ہم مختلف ویب سائیٹس پر سوشل میڈیا کے آئیکانز دیکھتے رہتے ہیں جو کہ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن پر کلک کر کے ہم اس ادارے یا کمپنی کی سوشل میڈیا پروفائل پر پہنچ جاتے ہیں، اور دوسرے وہ جن پر کلک کر کے ہم اس ویب پیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم دوسری طرز کے آئیکانز کی تیاری کا عمل دیکھیں گے کیونکہ یہ تھوڑی سی مہارت کے طلب گار ہیں۔ سوشل میڈیا کی مختلف سروسز ہمیں اپنا ویب پیج بذریعہ URL شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ مثلاً درج ذیل معروف سوشل سروسز کے URLs ہیں جن کے ساتھ کسی بھی ویب پیج کا ایڈریس شامل کر کے اسے شیئر کیا جا سکتا ہے۔
https://www.facebook.com/sharer/sharer.php?u=[web page url] https://twitter.com/intent/tweet?text=[page title]&url=[web page url] https://plus.google.com/share?url=[web page url] https://www.linkedin.com/shareArticle?mini=true&url=[web page url]&title=[page title]
اب مسئلہ یہ ہے کہ وہ ویب پیج جس پر سوشل میڈیا کے یہ آئیکانز موجود ہیں، وہ اپنا URL خود کیسے مہیا کرے؟
- اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم ویب سرور پر PHP یا کسی اور سرور سائیڈ لینگویج کی مدد سے ان آئیکانز کے لنکس تیار کر لیں- لیکن اس کے لیے ہمیں اپنے CMS یعنی ورڈ پریس، ڈروپل، جوملا وغیرہ کی اصل ٹیمپلیٹ فائلز کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
- دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کام کے لیے JavaScript استعمال کیا جائے جو کہ پہلے طریقے کی نسبت آسان بھی ہے اور محفوظ بھی، کیونکہ اس کے لیے صرف ورڈ پریس کے ایک وجٹ یا پھر ڈروپل کے ایک بلاک کی ضرورت ہوگی جس میں مختصر سا جاوا اسکرپٹ کوڈ ڈال کر یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
درج ذیل کوڈ جس ویب پیج پر موجود ہوگا اسے آپ ان سوشل میڈیا ویب سائیٹس پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس کوڈ میں لکھائی پر مشتمل لنکس مہیا کیے جا رہے ہیں، ان کی جگہ آپ اپنی ویب سائیٹ کے ڈیزائن کے مطابق امیج بٹنز استعمال کر سکتے ہیں۔

فیس بک پر پوسٹ کریں
ٹوئٹر پر ٹویٹ کریں
گوگل پلس پر شیئر کریں
لنکڈ ان پر شیئر کریں

Modified: Tue, 05/29/2018 - 18:05