SketchUp

نقشہ نویسی اور آلات سازی کے لیے اسکیچ اپ استعمال کریں

نقشہ نویسی اور آلات سازی کے لیے اسکیچ اپ استعمال کریں

3D نقشہ نویسی اور آلات سازی کے لیے اسکیچ اپ ایک معروف سافٹ ویئر ہے جس کا مفت ورژن SketchUp Make کے نام سے دستیاب ہے۔ اسکیچ اپ کا استعمال بہت آسان ہے اور اس کی مدد سے عمارتوں، آلات اور فرنیچر وغیرہ کے اسکیچز بہت کم وقت میں تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں اسکیچ اپ کے زیادہ استعمال ہونے والے چند ٹولز کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ مثلاً‌ Push/Pull ٹول جس کی مد سے 2D آبجیکٹ کو 3D آبجیکٹ کی شکل دی جا سکتی ہے۔ Orbit ٹول جسے استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے اسکیچز کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے، وغیرہ۔ مکمل تحریر

اسکیچ اپ میں سائبان بنائیں

سائبان بنانے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ Sketchup میں مختلف ٹولز استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ چیزیں کیسے بنائی جا سکتی ہیں۔ مثلاً‌ اس ٹٹوریل میں سائبان کے لیے (1) ایک فاؤنڈیشن بنائی گئی ہے۔ (2) اس فاؤنڈیشن کی نقل بنا کر اسے چھت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ (3) فاؤنڈیشن سے چھت تک ایک ستون بنایا گیا ہے۔ (4) چھت کو ایک گنبد کی شکل دی گئی ہے جو کہ قدرے پیچیدہ عمل ہے لیکن اگر آپ یہ طریقہ سیکھ جائیں تو گنبد جیسی دیگر چیزیں بھی تیار کر سکتے ہیں۔ (5) آخر میں چھت کے اندرونی حصے میں ایک چھوٹی سی دیوار بنا کر اسے Materials ونڈو کی مدد سے ایک جالی دار دیوار میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ سائبان دیکھنے میں اچھا نظر آئے۔ مکمل تحریر

اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

اسکیچ اپ میں گھر کا نقشہ تیار کریں

SketchUp پروگرام میں گھر کا نقشہ بنانا بہت آسان ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم تجرباتی طور پر ایک گھر کا نقشہ تیار کریں گے جو میں نے کاغذ پر بنایا ہے۔ چونکہ میں پروفیشنل آرکیٹیکٹ نہیں ہوں اس لیے اس نقشے کو بنانے سے پہلے میں نے مختلف نقشے انٹرنیٹ پر دیکھے تاکہ مجھے کمروں کے سائز اور ان کی ترتیب کا اندازہ ہو جائے۔ اس عمل میں کچھ نقشے مجھے ضائع بھی کرنا پڑے۔ ہمارا نقشہ جب تیار ہو جائے گا تو اس کا ڈیزائن بہتر بنانے کے لیے ونڈوز کے Paint پروگرام کی مدد بھی لی جائے گی، جس میں کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں، نیز ان کے نام اور سائز دکھائے جائیں گے۔ آخر میں اس نقشے کو اسکیچ اپ میں سہ جہتی یعنی 3D شکل بھی دی جائے گی۔ مکمل تحریر