ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں
ونڈوز میں اس سے پہلے فائلوں کے انتخاب کے لیے ہم جو طریقہ اختیار کرتے آرہے ہیں وہ اتنا باسہولت نہیں ہے اور اس کے استعمال میں احتیاط برتنا پڑتی ہے۔ مثلاً فولڈر میں ایک تسلسل کے ساتھ موجود فائلوں کو منتخب کرنے کے لیے ہم کی بورڈ پر Shift کا بٹن دبا کر ماؤس کے ساتھ پہلی اور آخری فائل پر کلک کرتے ہیں، یوں پہلی اور آخری فائل اور ان کے درمیان موجود تمام فائلیں سلیکٹ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح جو فائلیں ہمیں چاہئیں اگر وہ ایک تسلسل کے ساتھ فولڈر میں موجود نہیں ہیں تو پھر ہم کی بورڈ پر Ctrl کا بٹن دباتے ہیں اور اپنی مطلوبہ فائلوں پر ماؤس کے ساتھ کلک کرتے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کارآمد تو ہے لیکن اس میں کی بورڈ کا استعمال ایک اضافی کام محسوس ہوتا ہے جو صارف کی توجہ تقسیم کر دیتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 11:29
ونڈوز میں فائلوں کے متعلق معلومات کے اضافی کالمز
ایک پراجیکٹ پر کام کے دوران مجھے بہت سی تصاویر کا ایک مخصوص سائز رکھنے کی ضرورت پیش آئی۔ جب تمام تصاویر تیار ہوگئیں تو خیال ہوا کہ ایک دفعہ تصدیق کر لینی چاہیے کہ کیا تمام تصاویر مطلوبہ سائز کے مطابق بن گئی ہیں یا نہیں۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے ونڈوز میں ہر تصویر کی فائل پر کلک کیا جائے اور نیچے اسٹیٹس بار میں اس کا سائز دیکھا جائے، اس کے لیے ظاہر ہے بہت وقت درکار ہے۔ سوچا کہ ضرور ونڈوز میں اس کی کوئی بہتر سہولت دی گئی ہوگی۔ چنانچہ میں نے فائلز کی معلومات کے متعلق اضافی کالمز میں تلاش کیا تو مجھے Dimensions کا کالم مل گیا جس کی مدد سے ایک ہی نظر میں اسکرین پر موجود تمام تصاویر کا سائز دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس سے پہلے فائل کی معلومات کے ان کالمز سے واسطہ نہیں پڑا تو یقیناً حیران ہوں گے کہ ونڈوز میں فائلز کے متعلق مزید بہت سی معلومات میسر ہیں جن کے کالمز آپ اسکرین پر ظاہر کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 22:54
ونڈوز ایکس پی کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
ونڈوز ایکس پی میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانیں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں انسٹالیشن کی سہولت کی خاطر بہت سی زبانوں کو پہلے سے فعال نہیں کیا گیا، اردو بھی انہی زبانوں میں سے ہے۔ چنانچہ درج ذیل اقدامات سے آپ ونڈوز ایکس پی میں اردو زبان کو فعال بنا کر ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے Word میں مضامین لکھے جا سکتے ہیں، Excel میں کھاتے بنائے جا سکتے ہیں، اور براؤزر میں ای میل لکھی جا سکتی ہے وغیرہ۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:16
ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
ونڈوز سیون میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام تنصیب کے ساتھ صرف انگلش کی بورڈ ہی فعال کیا گیا ہوتا ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز سیون میں اردو کی بورڈ بآسانی فعال کیا جا سکتا ہے: مکمل تحریر
Modified: Fri, 02/02/2018 - 22:59
ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں
ونڈوز ایٹ میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام انسٹالیشن کے ساتھ صرف انگلش زبان فعال کی گئی ہوتی ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز ایٹ میں اردو زبان با آسانی فعال کی جاسکتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/21/2018 - 21:42
ونڈوز پر فونٹ کیسے انسٹال کریں؟
ونڈوز کے جدید ورژنز میں فونٹ انسٹال کرنا بہت آسان ہے۔ بس فونٹ کی فائل پر ماؤس کے دائیں بٹن کی مدد سے کلک کر کے مینیو کھولیں۔ اور پھر مینیو میں Install آپشن پر کلک کر دیں، فونٹ فوراً انسٹال ہو جائے گا۔ جبکہ ونڈوز ایکس پی میں فونٹ کی فائل Copy کر کے ونڈوز کے Fonts فولڈر کے اندر Paste کرنا ہوتی ہے۔ آئیں تصاویر کی مدد سے ونڈوز پر فونٹ کی تنصیب کا طریقہ کار دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 01/28/2015 - 13:49
ونڈوز کے پروگرامز میں اردو لکھنے کیلئے شارٹ کٹس استعمال کریں
اگر آپ نے Windows میں اردو زبان فعال کی ہے تو ونڈوز کی ٹاسک بار پر دائیں جانب زبانوں کی فہرست کا مینیو موجود ہوتا ہے جس میں سے اردو زبان منتخب کر کے کسی بھی پروگرام میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ لیکن ونڈّز پر چلنے والے پروگرامز میں اردو لکھنے کے لیے صرف دائیں سے بائیں الائنمنٹ (Alignment) کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے لکھائی کی سمت (Direction) بھی تبدیل کرنا ضروری ہے۔ بہت کم سافٹ ویئر ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لکھائی کی سمت تبدیل کرنے کا آپشن واضح طور پر دیا گیا ہو۔ لیکن خوش قسمتی سے اس کے لیے کی بورڈ پر شارٹ کٹس میسر ہیں جن کی مدد سے تحریر کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔ بنیادی طور پر اردو لکھنے کے لیے تین کام ضروری ہوتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:21
اپنے کمپیوٹر کا ڈیسک ٹاپ منظم کریں
میرے کمپیوٹر ٹیبل پر ضرورت سے زیادہ چیزیں ہوں، یا کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ پر ضرورت سے زیادہ Icons ہوں تو اس سے مجھے بہت الجھن ہوتی ہے۔ لیکن میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا ہے کہ جن کا ڈیسک ٹاپ ہر قسم کی فائلز، فولڈرز اور شارٹ کٹس سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ لوگ ہر طرح کی چیز ڈیسک ٹاپ پر ہی ڈاؤن لوڈ یا محفوظ کرتے ہیں۔ امریکہ میں جس ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے ساتھ میں کام کرتا تھا، وہاں میرا ایک نیپالی ساتھی بھی ایسی ہی طبیعت کا مالک تھا۔ میں نے اس سے وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ مجھے اس طرح سے آسانی رہتی ہے، جبکہ ہارڈ ڈسک کے مختلف فولڈرز کے اندر گھس کر چیزیں تلاش کرنا مجھے مشکل لگتا ہے۔
اگر آپ کا ڈیسک ٹاپ طرح طرح کی چیزوں سے بھرا رہتا ہے، اور بوقت ضرورت ان میں سے مطلوبہ چیز تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے تو اس کے لیے دو حل آزمائیں۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 01/13/2015 - 08:01
ونڈوز کمپیوٹر کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ڈیفریگمنٹیشن کریں
کمپیوٹر پر جب کوئی نئی فائل بنائی جاتی ہے تو آپریٹنگ سسٹم کو ڈسک پر جہاں جگہ ملتی ہے وہاں اس فائل کو محفوظ کر دیتا ہے۔ اس فائل میں کچھ عرصے کے بعد جب نئی معلومات کا اضافہ کیا جاتا ہے تو آپریٹنگ سسٹم فائل کا یہ نیا حصہ ڈسک پر کسی نئی دستیاب جگہ پر محفوظ کرتا ہے۔ چنانچہ ایک خاص عرصے کے دوران جب ایک فائل میں بار بار تبدیلیاں ہوتی ہیں تو فائل کے حصے ڈسک کی مختلف جگہوں پر بکھر جاتے ہیں۔ اور یہ فائل جب کھولی جاتی ہے تو آپریٹنگ سسٹم کو ڈسک کے مختلف حصوں سے اس فائل کے حصے اکٹھے کرنا پڑتے ہیں۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈسک پر ایک جگہ موجود ہو تو یہ فائل کم وقت میں کھل جائے گی، لیکن بہت سی جگہوں سے اکٹھی کرنے پر اس فائل کو پڑھنے میں وقت لگ جاتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 04/23/2018 - 22:00
ونڈوز کی ٹاسک بار پر شارٹ کٹس مینیو بنائیں
ونڈوز میں ہمارے شارٹ کٹس مختلف جگہوں پر بکھرے ہوتے ہیں، جس کی وجہ عموماً جگہ بچانا ہوتا ہے۔ کچھ شارٹ کٹس ہم ونڈوز کی ٹاسک بار پر رکھتے ہیں اور کچھ ڈیسک ٹاپ پر، جبکہ حالیہ کھولے گئے پروگرامز کے لیے ہم ونڈوز کا اسٹارٹ مینیو استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر ہمارا کام اس طریقے سے چلتا رہتا ہے، لیکن بعض صارفین ایسے ہوتے ہیں جن کے ڈیسک ٹاپ پر بے شمار شارٹ کٹس موجود ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ بہت ضروری ہوتے ہیں، کچھ کم ضروری اور کچھ شارٹ کٹس غیر ضروری۔ ونڈوز میں ٹاسک بار پر شارٹ کٹس پر مشتمل مینیو بنانے کی سہولت دی گئی ہے جو ایسے صارفین کو بہت فائدہ دے سکتی ہے۔ ٹاسک بار پر ایک یا دو ایسے مینیوز بنا کر ڈیسک ٹاپ کا بوجھ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ڈیسک ٹاپ نہ صرف صاف ستھرا نظر آئے گا بلکہ اس پر موجود دیگر آئی کانز میں سے مطلوبہ آئی کان تلاش کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 01/28/2015 - 13:51
فونٹس کے سیمبلز استعمال کریں
Symbols یعنی مختلف علامات اور نشانات، دیکھنے والے کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیمبلز نہ صرف لکھائی کی بہ نسبت کم جگہ لیتے ہیں بلکہ کم وقت میں وہ تصور واضح کر دیتے ہیں جس کے لیے لکھائی کے بہت سے الفاظ درکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے ٹریفک سائنز سے لے کر سافٹ ویئر ٹول بارز تک ایسے سیمبلز استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے والا فورًا سمجھ جاتا ہے کہ فلاں علامت کا مقصد کیا ہے۔
ڈیسک ٹاپ پبلشنگ اور گرافک ڈیزائن میں اکثر سیمبلز اور ڈنگ بیٹس وغیرہ استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسے فونٹس دستیاب ہیں جو مختلف علامات اور نشانات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یعنی جب ایسا فونٹ منتخب کیا جاتا ہے تو کی بورڈ پر کوئی بھی حرف، ہندسہ یا نشان ٹائپ کرنے پر ایک مختلف سیمبل ظاہر ہوتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:41
ونڈوز کی صفائی کے لیے سی کلینر استعمال کریں
CCleaner ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی صفائی کے لیے ایک مفید پروگرام ہے جس پر ماہرین و صارفین دونوں اعتماد کرتے ہیں۔ ونڈوز میں رجسٹری وہ جگہ ہے جہاں پر انسٹال شدہ تمام پروگرامز کی سیٹنگز محفوظ ہوتی ہیں۔ جب ونڈوز پر انسٹال کیے گئے مختلف پروگرامز ضرورت پوری ہونے پر ختم کیے جاتے ہیں تو ان کی سیٹنگز کی غیر ضروری ویلیوز ونڈوز کی رجسٹری میں رہ جاتی ہیں۔ سی کلینر ان ویلیوز کو با آسانی ختم کر دیتا ہے۔ اسی طرح بہت سے پروگرامز مثلاً براؤزرز وغیرہ اپنے کام کی آسانی کے لیے عارضی فائلیں بناتے ہیں جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ ڈسک پر کافی تعداد میں جمع ہو جاتی ہیں۔ان میں سے بہت سی فائلیں غیر ضروری ہوتی ہیں جو استعمال میں نہیں آتیں، سی کلینر ایسی فائلوں کو با آسانی ختم کر دیتا ہے۔ آئیں مختصرًا سی کلینر کے استعمال کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 05/02/2015 - 09:25
ونڈوز میں نیا اردو کی بورڈ شامل کریں
عام طور پر اردو کمپوزنگ سیکھنے کے خواہشمند افراد کو کسی اردو سافٹ ویئر پر ٹائپنگ سکھائی جاتی ہے، جیسا کہ میں نے ۱۹۹۴ء میں شاہکار اردو پبلشنگ سسٹم پر ٹائپنگ سیکھی تھی۔ یہ سافٹ ویئر DOS آپریٹنگ سسٹم پر چلتا تھا جس میں فارمیٹنگ کے لیے ٹیگز استعمال کیے جاتے تھے۔ خوش قسمتی سے میرے استاد نے کی بورڈ کے بٹنوں پر اردو حروف کی جو سیٹنگ کی ہوئی تھی، وہ Phonetic تھی۔ یعنی a سے الف، s سے سین، d سے دال، f سے فا وغیرہ۔ بعد میں ونڈوز پر بھی یونی کوڈ ٹیکنالوجی کے تحت اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی گئی جسے استعمال کرتے ہوئے ونڈوز پر چلنے والے پروگرامز مثلاً ورڈ، ایکسل اور براؤزر وغیرہ میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ جب میں نے پہلی مرتبہ ونڈوز ایکس پی پر اردو کی بورڈ فعال کیا تو پتہ چلا کہ اس کے بٹنوں پر اردو حروف کی ترتیب بلحاظ آواز نہیں ہے۔ مثلاً اس کی بورڈ لے آؤٹ پر a سے میم، s سے واؤ، اور d سے را وغیرہ ٹائپ ہوتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Wed, 02/14/2018 - 12:58
ونڈوز سیون کے مفید کی بورڈ شارٹ کٹس
عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ کمپیوٹر کے ماہرین مثلاً گرافک ڈیزائنرز اور کمپوزرز وغیرہ کی بورڈ شارٹ کٹس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ عام صارفین ماؤس کے زیادہ استعمال میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔ ماؤس کی مدد سے کیا گیا کام کچھ زیادہ وقت لیتا ہے، مثلاً اگر کوئی ڈائیلاگ باکس سامنے لانا مقصود ہو تو اس کے لیے پہلے ایک مینیو پر کلک کر کے اسے کھولنا پڑتا ہے، اور پھر اس مینیو کے اندر موجود آپشن پر کلک کر کے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس کھولا جاتا ہے۔ جبکہ کی بورڈ شارٹ کٹ کی مدد سے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس براہ راست کھولا جا سکتا ہے۔ خیال یہ ہے کہ عام صارف کے لیے تو ماؤس کا استعمال ہی زیادہ بہتر رہتا ہے، لیکن پیشہ ور صارف کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹس کا بکثرت استعمال ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اگر کوئی پروفیشنل کی بورڈ شارٹ کٹس کی بجائے ماؤس کو ترجیح دینے لگ جائے تو وہ سات گھنٹے کا کام آٹھ گھنٹے میں کرے گا۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک مہینے کے عرصے میں ایک پیشہ ور شخص کے کتنے گھنٹے ضائع ہو سکتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:14
ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور کھولنے کا طریقہ
کبھی کبھار ایسی ای میل موصول ہوتی ہے جس میں درجن بھر کے قریب فائلوں کی اٹیچمنٹس موجود ہوتی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض صارفین ونڈوز میں زپ فائل بنانے کا طریقہ نہیں جانتے۔ ZIP فائل کے دو بڑے فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ بہت سی فائلیں اکٹھی ہو کر ایک فائل کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ دوسرا یہ کہ انفرادی طور پر تو یہ فائلیں بڑے سائز کی ہوتی ہیں، لیکن زپ فائل کی صورت میں کمپریس ہو کر یہ بہت چھوٹے سائز میں آجاتی ہیں۔ ای میل کے لیے یہ دونوں باتیں فائدہ مند ہیں کہ بہت سی فائلوں کی بجائے صرف ایک چھوٹے سائز کی فائل کو اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔ آئیں ونڈوز میں زپ فائل بنانے اور اسے کھولنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/02/2015 - 13:13
نئی آنے والی ونڈوز کا ٹیکنیکل پری ویو انسٹال کریں
مائیکروسافٹ کمپنی والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے نئے آنے والے ورژن کےمعیار کو بہتر بنانے کی غرض سے اس کا ٹیکنیکل پری ویو ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب کر دیتے ہیں۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ ونڈوز کا یہ ٹیکنیکل پری ویو عام صارفین کی بجائے ماہرین ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور پھر مائیکروسافٹ کو اس میں دریافت ہونے والی خرابیوں کے متعلق آگاہ کریں، تاکہ مارکیٹ میں ونڈوز کے نئے ورژن کو متعارف کرانے سے پہلے ان خرابیوں کو دور کیا جا سکے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کے اس ٹیکنیکل پری ویو ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ڈسک پر برن کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی اس بارے میں ہدایت ہے کہ اسے آپ اپنے کام والے کمپیوٹر پر انسٹال نہ کریں، جس کی وجوہات یہ ہیں: (1) اس میں ابھی خرابیاں دریافت ہونے کا خدشہ ہے۔ (2) اس میں تمام ہارڈ ویئرز کے ڈرائیورز موجود نہیں ہیں۔ (3) ونڈوز کا یہ ورژن کچھ عرصہ بعد ایکسپائر ہو جائے گا۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 01/29/2015 - 19:04
ونڈوز پر اسکرین شاٹ حاصل کریں
کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اسکرین شاٹ لینے کے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں: (1) آپ ویڈیو کے کسی خاص منظر کو بطور تصویر محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ (2) کسی PDF فائل میں موجود کوئی ڈایاگرام وغیرہ آپ الگ تصویر کے طور پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ (3) یا مثال کے طور پر آپ کو اپنے کمپیوٹر پر کوئی مسئلہ درپیش ہے جس کے متعلق کسی ماہر سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس مسئلے کا اسکرین شاٹ حاصل کر کے بذریعہ ای میل کسی کو بھیجا جا سکتا ہے، یا کسی آن لائن فورم پر شیئر کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 03/17/2015 - 10:30
ونڈوز پر تصاویر بہتر انداز میں پرنٹ کریں
ونڈوز پر تصویریں پرنٹ کرنے کے لیے جو چھوٹا سا پروگرام مہیا کیا گیا ہے وہ زیادہ تر صورتوں میں کافی ہوتا ہے۔ اس کا طریقہ بھی آسان ہے کہ مطلوبہ تصویریں سلیکٹ کرنے کے بعد رائٹ کلک کر کے مینیو کھولیں اور پھر Print آپشن پر کلک کر کے Print Pictures پروگرام کھول لیں، اس میں بنی بنائی ٹیمپلیٹس مہیا کی گئی ہیں جن کی مدد سے آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ایک صفحہ پر کس سائز میں اور کتنی تصویریں پرنٹ ہوں۔ لیکن بعض اوقات آپ مطلوبہ تصویر کو کسی مخصوص سائز میں صفحہ کی کسی خاص جگہ پر پرنٹ کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورت میں ونڈوز کا Paint پروگرام استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں دونوں طریقے دکھائے گئے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 05/08/2018 - 05:30