Hardware

پرانے کمپیوٹر سے ذاتی ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ کریں

اپنا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کسی کو دیتے ہوئے یا دوکاندار کو بیچتے وقت ہم اپنا ڈیٹا اس میں سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور یہ تسلی کرتے ہیں کہ Recycle Bin بھی خالی ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتا بلکہ ڈرائیو پر ہی موجود رہتا ہے لیکن آپریٹنگ سسٹم یہ ڈیٹا ہمیں دکھانا بند کر دیتا ہے۔ ایسا ڈیٹا ڈرائیو سے ہمیشہ کے لیے تب ختم ہوتا ہے جب آپریٹنگ سسٹم کو نیا ڈیٹا لکھنے کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ چنانچہ ڈیٹا ریکوری کا کوئی بھی معقول سافٹ ویئر استعمال کر کے یہ ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم CCleaner کی مدد سے ڈیلیٹ کیے ہوئے ڈیٹا کو مستقل طور پر ڈرائیو سے مٹانے کا عمل دیکھیں گے۔ مکمل تحریر

ونڈوز پر ڈسک ڈرائیوز کی رفتار ٹیسٹ کریں

جن ڈیوائسز پر کمپیوٹر کی رفتار کا انحصار ہوتا ہے ان میں پروسیسر اور ریم کے علاوہ ڈسک ڈرائیو بھی شامل ہے۔ ڈسک ڈرائیو سے مراد ہر وہ ڈیوائس ہے جس پر ڈیٹا مستقل طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے اور بجلی سے منقطع ہونے کے بعد بھی اس پر یہ ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔ ان میں ہارڈ ڈسک ڈرائیو (HDD)، سالڈ سٹیٹ ڈرائیو (SSD)، یو ایس بی فلیش ڈرائیو (UFD)، کومپیکٹ ڈسک (CD)، ڈیجیٹل ورسٹائل ڈسک (DVD)، بلورے ڈسک (BD)، اور میموری کارڈ وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ ان ڈسک ڈرائیوز کی ٹیکنالوجیز ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور یہ ایک دوسرے سے قدرے مختلف مقاصد کے لیے بنائی جاتی ہیں اس لیے ان کی رفتار میں بھی فرق ہوتا ہے۔ رفتار سے مراد یہ ہے کہ پروسیسر کو ڈسک ڈرائیو سے ڈیٹا پڑھنے یا اس پر ڈیٹا لکھنے کے لیے کتنا وقت درکار ہوتا ہے۔ مکمل تحریر