گوگل امیج سرچ کی مدد سے مونوگرام کے آئیڈیاز تلاش کریں

ایک گرافک ڈیزائنر کے لیے سب سےمشکل کام شاید مونوگرام ڈیزائن کرنا ہے کیونکہ اس میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انفرادیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ عام طور پر کوئی مونوگرام ڈیزائن کرنے سے پہلے سرچ انجن کی مدد سے مختلف آئیڈیاز تلاش کیے جاتے ہیں جس کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ گرافک ڈیزائنر کے ذہن میں مونوگرام کا جو خاکہ ہے کہیں کسی اور کمپنی نے اس طرح کا مونوگرام پہلے سے تو نہیں بنا رکھا۔ لیکن سرچ انجن پر صرف ’’مونوگرام‘‘ تلاش کرنے پر شاید مقصد حل نہ ہو اس لیے اس ٹٹوریل میں ہم اس تلاش کو بہتر بنانے کے لیے کچھ آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں جو امید ہے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔


سب پہلا کام تو یہ کریں کہ گوگل پر تصاویر تلاش کرنے کے لیے ویب براؤزر میں images.google.com پر جائیں۔


مونوگرام بنانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ الفاظ کے پہلے حروف کو ملا کر اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ وہ منفرد اور خوبصورت نظر آئیں۔ اس طرز کا مونوگرام بنانے سے پہلے آپ گوگل امیج سرچ کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں کہ جن لیٹرز کو ملا کر آپ مونوگرام بنانا چاہتے ہیں ان لیٹرز کے پہلے سے موجود مونوگرامز کیسے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ذیل ہم نے tu اور oc کے لیٹرز پر مشتمل مونوگرامز کے آئیڈیاز تلاش کیے ہیں۔




اگر آپ مونوگرام میں مکمل لفظ یا ایک سے زیادہ الفاظ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پھر درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق گوگل امیج سرچ کی مدد سے صرف ٹیکسٹ یا نمبرز والے مونوگرام تلاش کریں۔




بعض اوقات آپ اپنے مونوگرام کو کسی خاص زبان کا لبادہ اوڑھانا چاہتے ہیں جس کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ہم نے گوگل امیج سرچ کی مدد سے عربی اور چینی زبانوں کے مونوگرامز تلاش کیے ہیں۔




اگر آپ مونوگرام کو کسی خاص شکل میں دکھانا چاہتے ہیں جیسے گولائی میں، چوکور، بیضوی یا ستارے وغیرہ کی صورت میں تو اس شکل کے مونوگرامز گوگل امیج سرچ کی مدد سے تلاش کریں۔




کیلی گرافی طرز کے مونوگرام بھی بہت اچھے دکھائی دیتے ہیں، پہلے سے موجود ایسے مونوگرامز دیکھ کر آپ کے ذہن میں یقیناً نئے آئیڈیاز آئیں گے۔




اگر آپ اپنے مونوگرام میں کوئی خاص قسم کے رنگ دکھانا چاہتے ہیں جیسے سنہری، قوس قزح یا آگ وغیرہ کے رنگ تو اس کے آئیڈیاز گوگل امیج سرچ کی مدد سے تلاش کریں۔




ایسا مونوگرام جس میں جسم کے کسی عضو کو دکھانا مقصود ہو جیسے ہاتھ یا آنکھ وغیرہ تو اس کے آئیڈیاز تلاش کریں۔




گوگل امیج سرچ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نام استعمال کر کے بھی آپ مونوگرام کے لیے نت نئے آئیڈیاز تلاش کر سکتے ہیں۔




گوگل امیج سرچ کی مدد سے روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے نام استعمال کر کے بھی آپ مونوگرام کے لیے مختلف آئیڈیاز تلاش کر سکتے ہیں۔




مختلف سرگرمیوں مثلاً ٹریولنگ، کوکنگ، اسپورٹس وغیرہ کے نام استعمال کر کے بھی مونوگرام کے لیے آئیڈیاز تلاش کیے جا سکتے ہیں۔


تمام انسانی ذہن ایک جیسا نہیں سوچتے، ایک ہی طرح کی ان پٹ مختلف دماغوں کو دی جائے تو تھوڑے یا زیادہ فرق کے ساتھ مختلف رزلٹس برآمد ہوتے ہیں۔ اس لیے عین ممکن ہے بلکہ امید ہے کہ اس فہرست نے آپ کے ذہن میں کچھ مزید ایسے آئیڈیاز پیدا کیے ہوں گے جو ہمارے ذہن میں نہیں آئے۔