HTML کی مدد سے ویب پیجز تیار کیے جاتے ہیں جو مل کر ایک ویب سائیٹ کی شکل اختیار کرتے ہیں، چنانچہ کسی بھی ویب سائیٹ کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے۔ صرف HTML استعمال کرتے ہوئے ایک قابل استعمال ویب سائیٹ تیار کی جاسکتی ہے۔
|
|
HTML کی مدد سے تیار کی گئی ویب سائیٹ کو CSS کی مدد سے منظم اور دیدہ زیب بنایا جاتا ہے۔ HTML ایلیمنٹس کا سائز، رنگ، پوزیشن، بارڈر اور ایک دوسرے سے فاصلہ وغیرہ، یہ سب CSS کی مدد سے سیٹ کیا جاتا ہے۔
|
|
Javascript کی مدد سے ویب پیج کے اجزاء کو ویب سرور سے رابطہ کیے بغیر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ویب پیج دوبارہ لوڈ کیے بغیر Javascript کی مدد سے HTML ایلیمنٹس پر CSS اسٹائلز لگائے جا سکتے ہیں۔
|
|
PHP ایک مقبول پروگرامنگ لینگویج ہے جو ویب ایپلیکیشنز کی تیاری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی ویب سائیٹ سے لے کر ایک بڑے سوشل نیٹ ورک کی تیاری تک PHP ہی بیشتر پروگرامرز کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔
|
|
MySQL ایک معروف ڈیٹابیس سسٹم ہے جو ہر قسم کے سافٹ ویئر کے لیے موزوں ہے۔ MySQL ڈیٹابیسز خاص طور پر PHP پروگرامنگ لینگویج کی مدد سے بنائی گئی ویب ایپلیکیشنز میں کثرت سے استعمال ہوتی ہیں۔
|
|
Java کا شمار دنیا کی بڑی پروگرامنگ لینگویجز میں ہوتا ہے جس کی مدد سے نہ صرف ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز، ویب ایپلی کیشنز اور موبائل کیشنز بنائی جاتی ہیں، بلکہ ایمبیڈڈ سسٹمز کے سافٹ ویئرز بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ Oracle کا دعویٰ ہے کہ جاوا لینگوئج کی مدد سے بنائی گئی ایپلی کیشنز تقریباً 3 ارب ڈیوائسز میں استعمال ہو رہی ہیں۔ جن میں اے ٹی ایمز، سمارٹ کارڈز، پوائنٹ آف سیل سسٹمز، بلیو رے پلیئرز، پرسنل کمپیوٹرز، موبائل کمپیوٹنگ ڈیوائسز، ملٹی فنکشن پرنٹرز، پارکنگ میٹرز، راؤٹرز، ہوائی جہازوں کے سسٹمز، گاڑیوں کے سسٹمز، سمارٹ ہوم سسٹمز، اسلحہ جات، میڈیکل ڈیوائسز، اور بلڈنگ کنٹرول سسٹمز وغیرہ شامل ہیں۔ |
|
XML بنیادی طور پر مواد کی ترسیل کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ایک سافٹ ویئر سے ڈیٹا دوسرے سافٹ ویئر میں بھیجنے کے لیے XML فارمیٹ میں محفوظ کیا جاتا ہے، دوسرا سافٹ ویئر یہ ڈیٹا پڑھ کر حسب ضرورت استعمال کرتا ہے۔ |
|
ویب سائیٹ کا ایڈریس (Domain) کیسے رجسٹر کروایا جاتا ہے، ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ (Hosting) کیسے کی جاتی ہے، ڈومین اور ہوسٹنگ کو آپس میں منسلک کیسے کیا جاتا ہے وغیرہ کے متعلق معلومات اس عنوان کے تحت دستیاب ہیں۔ |
|