Paint

بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں

بٹ میپ امیج کی چوڑائی میں اضافہ کریں

آپ جانتے ہوں گے کہ Bitmap ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز بڑھانے پر ان کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس Vector ٹیکنالوجی کی بنیاد پر محفوظ ہونے والی تصاویر کا سائز چھوٹا یا بڑا کرنے پر ان کی کوالٹی برقرار رہتی ہے۔ لیکن ویب پیجز، جن پر تصاویر کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ان پر بٹ میپ امیجز استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ آپ کو ایک اچھی تصویر مل جاتی ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس کا سائز آپ کے مطلوبہ سائز سے کم ہوتا ہے۔ اور اگر اس تصویر کا سائز بڑھایا جائے تو اس کے پکسلز پھیلنے کی وجہ سے اس کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس ٹٹوریل میں بٹ میپ امیج کی چوڑائی یا اونچائی بڑھانے کے لیے ایک حل (Workaround) پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مکمل تحریر

ونڈوز پر اسکرین شاٹ حاصل کریں

ونڈوز پر اسکرین شاٹ حاصل کریں

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اسکرین شاٹ لینے کے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں: (1) آپ ویڈیو کے کسی خاص منظر کو بطور تصویر محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ (2) کسی PDF فائل میں موجود کوئی ڈایاگرام وغیرہ آپ الگ تصویر کے طور پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ (3) یا مثال کے طور پر آپ کو اپنے کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کے متعلق کسی ماہر سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس مسئلے کا اسکرین شاٹ حاصل کر کے بذریعہ ای میل کسی کو بھیجا جا سکتا ہے، یا کسی آن لائن فورم پر شیئر کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ مکمل تحریر

پینٹ میں دعوت نامہ تیار کریں

ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں دعوت نامہ تیار کریں

بعض تقریبات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے پرنٹنگ پریس سے دعوت نامہ چھپوانا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً‌ ایسی مختصر تقریبات جن کے لیے صرف زبانی یا فون پر اطلاع دینا کافی ہوتا ہے، جیسا کہ چھٹی والے دن قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کرنا وغیرہ۔ چونکہ سوشل میڈیا اور ای میل کے اس زمانے میں روز مرہ تصاویر کا شیئر کیا جانا معمول کی بات ہے، اس لیے اگر اس نوعیت کی تقریب کے لیے فوری طور پر دعوت نامہ تیار کر کے شیئر کیا جا سکے تو دعوت کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کی انسٹالیشن میں شامل Paint پروگرام کی مدد سے فوری طور پر ایسا دعوت نامہ تیار کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مکمل تحریر

پینٹ میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

یہ ٹٹوریل شاید ان بچوں کے لیے ہے جو ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بناتے رہتے ہیں، یا ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کو پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بنانا سکھاتے رہتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم پاکستانی جھنڈا بنانے کا عمل دیکھیں گے جو کہ بہت آسان ہے۔ اس میں صرف چاند بنانا مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ پینٹ پروگرام کی ٹول بار میں اس کا ٹول مہیا نہیں کیا گیا۔ لیکن چاند بنانا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے صرف دو دائرے استعمال ہوں گے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون یا ٹیب پر پینٹنگ کی کوئی ایپلی کیشن موجود ہے تو اس تکنیک کو استعمال کر کے آپ اس پر بھی پاکستانی جھنڈا بنا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر