Categories

User Experience

اس عنوان کے تحت ایسی تحریریں شائع کی جاتی ہیں جن کا مقصد ایک صارف کی کارکردگی بڑھانا ہے، تاکہ صارف بہتر طریقے اور مفید انداز میں کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں زیادہ اور بامقصد نتائج حاصل کرسکے۔

User Experience

Desktop Publishing

اس عنوان کے تحت طباعت سے متعلقہ امور مثلاً‌ مضامین، کتابوں، بروشرز، اخبارات، ٹائم ٹیبلز اور سادہ قسم کے اشتہارات وغیرہ کی ڈیزائننگ کے متعلق صارف کی راہ نمائی کے لیے تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔

Desktop Publishing

Graphic Design

اس عنوان کے تحت بزنس کارڈز، شادی کارڈز، لیٹرپیڈز، میگزین و اخباری اشتہارات، کتابوں کے سرورق اور ویب سائیٹ بینرز وغیرہ کی ڈیزائننگ کے علاوہ کیمرہ اور اسکینر سے حاصل کی گئی تصاویر کو بہتر بنانے کے بارے میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔

Graphic Design

Audio Editing

اس عنوان کے تحت آڈیو ایڈیٹنگ کے متعلق تحریریں دستیاب ہیں۔ مثلاً‌ کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ، آواز کے غیر ضروری حصے ختم کرنا، اور آواز کا بیک گراؤنڈ شور کم کرنا وغیرہ۔

Audio Editing

Web Development

اس عنوان کے تحت خاص طور پر ویب سائیٹس اور ویب ایپلیکیشنز کے متعلق تحریریں شائع کی جاتی ہیں جن میں ویب پیجز بنانے کے لیے Javascript, CSS, HTML اور PHP وغیرہ کے استعمال کے بارے میں راہنمائی کی جاتی ہے۔

Web Development

Desktop Development

اس عنوان کے تحت ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز کی تیاری کے متعلق تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔ آپ کو اس سیکشن میں خاص طور پر Java Swing فریم ورک پر مبنی ایپلی کیشنز کے ٹٹوریلز ملیں گے۔

Desktop Development

Database

اس عنوان کے تحت ڈیٹابیسز کے استعمال کے متعلق تحریریں شائع کی جاتی ہیں، مثلاً‌ ڈیٹابیسز کے ٹیبلز ڈیزائن کرنا، ٹیبلز میں ریکارڈز محفوظ کرنا، ریکارڈز میں تبدیلی کرنا یا انہیں ختم کرنا، اور ڈیٹابیسز کی کارکردگی بڑھانے کے لیے انڈیکسنگ کرنا وغیرہ۔

Database

Add Ons

اس عنوان کے تحت مختلف ٹیکنالوجیز اور سافٹ ویئرز کی افادیت بڑھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے اضافہ جات مثلاً‌ Modules, Plugins اور Libraries وغیرہ کے بارے میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔

Add Ons

Security

اس عنوان کے تحت کمپیوٹر کے متعلق سیکیورٹی کے معاملات کے بارے میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔ مثلاً‌ صارف کیسے محفوظ طریقے سے کمپیوٹر استعمال کر سکتا ہے، یا پھر ڈیویلپرز کس طرح محفوظ اور قابل اعتماد سافٹ ویئر ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں وغیرہ۔

Security

Standards & Protocols

اس عنوان کے تحت کمپیوٹر ٹیکنالوجیز سے متعلقہ مختلف پروٹوکولز اور اسٹینڈرڈز کے بارے میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔

Protocols