Google

گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں

گوگل پر مطلوبہ سائز کی تصویر تلاش کریں

ہمیں بعض اوقات اپنے پراجیکٹس کے لیے چند ایسی تصویریں درکار ہوتی ہیں جو فوری طور پر ہمارا مقصد پورا کر سکیں اور اکثر ایسی تصاویر کے حصول کے لیے ہم گوگل کا رخ کرتے ہیں۔ اس میں ایک محنت طلب کام تصاویر کا سائز اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ گوگل نے اسی مشکل کا حل Search tools میں Size کے آپشن کی صورت میں دیا ہے۔ یہ ٹٹوریل اسی آپشن کے استعمال کے بارے میں ہے۔ مکمل تحریر

آپ کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے؟

آپ کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے؟

آپ جلدی سے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کے یا کسی اور کے ڈومین کا ذکر کس کس ویب سائیٹ میں موجود ہے، تو اس کام کے لیے گوگل استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل ایڈوانس سرچ کی مدد سے بہت بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مثلاً‌ میں اگر دیکھنا چاہوں کہ www.washingtonpost.com کا ذکر اور کس ویب سائیٹ میں موجود ہے تو اس کے لیے میں گوگل پر درج ذیل لائن استعمال کر سکتا ہوں: مکمل تحریر

گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات

گوگل سرچ کے چند مفید استعمالات

یہ غالباً‌ 1998 کی بات ہے جب میں Yahoo Messenger پر ایک انڈین لڑکے کے ساتھ چیٹ کر رہا تھا۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اس نے پوچھا، کبھی Google استعمال کیا ہے؟ میں نے کہا نہیں بھئی پہلی دفعہ یہ نام سامنے آیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ ایک نیا سرچ انجن آیا ہے اور بہت زبردست ہے۔ اس وقت تک میں انٹرنیٹ پر تلاش کے لیے Yahoo استعمال کیا کرتا تھا۔ جب میں پہلی دفعہ گوگل کی ویب سائیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ کیسا سرچ انجن ہے جس پر سرچ باکس کے علاوہ چند ایک چیزیں ہیں اور بس۔ میرا خیال تھا کہ شاید اس پر یاہو کی طرح لنکس کی بھرمار ہوگی، اور چونکہ یہ نیا سرچ انجن ہے اس لیے اس پر یاہو سے زیادہ فیچرز شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی۔ خیر جب میں نے غیر یقینی کے عالم میں کچھ چیزیں تلاش کرنا شروع کیں تو یوں محسوس ہوا جیسے اس سرچ انجن کو پہلے سے معلوم ہے کہ مجھے کیا چاہیے۔ مکمل تحریر

سرچ انجنز کیسے کام کرتے ہیں؟

سرچ انجنز وہ خاص ویب سائیٹس ہوتی ہیں جن کی مدد سے ہم انٹرنیٹ پر موجود دیگر ویب سائیٹس کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود معروف سرچ انجنز میں Yahoo ،Google اور Bing وغیرہ شامل ہیں۔ اگر سرچ انجنز موجود نہ ہوتے تو ہمارے لیے انٹرنیٹ پر موجود کروڑوں ویب سائیٹس کے اربوں ویب پیجز میں سے اپنی ضرورت کے صفحات تلاش کرنا ممکن نہ ہوتا۔ یوں ہم انٹرنیٹ پر موجود بے شمار مفید ویب سائیٹس سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکتے۔ کوئی بھی سرچ انجن کیسے کام کرتا ہے، یہ بات جاننے کی حد تک بہت سادہ اور آسان ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک پیچیدہ اور مشکل عمل ہے۔ مکمل تحریر

گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور اردو انگلش ڈکشنری استعمال کریں

عام صارف کو بڑی عبارتوں کا ترجمہ کرنے کی شاید ضرورت پیش نہیں آتی البتہ اکا دکا الفاظ کے معانی جاننے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ مثلاً‌ انگلش کے ایسے الفاظ بعض اوقات سننے یا پڑھنے میں آتے ہیں جن کا مفہوم تو معلوم ہوتا ہے لیکن جی چاہتا ہے کہ ان کا لفظی مطلب بھی پتہ چل جائے تاکہ بوقت ضرورت ان الفاظ کو اعتماد کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔ Google Translate اگرچہ ڈکشنری کی ویب سائیٹ نہیں ہے لیکن یہ بڑی حد تک ڈکشنری کی ضرورت بھی پورا کرتی ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ پر الفاظ کے معانی آپ کو اس انداز میں نہیں ملیں گے جیسا کہ روایتی ڈکشنری میں ہوتے ہیں اس لیے کہ یہ سروس جملوں کا ترجمہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے نہ کہ الفاظ کے معانی بتانے کے لیے۔ لیکن اس کے باوجود میں گوگل ٹرانسلیٹ کو بطور ڈکشنری استعمال کرتا ہوں اور میرا مقصد پورا ہو جاتا ہے۔ آئیں اس کے استعمال کا طریقہ کار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات

گوگل کروم کی ایڈریس بار کے چند مفید استعمالات

براؤزر ایسا سافٹ ویئر ہے جس پر کمپیوٹر صارفین کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔ اگر براؤزر کچھ ایسی سہولیات مہیا کر دے جن کی بدولت مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے دیگر ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے کی ضرورت نہ رہے، تو ظاہر ہے اس سے نہ صرف آسانی ہو جاتی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہو جاتی ہے۔ حال ہی میں لائف ہیکر ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ایک تحریر نظر سے گزری۔ اس تحریر میں گوگل کروم براؤزر کی ایڈریس بار کے کچھ خاص فیچرز کا تعارف پیش کیا گیا ہے جن کا اس پہلے عام استعمال نہیں دیکھا گیا۔ اس تحریر کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے یہ ٹٹوریل تیار کیا ہے، تاکہ ان فیچرز سے اب تک بے خبر صارفین کچھ فائدہ اٹھا سکیں۔ مکمل تحریر

سرچ انجن کی مدد سےاپنی انگلش گرامر ٹھیک کریں

سرچ انجن کی مدد سےاپنی  گرامر ٹھیک کریں

کسی بھی معروف سرچ انجن پر تلاش کرتے وقت اگر مطلوبہ جملہ Double quotes میں مہیا کیا جائے تو سرچ انجن نتائج میں ایسے ویب پیجز شامل کرتا ہے جن میں یہ جملہ بالکل اسی طرح سے استعمال کیا گیا ہو۔ یعنی ڈبل کوٹس کے استعمال پر سرچ انجن تلاش کے ان الفاظ کو Keywords کی بجائے Key phrase کے طور پر لیتا ہے۔ میں کئی سالوں سے سرچ انجن کے اس فیچر کو اپنی انگلش گرامر درست کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ مثلاً‌ کسی اہم ادارے یا شخص کو ای میل بھیجتے وقت اگر میں انگلش کا کوئی ایسا جملہ لکھوں جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہ لکھا ہو، تو پھر میں سرچ انجن کی مدد سے یہ معلوم کرتا ہوں کہ کیا اور لوگوں نے بھی یہ جملہ استعمال کیا ہے، اگر کیا ہے تو کن معنوں میں استعمال کیا ہے۔ اس سے مجھے اپنا جملہ درست کرنے میں مدد مل جاتی ہے۔ مکمل تحریر

سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ

گوگل سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ

بنیادی طور پر تین باتیں سرچ انجن پر کسی ویب پیج کی بہتر رینکنگ کا باعث بنتی ہیں: (1) سرچ انجن کے نقطۂ نظر سے ویب پیج کا مواد کتنا معیاری ہے؟ (2) ویب پیج کے مختلف حصوں مثلاً ٹائٹل، ویب ایڈریس، عنوانات، پیرا گرافس اور لنکس وغیرہ کی عبارتیں آپس میں کس قدر مطابقت رکھتی ہیں؟ (3) کیا دیگر معیاری ویب سائیٹس میں اس ویب پیج کا لنک موجود ہے? اگر ان تین باتوں میں ویب پیج مجموعی طور پر بہتر ہے تو پھر سرچ انجن اسے رینکنگ میں زیادہ ترجیح دے گا۔ اس ٹٹوریل کے لیے گوگل کی شائع کردہ SEO گائیڈ سے استفادہ کیا گیا ہے اور مختصرًا سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا عمل واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مکمل تحریر

کیا آپ کی ویب سائیٹ موبائل ڈیوائسز پر دیکھے جانے کے قابل ہے؟

تقریباً دس سال پہلے تک کوئی ویب سائیٹ بناتے وقت صرف پرسنل کمپیوٹرز کا خیال رکھا جاتا تھا۔ پھر موبائل ڈیوائسز کے متعارف ہونے کے بعد ویب سائیٹ کی تیاری کے وقت پہلی ترجیح تو پرسنل کمپیوٹرز ہی ہوتے تھے لیکن دوسری ترجیح کے طور پر موبائل ڈیوائسز کا بھی خیال رکھا جاتا تھا کہ صارفین ان پر بھی ویب سائیٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اب صورتحال الٹ ہوگئی ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے صارفین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پرسنل کمپیوٹرز دوسری ترجیح پر چلے گئے ہیں۔ یعنی اب اگر کوئی ویب سائیٹ موبائل ڈیوائسز پر بہتر طور پر نہیں دیکھی جا سکتی تو اس کی افادیت محدود ہے۔ مکمل تحریر

گوگل امیج سرچ کی مدد سے مونوگرام کے آئیڈیاز تلاش کریں

ایک گرافک ڈیزائنر کے لیے سب سےمشکل کام شاید مونوگرام ڈیزائن کرنا ہے کیونکہ اس میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انفرادیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ عام طور پر کوئی مونوگرام ڈیزائن کرنے سے پہلے سرچ انجن کی مدد سے مختلف آئیڈیاز تلاش کیے جاتے ہیں جس کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ گرافک ڈیزائنر کے ذہن میں مونوگرام کا جو خاکہ ہے کہیں کسی اور کمپنی نے اس طرح کا مونوگرام پہلے سے تو نہیں بنا رکھا۔ لیکن سرچ انجن پر صرف ’’مونوگرام‘‘ تلاش کرنے پر شاید مقصد حل نہ ہو اس لیے اس ٹٹوریل میں ہم اس تلاش کو بہتر بنانے کے لیے کچھ آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں جو امید ہے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ مکمل تحریر