جاوا اسکرپٹ کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل پر سی ایس ایس اسٹائلز لگائیں
جب ایک ویب پیج کسی براؤزر میں لوڈ ہوتا ہے تو HTML پر لگائے گئے CSS رولز بھی اس کے ساتھ لوڈ ہوتے ہیں۔ یہ اسٹائل رولز ویب پیج کے ساتھ منسلک کی گئی اسٹائل شیٹ فائل میں بھی ہو سکتے ہیں، ویب پیج کے head ٹیگ کے اندر موجود style ٹیگ میں بھی ہو سکتے ہیں، اور HTML کے کسی انفرادی ٹیگ کے اندر بھی ہو سکتے ہیں۔ جونہی ویب پیج لوڈ ہوتا ہے براؤزر HTML پر CSS رولز اپلائی کر کے یہ ویب پیج صارف کو دکھا دیتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایپلی کیشن کا صارف ویب پیجز کے منتخب اسٹائلز اپنی مرضی سے تبدیل کر سکے، تو اس کام کے لیے Javascript استعمال کیا جا سکتا ہے جو ویب پیج کو دوبارہ لوڈ کیے بغیر فوری طور پر مطلوبہ CSS اسٹائلز HTML پر لگا دیتا ہے اور براؤزر اس تبدیلی کو فوراً دکھا دیتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 05/11/2018 - 16:20
جاوا اسکرپٹ کی لائبریری جے کیوئری استعمال کریں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ Javascript کوڈ جو آپ نے اپنی ویب ایپلی کیشن یا ویب سائیٹ کے لیے لکھا ہے اسے ہر براؤزر میں ٹیسٹ نہ کرنا پڑے تو پھر jQuery استعمال کریں۔ جے کیوئری لائبریری بذات خود جاوا اسکرپٹ کوڈ پر مشتمل ہے اور یہ ڈیویلپرز کی آسانی کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جے کیوئری لائبریری نہ صرف کوڈ لکھنے کا آسان طریقہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس کی مدد سے کم کوڈ لکھتے ہوئے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے۔ جے کیوئری استعمال کرنے کے لیے پہلے اس لائبریری کی فائل ویب پیج کے head سیکشن میں شامل کرنا ہوتی ہے، پھر جے کیوئری کے $(document).ready() فنکشن کو اپنا کوڈ مہیا کرنا ہوتا ہے۔ جیسے ہی براؤزر میں ویب پیج لوڈ ہوتا ہے، یہ کوڈ موثر ہو جاتا ہے۔ آئیں جے کیوئری کے استعمال کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Wed, 05/30/2018 - 16:02
جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں
Javascript کی مدد سے ایسے کام بھی کیے جا سکتے ہیں جن کی طرف عموماً توجہ نہیں جاتی۔ اس ٹٹوریل میں جاوااسکرپٹ استعمال کرتے ہوئے ایک بہت سادی سی گیم بنائی گئی ہے۔ اس گیم میں ایک خانہ دکھایا گیا ہے جس کا رنگ ہر کلک پر بدل سکتا ہے، یعنی یہ رنگ سبز ہو سکتا ہے یا جامنی۔ آپ اس خانے پر کلک یا ٹیپ کرتے جائیں گے اور ساتھ گنتے جائیں گے کہ کس رنگ پر آپ نے کتنی مرتبہ کلک کیا ہے۔ پھر See Result بٹن پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا نتیجہ آپ کی یاد داشت کے مطابق ہے۔ ٹٹوریل کے آخر میں یہ نمونے کی گیم کھیلنے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/16/2015 - 18:50
جاوا اسکرپٹ کی مدد سے بدلتی تصاویر دکھائیں
عموماً ویب پیج پر دو طرح سے بدلتی تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔ ایک صورت یہ ہے کہ ویب پیج جب بھی براؤزر میں لوڈ ہو اس میں ایک نئی تصویر نظر آئے، مثلاً ایسی تصویریں ویب سائیٹ کے ہوم پیج کے بڑے بینر کے طور پر دکھائی جا سکتی ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ویب پیج کو نئے سرے سے براؤزر میں لوڈ کیے بغیر تصویر تھوڑے تھوڑے وقفے کے ساتھ بدلتی رہے، مثلاً ایسی تصویریں چھوٹے اشتہارات کے طور پر دکھائی جا سکتی ہیں۔ ان دونوں صورتوں کے لیے براؤزر پر چلنے والی اسکرپٹنگ لینگوئج موزوں ہے، یعنی یہ کام JavaScript کی مدد سے با آسانی کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 04/21/2018 - 20:52