سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ

گوگل سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ

بنیادی طور پر دو باتیں سرچ انجن پر ویب پیجز کی بہتر رینکنگ کا باعث بنتی ہیں۔ ایک یہ کہ ویب پیج کا مواد کتنا معیاری ہے اور اس کے مختلف حصوں (ٹائٹل، ویب ایڈریس، عنوانات، لنکس وغیرہ) کی عبارتیں آپس میں کس قدر مطابقت رکھتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ کیا دیگر معیاری ویب سائیٹس میں اس ویب پیج کا لنک موجود ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر سرچ انجن دوسرے ویب پیجز کی نسبت اس ویب پیج کو زیادہ ترجیح دے گا۔ اس ٹٹوریل میں گوگل کی جانب سے شائع کی گئی سرچ انجن آپٹیمائزیشن گائیڈ کا خلاصے کی شکل میں ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ویب ماسٹرز جو اپنی ویب سائیٹس کی رینکنگ سرچ انجنز پر بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

php میں تعارفی کارڈ کی ایپلی کیشن بنائیں

پی ایچ پی میں تعارف کارڈ کی ایپلی کیشن بنائیں

آپ جانتے ہیں کہ ویب ایپلی کیشن ایک بہت فائدہ مند قسم کا سافٹ ویئر ہے جو کہ صارف کے براؤزر پر چلتا ہے۔ ویب ایپلی کیشن کو انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سے صارفین بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ عموماً‌ ویب ایپلی کیشن کا خیال ڈیٹابیس کے بغیر ذہن میں نہیں آتا، کیونکہ تقریباً‌ ہر اس ایپلی کیشن کے لیے ڈیٹابیس ضروری ہے جس نے صارف کا ڈیٹا محفوظ کرنا ہو۔ لیکن ویب ایپلی کیشن کے بہت سے استعمالات ایسے ہیں کہ جن میں ڈیٹابیس ضروری نہیں ہے۔ اس ٹٹوریل میں تعارفی کارڈ تیار کرنے والی ایک سادہ سی ویب ایپلی کیشن پیش کی جا رہی ہے جو صرف تین فائلز پر مشتمل ہے اور اس کے لیے ڈیٹابیس استعمال نہیں کی گئی۔

Paint میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں پاکستان کا جھنڈا بنائیں

یہ ٹٹوریل شاید ان بچوں کے لیے ہے جو ونڈوز کے پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بناتے رہتے ہیں، یا ان والدین کے لیے ہے جو اپنے بچوں کو پینٹ پروگرام میں کچھ نہ کچھ بنانا سکھاتے رہتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم پاکستانی جھنڈا بنانے کا عمل دیکھیں گے جو کہ بہت آسان ہے۔ اس میں صرف چاند بنانا مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ پینٹ پروگرام کی ٹول بار میں اس کا ٹول مہیا نہیں کیا گیا۔ لیکن چاند بنانا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے صرف دو دائرے استعمال ہوں گے۔ اگر آپ کے سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر پینٹنگ کی کوئی ایپلی کیشن موجود ہے تو اس تکنیک کو استعمال کر کے آپ اس پر بھی پاکستانی جھنڈا بنا سکتے ہیں۔

Pages