بڑے پیمانے کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں

Drupal ایک عام بلاگ سے لے کر ایک حکومتی ادارے تک کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے موزوں ہے۔ ڈروپل کی مدد سے بنائی جانے والی ویب سائیٹس میں وائٹ ہاؤس، جیارجیا اسٹیٹ گورنمنٹ اور ٹویوٹا برطانیہ کے علاوہ بہت سے بڑے اداروں اور کمپنیوں کی ویب سائیٹس شامل ہیں۔ ماہر ڈیویلپرز نے ڈروپل کے لیے بہت سے Modules بھی تیار کیے ہیں جو اس کی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن ڈروپل کے اصل پیکیج میں چند ایسے ماجولز شامل ہیں جو بڑے پیمانے کی ایک ویب سائیٹ بنانے کے لیے کافی ہیں، مثلاً‌ :

  1. Field جس کی مدد سے پوسٹ میں اضافی Fields شامل کی جا سکتی ہیں۔
    ڈروپل مختلف Content types بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یعنی ڈیٹا کی نوعیت کے اعتبار سے الگ ٹائپ ڈیفائن کی جا سکتی ہے۔ مثلاً‌ بلاگ کی پوسٹ، نیوز آرٹیکل، ویڈیو پوسٹ، ڈکشنری کے الفاظ معانی کی پوسٹ، کتاب کی پوسٹ، یہ سب مختلف طرز کا ٹائپ کا ڈیٹا ہے اور ان کے لیے الگ الگ Content type تیار کی جا سکتی ہے۔ پھر ہر ٹائپ کے تحت آپ اپنی مرضی کی فیلڈز شامل کر سکتے ہیں۔ یہ فیلڈ تصویر بھی ہو سکتی ہے، فائل بھی اور ٹیکسٹ بھی۔ اس فیلڈ کو اس کے مواد کے اعتبار سے عنوان دیا جا سکتا ہے۔
  2. Image جس کی مدد سے پوسٹ میں تصاویر شامل کی جا سکتی ہیں۔
  3. File جس کی مدد سے پوسٹ کے ساتھ مختلف فارمیٹس کی فائلز منسلک کی جا سکتی ہیں۔
  4. Comments جس کی مدد سے پوسٹ پر قارئین کے تبصرے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
  5. Taxonomy جس کی مدد سے شائع شدہ پوسٹس کو کیٹیگرائز کیا جا سکتا ہے۔ اس ماجول کی مدد سے سادہ قسم کے Tags بھی بنائے جا سکتے ہیں، اور Multilevel کیٹیگریز بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔
  6. Block جس کی مدد سے یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کونسا بلاک ویب سائیٹ کے کونسے صفحات میں، اور صفحات کے کس حصے میں شامل ہونا چاہیے۔ مثلاً‌ اگر کسی اشتہار کو ویب سائیٹ کے صرف چند صفحات پر دکھانے کی ضرورت ہے تو وہ اشتہار ویب سائیٹ کے باقی صفحات پر نظر نہیں آئے گا۔
  7. Menu جس کی مدد سے اندرونی و بیرونی لنکس پر مشتمل مینیوز تیار کیے جا سکتے ہیں۔ پھر ان مینیوز کو بلاک کی صورت میں ویب پیجز کے جس حصے میں چاہے شامل کیا جا سکتا ہے۔
  8. Blogجس کی مدد سے ورڈ پریس کی طرز کا ایک مکمل بلاگ قائم کیا جا سکتا ہے۔ بلاگ کے تحت شائع کی جانے والی پوسٹس تاریخ وار مرتب ہوتی ہیں۔
  9. Book جس کی مدد سے ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی پوسٹس کو کتابی شکل میں مرتب کیا جا سکتا ہے۔ یہ خاص طور پر تعلیمی و تدریسی قسم کی ویب سائیٹ کے لیے بہت مفید ماجول ہے۔
  10. Forums جس کی مدد سے ایک مکمل آن لائن فورم قائم کیا جا سکتا ہے۔ فورمز کے تحت مختلف موضوعات پر سوالات و جوابات کی شکل میں مواد مرتب کیا جاتا ہے۔
  11. Poll جس کی مدد سے کسی بھی معاملے میں صارفین کی رائے معلوم کی جا سکتی ہے۔ یعنی ایک موضوع کے تحت مختلف عنوانات پر صارفین کے ووٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
  12. Contact جو ایک رابطہ فارم بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس رابطہ فارم کی مدد سے ادارے یا کمپنی کے مختلف شعبوں کو ای میلز بھیجی جا سکتی ہیں۔


ویسے تو آج کل بہت سی ہوسٹنگ کمپنیاں ہوسٹنگ پینل کے ذریعے Drupal اور اس جیسے دوسرے ٹولز کی انسٹالیشن کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کی ہوسٹنگ کمپنی یہ سہولت مہیا نہیں کرتی تو آپ روایتی طریقے سے Drupal انسٹال کر سکتے ہیں۔ آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں۔

  1. Drupal کا انسٹالیشن پیکیج ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ پر اپ لوڈ کریں
  2. Drupal کے لیے ایک خالی ڈیٹابیس اور اس ڈیٹابیس کا یوزر بنائیں
  3. ویب سائیٹ پر Drupal انسٹال کریں

Drupal کا انسٹالیشن پیکیج ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ پر اپ لوڈ کریں

ڈروپل کی ویب سائیٹ سے تازہ ترین انسٹالیشن پیکیج ڈاؤن لوڈ کریں۔

ڈروپل کی ویب سائیٹ سے انسٹالیشن پیکیج کی زپ فائل ڈاؤن لوڈ کریں


اپنی ویب سائیٹ کے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں Login ہو کر فائل مینیجر کھولیں۔

اپنی ویب سائیٹ کے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں لاگ ان ہو کر فائل مینیجر کھولیں


مطلوبہ ویب سائیٹ کا فولڈر کھول کر Upload آپشن منتخب کریں۔

ویب سائیٹ کے فولڈر میں ڈروپل کی زپ فائل اپ لوڈ کریں


ڈائیلاگ باکس کی مدد سے ڈروپل کا انسٹالیشن پیکیج اپ لوڈ کریں۔

انسٹالیشن پیکیج کی زپ فائل اپ لوڈ ہونے پر موجودہ ونڈو بند کر دیں


درج ذیل تصویر کے مطابق ڈروپل کی اپ لوڈ ہونے والی ZIP فائل سلیکٹ کر کے Extract آپشن منتخب کریں۔

انسٹالیشن پیکیج کی زپ فائل ان زپ یا ایکسٹریکٹ کریں


ZIP فائل کھولنے پر ویب سائیٹ کے فولڈر کے اندر ڈروپل کا ایک ذیلی فولڈر بن جائے گا۔ ہم نے اس فولڈر کے اندر موجود تمام فائلیں ویب سائیٹ کے مین فولڈر میں منتقل کرنی ہیں۔ اس کے لیے ڈروپل کا فولڈر کھول کر تمام فائلیں سلیکٹ کریں، اور پھر Move File آپشن پر کلک کریں۔

ان زپ ہونے والی فائلیں ویب سائیٹ کے مین فولڈر میں منتقل کریں


ڈائیلاگ باکس میں ویب سائیٹ کے مرکزی فولڈر کا پاتھ مہیا کریں۔ اس سے ڈروپل کی تمام فائلیں ویب سائیٹ کے مرکزی فولڈر میں آجائیں گی۔

ڈائیلاگ باکس میں ویب سائیٹ کے مین فولڈر کا پاتھ مہیا کریں


UP

Drupal کے لیے ایک خالی ڈیٹابیس اور اس ڈیٹابیس کا یوزر بنائیں

ویب سائیٹ کے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں MySQL Databases ایپلی کیشن کھولیں۔

ویب سائیٹ کے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیسز کی ایپلی کیشن کھولیں


درج ذیل تصویروں کے مطابق ڈروپل کے لیے ایک خالی ڈیٹابیس بنائیں۔

ڈروپل کے لیے نئی ڈیٹابیس بنانے کے لیے اس کا نام مہیا کریں


درج ذیل تصویروں کے مطابق ڈروپل کی ڈیٹابیس کے لیے ایک یوزر بنائیں۔

ڈروپل کے لیے بنائی جانے والی ڈیٹابیس کے لیے یوزر بنائیں


درج ذیل تصویروں کے مطابق ڈروپل کی ڈیٹابیس کے ساتھ اس کا یوزر منسلک کریں۔

یوزر کو ڈیٹابیس کے ساتھ منسلک کریں


UP

ویب سائیٹ پر Drupal کی انسٹالیشن کریں

براؤزر میں ویب سائیٹ کا ایڈریس ٹائپ کریں جس سے ڈروپل کا انسٹالیشن پیج سامنے آجائے گا۔ درج ذیل تصویروں کے مطابق ڈروپل کی انسٹالیشن کا عمل شروع کریں۔

براؤزر میں ویب سائیٹ کا ایڈریس ٹائپ کر کے ڈروپل کی انسٹالیشن شروع کریں


ڈروپل کی انسٹالیشن کے لیے ڈیٹابیس اور اس کے یوزر کی معلومات مہیا کریں۔

ڈروپل کی انسٹالیشن کے لیے ڈیٹابیس اور اس کے یوزر کی معلومات مہیا کریں


ویب سایٹ کی بنیادی معلومات مہیا کریں۔ مثلاً‌:

۔ ویب سائیٹ کا نام
۔ ایڈمن یوزر نیم اور اس کا پاس ورڈ
۔ ویب سائیٹ کا ملک اور اس کا ٹائم زون

ویب سائیٹ کی بنیادی معلومات مہیا کریں


ڈروپل کی انسٹالیشن مکمل ہو چکی ہے۔ درج ذیل تصویر میں ایک پیغام نظر آرہا ہے کہ ویب سائیٹ پر ابھی کوئی مواد شامل نہیں کیا گیا۔

ویب سائیٹ پر ڈروپل کی انسٹالیشن مکمل ہو چکی ہے


ڈروپل ایپلی کیشن میں Login ہونے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:
http://www.yourwebsite.com/user