Audacity

آڈیو فائلز میں تبدیلیاں کرنے کیلئے اڈاسٹی انسٹال کریں

آڈیو فائل ایڈٹ کرنے کیلئے آڈاسٹی انسٹال کریں

Audacity ایک مفید سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ آڈیو فائلز میں مختلف تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ مثلاً‌ ان تبدیلیوں میں آواز کی رفتار تیز یا کم کرنا، آواز بلند یا پست کرنا، آواز کے پس منظر کا شور کم کرنا، آواز کے غیر ضروری حصے ختم کرنا، اور آواز کو ایک آڈیو فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ آڈاسٹی جب انسٹال کیا جاتا ہے تو اس میں WMA فائلز پڑھنے کی اور MP3 فائلز محفوظ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ اس کے لیے ہمیں الگ سے لائبریریز ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا پڑتی ہیں۔ آئیں آڈاسٹی اور اس کے لیے درکار لائبریریز کی انسٹالیشن کریں۔ مکمل تحریر

آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں

آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کریں

اگرچہ آڈیو کیسٹ پلیئرز اب استعمال میں نہیں رہے، ان کا مقصد اب موبائل فونز اور کمپیوٹرز پورا کر رہے ہیں۔ لیکن دنیا میں بہت سا صوتی مواد (Audio content) اس وقت بھی آڈیو کیسٹس کی شکل میں موجود ہے جو ابھی تک کمپیوٹر پریعنی Digital format میں منتقل نہیں ہو سکا۔ گزشتہ دنوں مجھے پندرہ بیس سال پرانی کیسٹوں سے واسطہ پڑا جو تقریروں پر مشتمل تھیں۔ مقصد ان تقریروں کو کمپیوٹر پر منتقل کر کے MP3 فارمیٹ میں محفوظ کرنا تھا۔ خوش قسمتی سے میرے لیے یہ کام آسان تھا اس لیے کہ میں اس سے ملتا جلتا ایک چھوٹا سا پراجیکٹ 2005ء میں امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں کر چکا تھا۔ آڈیو کیسٹس کی ریکارڈنگ کمپیوٹر پر کیسے کی جاتی ہے، آئیں مرحلہ وار یہ عمل دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر