بعض تقریبات ایسی ہوتی ہیں جن کے لیے پرنٹنگ پریس سے دعوت نامہ چھپوانا ضروری نہیں ہوتا۔ مثلاً ایسی مختصر تقریبات جن کے لیے صرف زبانی یا فون پر اطلاع دینا کافی ہوتا ہے، جیسا کہ چھٹی والے دن قریبی دوستوں یا رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کرنا وغیرہ۔ چونکہ سوشل میڈیا اور ای میل کے اس زمانے میں روز مرہ تصاویر کا شیئر کیا جانا معمول کی بات ہے، اس لیے اگر اس نوعیت کی تقریب کے لیے فوری طور پر دعوت نامہ تیار کر کے شیئر کیا جا سکے تو دعوت کی اہمیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں ونڈوز کی انسٹالیشن میں شامل Paint پروگرام کی مدد سے فوری طور پر ایسا دعوت نامہ تیار کرنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک اچھے معیار کی تصویر حاصل کریں، اور پھر اس پر دعوت نامے کی عبارت لکھ کر اچھے طریقے سے فارمیٹ کر لیں۔ تصویر استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو دعوت نامے کی ڈیزائننگ نہیں کرنی پڑے گی اور یہ تصویر ایک ڈیزائن کا کام دے گی۔ یہ تصویر کسی معیاری کیمرے والے فون سے اتاری جا سکتی ہے۔ مثلاً اگر آپ کسی تعلیمی ادارے کے پروگرام کے لیے یہ دعوت نامہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ادارے کی عمارت یا کسی خاص جگہ کی تصویر کھینچ سکتے ہیں۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ بلا معاوضہ تصاویر فراہم کرنے والی کسی ویب سائیٹ سے مطلوبہ تصویر حاصل کر لیں۔ آئیں دعوت نامے کی تیاری کا عمل دیکھتے ہیں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں pixabay.com ویب سائیٹ سے ایک تصویر حاصل کر کے پینٹ پروگرام میں کھولی جا رہی ہے۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں ہم ایک باکس بنا رہے ہیں جس پر دعوت نامے کی عبارت لکھی جائے گی۔ اس کے لیے:
- اوپر ٹول بار پر بیک گراؤنڈ والا آپشن منتخب کریں۔
- پھر رنگوں کے خانوں میں سے باکس کے لیے حسب ضرورت رنگ منتخب کریں۔
- ڈرائنگ کے ٹولز میں سے Rectangle والا آپشن منتخب کریں۔
- آؤٹ لائن ڈراپ ڈاؤن میں سے No outline والا آپشن منتخب کریں۔
- Fill ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے Solid color والا آپشن منتخب کریں۔
- اب تصویر پر کسی مناسب جگہ پر مطلوبہ سائز کا باکس بنائیں۔
ٹول بار سے Text ٹول منتخب کر کے باکس کے اوپر ایک خانہ بنائیں تاکہ اس میں عبارت لکھی جا سکے۔
پہلے دعوت نامے کی مکمل عبارت لکھ لیں، پھر اس کی فارمیٹنگ شروع کریں۔
دعوت نامہ تیار ہے۔
Modified: Mon, 03/02/2015 - 18:29