ Drag & Drop کرتے ہوئے مختلف کمپوننٹس مثلاً‌ چیک باکس، بٹن، ڈراپ ڈاؤن مینیو، ٹیبل، مینیو بار اور ٹول بار وغیرہ فارم میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل کے آخر میں کیلکولیٹر کا مکمل پراجیکٹ ZIP فائل کی شکل میں مہیا کیا گیا ہے۔ آئیں کیلکولیٹر کی تیاری مرحلہ وار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر