Wordpress ایک مقبول ویب ایپلیکیشن ہے جس کی مدد سے بغیر کوڈ لکھے ایک مکمل ویب سائیٹ تیار کی جا سکتی ہے۔ البتہ Wordpress سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے CSS, HTML اور Javascript وغیرہ کا جاننا ضروری ہے۔ |
|
Drupal ایک ویب ایپلیکیشن ہے جو چھوٹی ویب سائیٹس سے لے کر بڑے پیمانے کی مثلاً حکومتی اداروں وغیرہ کی ویب سائٹس بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ Drupal کا استعمال سیکھنا کچھ وقت لیتا ہے لیکن بے فائدہ نہیں رہتا۔ |
|
cPanel ایک ہوسٹنگ کنٹرول پینل ہے جس کی مدد سے ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ سے متعلقہ امور سر انجام دیے جاتے ہیں، جن میں ویب سائیٹ کے ڈومینز، فائلز، ڈیٹابیسز، ای میل اکاؤنٹس اور شماریات وغیرہ کی دیکھ بھال شامل ہے۔ |
|
phpMyAdmin ایک ڈیٹابیس کنٹرول پینل ہے جس کی مدد سے MySQL ڈیٹابیس کے امور سر انجام دیے جاتے ہیں۔ ان امور میں ڈیٹابیس بنانا، ڈیٹابیس کے ٹیبلز بنانا، ریکارڈز محفوظ کرنا، ریکارڈز میں تبدیلی کرنا اور ریکارڈز کو ختم کرنا وغیرہ شامل ہے۔ |
|
jQuery ایک لائبریری ہے جو Javascript کی ڈیویلپمنٹ آسان کرنے کے لیے لکھی گئی ہے۔ jQuery کی مدد سے لکھے گئے Javascript کوڈ کے متعلق تسلی رہتی ہے کہ یہ تمام ویب براؤزرز میں صحیح کام کرے گا۔ |
|
Google کی اولین پہچان تو بطور سرچ انجن کے ہے، لیکن اس نے دیگر بہت سے میدانوں میں بھی معیاری سروسز اور مصنوعات فراہم کر کے انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اپنے ساتھ جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ ٹیک اردو پر آپ گوگل کی مختلف سروسز کے استعمالات پر ٹٹوریلز دیکھیں گے۔ |
|