ونڈوز ایٹ کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز ایٹ میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام انسٹالیشن کے ساتھ صرف انگلش زبان فعال کی گئی ہوتی ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز ایٹ میں اردو زبان با آسانی فعال کی جاسکتی ہے۔


ونڈوز ایٹ کی چارم بار پر سرچ باکس میں Control panel آپشن تلاش کریں۔

ونڈوز ایٹ کی چارم بار پر سرچ باکس میں کنٹرول پینل تلاش کریں


کنٹرول پینل اسکرین پر درج ذیل تصویر کے مطابق نئی زبان شامل کرنے والے لنک پر کلک کریں۔

کنٹرول پینل میں نئی زبان شامل کرنے والے لنک پر کلک کریں


لینگوئج اسکرین پر Add a language آپشن پر کلک کریں۔

لینگویج اسکرین پر نئی زبان کے لنک پر کلک کریں


سرچ باکس کی مدد سے زبانوں کی فہرست سے اردو تلاش کریں، نام ظاہر ہونے پر منتخب کریں، پھر Add بٹن پر کلک کر کے ونڈوز میں اردو زبان فعال کرلیں۔

زبانوں کی فہرست میں سے اردو منتخب کر کے فعال کریں


آپ دیکھ رہے ہیں کہ ونڈوز ایٹ کی ٹاسک بار پر زبانوں کی فہرست میں اردو زبان بھی موجود ہے۔

ونڈوز  ایٹ کی ٹاسک بار پر فعال کی گئی زبانوں کی فہرست موجود ہے


اب ونڈوز پر چلنے والے کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔

اب ونڈوز پر چلنے والے کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھی جا سکتی ہے


ایک بات کا دھیان رہے کہ اردو لکھنے کے لیے صرف دائیں سے بائیں الائنمنٹ (Alignment) کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے آپ کو لکھائی کی سمت (Direction) بھی تبدیل کرنا ہوگی۔ بہت کم سافٹ ویئر ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لکھائی کی سمت تبدیل کرنے کا آپشن واضح طور پر دیا گیا ہو۔ لیکن خوش قسمتی سے اس کے لیے کی بورڈ پر Shortcuts میسر ہیں جن کی مدد سے تحریر کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔

  • دائیں سے بائیں سمت منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ پر دائیں طرف موجود Right Ctrl+Shift کے بٹن اکٹھے دبائیں۔
  • بائیں سے دائیں سمت منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ پر بائیں طرف موجود Left Ctrl+Shift کے بٹن اکٹھے دبائیں۔


دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں لکھنے کے لیے کی بورڈ کے شاٹ کٹس