اینڈرائیڈ پر تصاویر کی مدد سے سلائیڈ شو ویڈیو بنائیں

آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگرچہ سمارٹ فون عملی طور پر ایک کمپیوٹر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر بے شمار نوعیت کی سافٹ ویئر ایپلی کیشنز چلائی جا سکتی ہیں لیکن تشہیر کے وقت اس کی سب سے نمایاں خصوصیت کیمرا بتائی جاتی ہے۔ جبکہ موبائل ڈیوائسز پر فوٹو اور ویڈیو سے متعلقہ ایپلی کیشنز کا کثرت کے ساتھ استعمال اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صارفین کی دلچسپی اس معاملے میں بہت زیادہ ہے۔ چنانچہ اسی دلچسپی کے پیش نظر اس ٹٹوریل میں ہم اینڈرائیڈ فونز پر تصاویر کی مدد سے سلائیڈ شو ویڈیو بنانے والی ایک ایپ کا استعمال دکھا رہے ہیں۔


گوگل پلے اسٹور سے Scoompa video maker تلاش کر کے انسٹال کریں۔


ویڈیو میکر چلانے کے بعد گیلری والے آئیکان پر کلک کریں تاکہ تصاویر کا فولڈر منتخب کیا جا سکے۔


درج ذیل اسکرین شاٹس کے مطابق (1) اسکرین پر نیچے اسکرول کر کے گیلری میں سے وہ فولڈر منتخب کریں جس میں آپ کی مطلوبہ تصاویر موجود ہیں۔ (2) اگلی اسکرین پر منتخب کیے گئے فولڈر میں موجود تصاویر پر ٹیپ کرنے سے وہ نیچے موجود پینل میں شامل ہوتی جائیں گی۔ (3) جب تمام تصاویر سلیکٹ کر لیں تو پھر ٹک کے نشان پر کلک کر دیں۔


اسکومپا سلائیڈ شو ویڈیو میکر میں بہت سے آپشنز دیے گئے ہیں جن کی مدد سے ویڈیو کو دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔ مثلاً درج ذیل اسکرین شاٹ میں دکھائے گئے آپشن کی مدد سے تصاویر کے لیے اینی میشن کا ایفکٹ منتخب کیا جا سکتا ہے۔


درج ذیل آپشن کی مدد سے اس ویڈیو کے لیے آڈیو منتخب کریں۔ اپنی طرف سے آڈیو مہیا کرنے کے لیے Import والے آپشن پر کلک کریں۔


ویڈیو پر جو مختلف ایفیکٹس لگائے جاتے ہیں ڈیفالٹ کے طور پر ان کی بیک گراؤنڈ کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو درج ذیل آپشن کی مدد سے مختلف بیک گراؤنڈ منتخب کر سکتے ہیں۔


درج ذیل آپشن کی مدد سے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ سلائیڈ شو میں شامل ہونے والی ہر تصویر کتنی دیر نظر آئے۔


اگر آپ اس سلائیڈ شو میں کوئی تصویر شامل کرنا بھول گئے ہیں تو درج ذیل آپشن کی مدد سے وہ تصویر شامل کر سکتے ہیں۔


درج ذیل آپشن کی مدد سے یہ بتائیں کہ سلائیڈ شو ویڈیو کا سائز یا تناسب کیا ہونا چاہیے۔


درج ذیل آپشن کی مدد سے آپ سلائیڈ شو ویڈیو میں شامل تصاویر پر واٹر مارک دکھا سکتے ہیں۔


درج ذیل آپشن کی مدد سے سلائیڈ شو میں موجود تصاویر کی ترتیب سیٹ کی جا سکتی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی تصویر پر ٹیپ کو دبا کر رکھیں اور پھر اس تصویر کو اوپر یا نیچے ڈریگ کر کے نئی جگہ پر لے جائیں۔


جب آپ تمام سیٹنگز کر لیں تو پھر دائیں طرف اوپر موجود مینیو کے آئیکان پر ٹیپ کر کے اسے کھولیں اور اس میں موجود ویڈیو کو محفوظ کرنے والے آپشن پر کلک کریں۔


جب یہ سلائیڈ شو ویڈیو تیار ہو جائے گی تو اسے گیلری میں محفوظ کرنے والا آپشن سامنے آجائے گا۔


درج بالا ذکر کیے گئے ایفکٹس تمام تصاویر پر یکساں اپلائی ہوتے ہیں۔ (1) اگر آپ کسی تصویر پر الگ سے کوئی ایفکٹ لگانا چاہیں تو اس پر موجود ایڈٹ آئیکان پر کلک کریں۔ (2) اگلی اسکرین پر موجود مختلف آپشنز کی مدد سے اس تصویر پر الگ سے ایفکٹ لگا لیں۔