Web Development

صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

صرف ایچ ٹی ایم ایل استعمال کرتے ہوئے بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

ایک ویب سائیٹ مختلف ویب پیج فائلز سے مل کر بنتی ہے اور کسی بھی ویب پیج فائل کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے۔ صرف HTML استعمال کرتے ہوئے ایک قابل استعمال ویب سائیٹ بنائی جا سکتی ہے جومنظم اور خوبصورت تو نہیں ہوگی لیکن کسی حد تک مطلوبہ ضرورت پورا کر سکتی ہے۔ جب کسی ویب سائیٹ کی تعمیر کی بات ہوتی ہے تو HTML اور CSS کا ذکر ساتھ ساتھ آتا ہے۔ آپ نے کبھی پہاڑی علاقوں میں صرف پتھروں اور اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے بے ترتیب سے گھر دیکھے ہوں گے، یہ گھر شہر کی عمارتوں کی طرح کسی نقشے کے مطابق ایک ترتیب سے نہیں بنائے گئے ہوتے لیکن پھر بھی رہنے والوں کے لیے قابل استعمال ہوتے ہیں اور ان کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر یوں سمجھ لیں کہ ان کے گھر صرف HTML کی اینٹوں کی مدد سے بنائے گئے ہوتے ہیں جن پر CSS کی سجاوٹ (نقشہ، پلستر، رنگ و روغن وغیرہ) استعمال نہیں کی گئی ہوتی۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کو موبائل ڈیوائسز کے قابل بنانے کیلئے مختصر سی ایس ایس کوڈ

ویب سائیٹ کو موبائل ڈیوائسز کے قابل بنانے کیلئے مختصر سی ایس ایس کوڈ

Media queries کے ذریعے براؤزر کی ونڈو کی چوڑائی معلوم کر کے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ویب سائیٹ اس وقت کمپیوٹر اسکرین پر دیکھی جا رہی ہے یا پھر کسی چھوٹی ڈیوائس یعنی سمارٹ فون وغیرہ پر۔ اور یہ کہ اگر صارف یہ ویب پیج کسی سمارٹ فون پر دیکھ رہا ہے تو اس فون کا رخ اونچائی (Portrait) کی طرف ہے یا چوڑائی (Landscape) کی طرف۔ پھر اس بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ اس ویب پیج پر کونسے CSS رولز استعمال کیے جائیں۔ اگر کمپیوٹر اسکرین ہے تو اس پر اتنی جگہ دستیاب ہوتی ہے کہ ایک سے زیادہ کالم ساتھ ساتھ دکھائے جا سکتے ہیں، لیکن سمارٹ فون کی اسکرین چھوٹی ہونے کی وجہ سے عموماً‌ ایسا نہیں کیا جا سکتا اور اسکرین پر ایک کالم دکھانا ہی مناسب رہتا ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ویلیوز کے موازنے کا ایک مفید ٹیبل

پی ایچ پی میں ویلیوز کے موازنے کا ایک مفید ٹیبل

کسی بھی پروگرامنگ لینگویج میں اگر قدروں کے موازنے (Value comparison) کا ایک عمومی خاکہ ہمارے ذہن میں ہو تو مشروط فیصلے کرنا یعنی if-else اسٹیٹمنٹس وغیرہ کا استعمال آسان ہو جاتا ہے۔ ورنہ یوں ہوتا ہے کہ بعض اوقات کوڈ کا نتیجہ ہماری توقع کے خلاف نکلتا ہے اور ہم الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہم ٹیکسٹ کا موازنہ نمبر کے ساتھ کریں جبکہ دونوں کی ویلیو ایک ہی ہو تو اس کا جواب صحیح ہوگا یا غلط؟ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کیسے کریں؟

پروگرامنگ لینگویج کے حوالے سے نئے پروگرامرز کو جو چیزیں الجھن میں ڈالتی ہیں ان میں سے ایک تاریخ کی فارمیٹنگ بھی ہے۔ تاریخ کی فارمیٹنگ کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں تاریخ مختلف طریقوں سے لکھی جاتی ہے۔ ایک ملک میں تاریخ لکھنے کی ترتیب دوسرے ملک سے مختلف ہو سکتی ہے، مثلاً‌ کسی ملک میں مہینہ پہلے لکھا جاتا ہے اورکسی ملک میں دن پہلے لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح حسب ضرورت تاریخ لکھنے کا انداز بھی مختلف ہو سکتا ہے، کبھی مہینے یا دن کا پورا نام لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور کبھی صرف ہندسوں کی شکل میں لکھنے سے کام چل جاتا ہے۔ آئیں پہلے تاریخ کے متعلق کچھ ضروری باتیں جان لیتے ہیں، اس کے بعد PHP کی مثالوں سے تاریخ کو فارمیٹ کرنے کا تصور واضح ہو جائے گا۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کیسے کریں؟

PHP میں تاریخ اور وقت ایک ساتھ ہینڈل کیے جاتے ہیں۔ یعنی ()date_create فنکشن کو صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن نئے پروگرامرز کی آسانی کے لیے تاریخ اور وقت دونوں کے لیے الگ الگ ٹٹوریلز لکھے گئے ہیں۔ یہ ٹٹوریل صرف وقت کی فارمیٹنگ کے بارے میں ہے۔ آئیں پہلے وقت کے متعلق چند ضروری باتیں جان لیتے ہیں: مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ بنائیں اور اسے فارمیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ کیسے بنائیں اور اسے فارمیٹ کیسے کریں؟

Timestamp سے مراد ایسا وقت ہے جب کوئی خاص بات یا واقعہ رونما ہو۔ کمپیوٹر پروگرامنگ میں ٹائم اسٹیمپ تاریخ اور وقت دونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا انحصار پروگرام کی ضرورت پر ہوتا ہے کہ آپ ٹائم اسٹیمپ کی صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں استعمال کریں۔ مثال کے طور پر پروگرامنگ کے دوران ٹائم اسٹیمپ درج ذیل کاموں کی تاریخ اور وقت محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے: کسی ممبر نے نیا اکاؤنٹ بنایا ہے، کسی ممبر نے اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ریکارڈ مثلاً‌ اپنا پرانا ایڈریس ختم کیا ہے، کسی ممبر نے خریداری کا کوئی آرڈر بنایا ہے، کسی ممبر نے اپنا اکاؤنٹ معطل یا ختم کر دیا ہے وغیرہ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کام کریں

پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کیسے کام کریں؟

پروگرامنگ کرتے ہوئے بعض دفعہ کسی خاص وقت کا دورانیہ معلوم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، مثلاً‌ ایسے کام درج ذیل نوعیت کے ہو سکتے ہیں: (1) ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی فائل کو بنے ہوئے کتنا عرصہ گزر چکا ہے، اس کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا یہ فائل نئی معلومات کے ساتھ نئے سرے سے بنائی جائے یا پھر اس فائل کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔ (2) آپ کسی مقامی مسجد کی ویب سائیٹ پر نمازوں کے اوقات دکھا رہے ہیں، اس میں آپ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اگلی نماز میں اتنا وقت باقی ہے۔ (3) کسی بس سروس کی ویب سائیٹ پر ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ فلاں اسٹاپ پر اگلی بس کا پہنچنا اتنی دیر میں متوقع ہے، وغیرہ۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ٹائم زون سیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم زون کیسے سیٹ کریں؟

اگر آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں کسی کام کے لیے تاریخ یا وقت پر انحصار کر رہے ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ اس ایپلی کیشن میں ٹائم زون (Timezone) سیٹ کریں۔ کیونکہ ممکن ہے جس کمپیوٹر (Web Server) پر یہ ایپلی کیشن چل رہی ہے وہ کسی دوسرے ملک میں موجود ہو۔ ایسی صورت میں جو تاریخ اور وقت آپ استعمال کر رہے ہیں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ تاریخ اور وقت اس ویب سرور کے مقامی ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ایکس ایم ایل ڈیٹا پڑھیں

پی ایچ پی میں ایکس ایم ایل ڈیٹا پڑھیں

سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کی دنیا میں بہت سی پروگرامنگ لینگویجز اور ڈیٹابیسز استعمال ہوتی ہیں، مختلف ضروریات کےلیے بننے والے سافٹ ویئرز کے لیے طرح طرح کی ٹیکنالوجیز کام میں لائی جاتی ہیں۔ ایسے میں جب ایک سافٹ ویئر کا ڈیٹا کسی دوسرے سافٹ ویئر کو مہیا کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو وہاں مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لیے کہ ایک سافٹ ویئر کا کوڈ اور ڈیٹابیس کا ڈھانچہ (Table structure) دوسرے سافٹ ویئر سے مختلف ہوتے ہیں، دونوں کی آپس میں مطابقت (Compatibility) نہیں ہوتی۔ اس مسئلے کے حل کے لیے XML اسٹینڈرڈ متعارف کرایا گیا جس نے ایک سافٹ ویئر سے دوسرے سافٹ ویئر تک مواد کی ترسیل آسان کر دی۔ مکمل تحریر

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل پر سی ایس ایس اسٹائلز لگائیں

جب ایک ویب پیج کسی براؤزر میں لوڈ ہوتا ہے تو HTML پر لگائے گئے CSS رولز بھی اس کے ساتھ لوڈ ہوتے ہیں۔ یہ اسٹائل رولز ویب پیج کے ساتھ منسلک کی گئی اسٹائل شیٹ فائل میں بھی ہو سکتے ہیں، ویب پیج کے head ٹیگ کے اندر موجود style ٹیگ میں بھی ہو سکتے ہیں، اور HTML کے کسی انفرادی ٹیگ کے اندر بھی ہو سکتے ہیں۔ جونہی ویب پیج لوڈ ہوتا ہے براؤزر HTML پر CSS رولز اپلائی کر کے یہ ویب پیج صارف کو دکھا دیتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایپلی کیشن کا صارف ویب پیجز کے منتخب اسٹائلز اپنی مرضی سے تبدیل کر سکے، تو اس کام کے لیے Javascript استعمال کیا جا سکتا ہے جو ویب پیج کو دوبارہ لوڈ کیے بغیر فوری طور پر مطلوبہ CSS اسٹائلز HTML پر لگا دیتا ہے اور براؤزر اس تبدیلی کو فوراً‌ دکھا دیتا ہے۔ مکمل تحریر

ڈروپل سیون میں رابطہ فارم بنائیں

ڈروپل سیون میں رابطہ فارم بنائیں

Drupal کے اصل پیکیج میں جو Modules شامل ہوتے ہیں ان میں ایک Contact ماجول بھی ہوتا ہے جس کی مدد سے ویب سائیٹ کے لیے ایک رابطہ فارم بنایا جا سکتا ہے۔ اس رابطہ فارم کے لیے مختلف کیٹیگریز بھی فراہم کی جا سکتی ہیں جو کہ صارف کے لیے فارم کے اندر ڈراپ ڈاؤن مینیو کی صورت میں میسر ہوتی ہیں۔ اسی طرح رابطہ فارم کی ہر کیٹیگری کے ساتھ ای میل ایڈریس بھی منسلک کیا جا سکتا ہے، یعنی آپ رابطہ فارم اس طرح سے سیٹ کر سکتے ہیں کہ مختلف شعبوں سے متعلقہ ای میلز انہی کے ای میل ایڈریسز پر جائیں۔ مکمل تحریر

جاوا اسکرپٹ کی لائبریری جے کیوئری استعمال کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ Javascript کوڈ جو آپ نے اپنی ویب ایپلی کیشن یا ویب سائیٹ کے لیے لکھا ہے اسے ہر براؤزر میں ٹیسٹ نہ کرنا پڑے تو پھر jQuery استعمال کریں۔ جے کیوئری لائبریری بذات خود جاوا اسکرپٹ کوڈ پر مشتمل ہے اور یہ ڈیویلپرز کی آسانی کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جے کیوئری لائبریری نہ صرف کوڈ لکھنے کا آسان طریقہ فراہم کرتی ہے بلکہ اس کی مدد سے کم کوڈ لکھتے ہوئے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے۔ جے کیوئری استعمال کرنے کے لیے پہلے اس لائبریری کی فائل ویب پیج کے head سیکشن میں شامل کرنا ہوتی ہے، پھر جے کیوئری کے $(document).ready() فنکشن کو اپنا کوڈ مہیا کرنا ہوتا ہے۔ جیسے ہی براؤزر میں ویب پیج لوڈ ہوتا ہے، یہ کوڈ موثر ہو جاتا ہے۔ آئیں جے کیوئری کے استعمال کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے لیے نیٹبینز آئی ڈی ای انسٹال کریں

سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کے لیے نیٹ بینز آئی ڈی ای انسٹال کریں

NetBeans ایک بہترین پروگرام ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کئی قسم کی ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز بنا سکتے ہیں۔ نیٹ بینز خاص طور پر جاوا ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بہت مقبول ہے۔ مثلاً‌ مجھے امریکہ میں قیام کے دوران 2009 سے 2012 تک جاوا پلیٹ فارم کی مدد سے بنائے جانے والے ایک ٹرانسپورٹیشن سافٹ ویئر پر کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ نیٹ بینز کی مدد سے ڈیویلپ کیا جانے والا ایک ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر تھا جس کے یوزر انٹرفیس کے لیے جاوا کا Swing فریم ورک، جبکہ اسٹوریج کے لیے Apache Derby ڈیٹابیس استعمال کی گئی تھی۔ نیٹ بینز کی مدد سے Groovy, Java, PHP, HTML+CSS+Javascript اور ++C/C وغیرہ استعمال کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایپلی کیشنز تیار کی جا سکتی ہیں۔ مکمل تحریر

کوڈنگ کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس استعمال کریں

++Notepad دنیا بھر کے پروگرامرز میں بہت مقبول ہے۔ اس کی وجہ نوٹ پیڈ کے بہت سے مفید فیچرز ہیں جو کوڈنگ اور ٹیکسٹ ایڈیٹنگ میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ نوٹ پیڈ کے اصل ورژن میں شامل فیچرز کے علاوہ ماہر پروگرامرز نے اس کے لیے بہت سے کارآمد Plugins بھی تیار کیے ہیں جو نوٹ پیڈ کی کارکردگی اور افادیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

نوٹ پیڈ ++ کے نمایاں فیچرز یہ ہیں: کوڈ کے حصوں کو مختلف رنگوں میں دکھانا۔ کوڈ کے جن حصوں کی فی الوقت ضرورت نہ ہو، انہیں فولڈ کرنا۔ فائل کی مختلف لائنوں پر بک مارکس لگانا۔ بیک وقت بہت سی فائلوں میں تلاش اور تبدیلیاں کرنا۔ انگلش یا اردو زبان کے اعتبار سے لکھائی کی سمت تبدیل کرنا وغیرہ۔

آئیں نوٹ پیڈ کے مختلف مفید فیچرز اور ان کے استعمال کا طریقہ دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر

سی ایس ایس کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل کو خوبصورت بنائیں

سی ایس ایس کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل کو خوبصورت بنائیں

HTML کی مدد سے بنائے گئے ویب پیجز کو خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے CSS استعمال کی جاتی ہے۔ مثلاً‌ عنوان کا سائز اور رنگ کیا ہونا چاہیے، پیراگراف کا فونٹ کیا ہونا چاہیے اور اس کے گرد فاصلہ کتنا ہونا چاہیے، کسی تصویر کے گرد کتنی موٹائی کا اور کس رنگ کا بارڈر لگنا چاہیے، ٹیبل کے جو خانے ہیں ان کی ویلیوز کے گرد کتنا فاصلہ ہونا چاہیے، دیگر ویب پیجز کے لنکس کونسے رنگ میں ہونے چاہئیں اور ان کے نیچے لائن موجود ہونی چاہیے یا نہیں، اور یہ کہ ویب پیج کے کونسے حصوں کو بائیں کالم میں، کونسے حصوں کو درمیانی کالم میں، اور کونسے حصوں کو بائیں کالم میں موجود ہونا چاہیے وغیرہ۔ یعنی HTML ایلی منٹس پر ہر طرح کی یہ فارمیٹنگ CSS کی مدد سے کی جاتی ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کے ذریعے ای میل بھیجیں

پی ایچ پی کے ذریعے ای میل بھیجیں

PHP کے ذریعے ای میل بھیجنا بہت آسان ہے۔ ()mail فنکشن استعمال کرتے ہوئے صرف ایک لائن پر مشتمل کوڈ کی مدد سے بھی ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔ لیکن PHP کی اس سہولت کا مؤثر استعمال ویب ایپلی کیشن میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن میں ہونے والے مختلف کاموں کے نتیجے میں خود کار طریقے سے ای میل بھیج کر آپ متعلقہ لوگوں کو صورت حال سے مطلع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایسے کام درج ذیل ہو سکتے ہیں: مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں

پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں

کوئی ڈیویلپر یہ نہیں چاہتا کہ صارف غلط معلومات مہیا کرے۔ غلط ان معنوں میں کہ نام کی جگہ فون نمبر مہیا کر دیا جائے، ای میل کی جگہ پوسٹل کوڈ لکھ دیا جائے، اور جو معلومات درکار ہیں وہ فراہم کیے بغیر ہی فارم بھیج دیا جائے۔ اگر ایسی معلومات کی پڑتال (Validation) نہ کی جائے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیٹابیس میں کس قسم کا ڈیٹا محفوظ ہوگا اور یہ ڈیٹابیس آپ کے لیے کتنی مفید ثابت ہوسکے گی۔ معلومات کی پڑتال کے لیے نئے ڈیویلپرز Javascript بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ کسی طرح سے بھی محفوظ طریقہ نہیں ہے، اس لیے کہ یہ کوڈ صارف کے کمپیوٹر پر ویب براؤزر میں چلتا ہے، جبکہ آج کل ایسے ٹولز (Firebug وغیرہ) باآسانی دستیاب ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب پیج سے Javascript کوڈ ختم کر کے HTML فارم میں اپنی مرضی کی معلومات بھر کر بھیجی جا سکتی ہیں۔ مکمل تحریر

ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے ویمپ سرور انسٹال کریں

ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے ویمپ سرور انسٹال کریں

ڈیویلپرز اپنے ذاتی کمپیوٹر پر وہ تمام ٹولز اور سافٹ ویئرز انسٹال کر لیتے ہیں جن کی مدد سے ہوسٹنگ اکاؤنٹ اور انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ویب ڈیویلپمنٹ کی جا سکے۔ ویب ایپلی کیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے درج ذیل سافٹ ویئر پیکیجز کمپیوٹر پر انسٹال کرنا ضروری ہیں:

  1. خود کار طریقے سے ویب پیجز بنانے کے لیے PHP پروگرامنگ لینگویج
  2. ویب ایپلی کیشنز کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے MySQL ڈیٹابیس سسٹم
  3. براؤزر میں ویب ایپلی کیشن چلانے کے لیے Apache ویب سرور
  4. کم سے کم SQL کوڈ لکھتے ہوئے ڈیٹابیسز پر کام کرنے کے لیے phpMyAdmin ویب ایپلی کیشن
  5. ایپلی کیشن کی رفتار ٹیسٹ کرنے کے لیے webGrind یا اس جیسا کوئی دوسرا ٹول
مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں

ویب براؤزر جس کے سامنے صارف بیٹھا ہے، اور ویب سرور جس پر مطلوبہ ویب سائیٹ پڑی ہے، ان دونوں کے درمیان رابطہ HTTP پروٹوکول کے تحت ہوتا ہے۔ یہ رابطہ Stateless ہوتا ہے۔ یعنی براؤزر کی جانب سے سرور کی طرف بھیجی گئی ہر درخواست ایک دوسرے سے الگ اور آزاد ہوتی ہے۔ ویب سرور کی طرف بھیجی گئی ان Requests کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم ویب فارم بھر کے سرور کی طرف بھیجتے ہیں اور سرور کی طرف سے جواب آنے پر وہی ویب پیج دوبارہ لوڈ ہوتا ہے تو فارم میں سے ویلیوز غائب ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ اس فارم کی ویلیوز برقرار رکھنے کے لیے ہمیں سرور سے تمام ویلیوز واپس منگوانا پڑتی ہیں۔ یعنی براؤزر اور سرور کے درمیان رابطے کو Stateful بنانے کے لیے ہمیں پروگرامنگ لینگویج مثلاً‌ PHP وغیرہ استعمال کرنا پڑتی ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں سافٹ ویئرز کے سیریل نمبرز تیار کریں

پی ایچ پی میں سافٹ ویئرز کے سیریل نمبرز تیار کریں

پروگرامنگ کے دوران String concatenation یعنی ڈیٹا کے مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک بڑی اسٹرنگ تیار کرنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ خاص طور پر ویب ڈیویلپمنٹ میں اس کے بغیر کام نہیں چلتا۔ ویب پروگرامنگ میں ڈیٹابیس سے ریکارڈز حاصل کر کے انہیں HTML ٹیگز کے ساتھ مکس کر کے ویب پیج بنانا معمول کی بات ہے۔ لیکن اسٹرنگ کانکیٹینیشن کا استعمال صرف اسی تک محدود نہیں ہے۔ ایپلی کیشن کی نوعیت اور ضرورت کے مطابق اس کے کئی طرح کے استعمالات ہو سکتے ہیں۔ میں اس ٹٹوریل میں اسٹرنگ کانکیٹینیشن کا ایک استعمال پیش کر رہا ہوں، امید ہے یہ آپ کے ذہن میں مزید آئیڈیاز پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ مکمل تحریر

سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

سی ایس ایس کوڈ کیسے لکھا جائے؟

کسی بھی ویب پیج کا بنیادی ڈھانچہ HTML پر ہوتا ہے، جبکہ HTML ایلیمنٹس کو منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کوڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً‌ ویب پیج میں پیراگراف کی لکھائی کا رنگ کیا ہو، اس کے لیے کونسا فونٹ استعمال کیا جائے، فونٹ کا سائز کیا رکھا جائے، اور ایک پیرا گراف سے دوسرے پیرا گراف کا فاصلہ کتنا ہونا چاہیے، یہ سب کچھ CSS کی مدد سے طے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ویب پیج میں HTML ایلیمنٹس کی پوزیشن بھی CSS کی مدد سے سیٹ کی جاتی ہے- مثلاً‌ کونسا کالم صفحہ کے دائیں طرف، کونسا کالم درمیان میں، اور کونسا کالم صفحہ کے بائیں جانب ہونا چاہیے وغیرہ۔ مکمل تحریر

آپ کی ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر کیسے نظر آتی ہے؟

آپ کی ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر کیسے نظر آتی ہے؟

Browsers کی صورت حال ویب ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اب کافی بہتر ہوگئی ہے۔ اس لیے کہ براؤزرز نے بھی ویب اسٹینڈرڈز کو کافی حد تک اپنا لیا ہے، اور ویب ڈیویلپرز بھی ان تکنیکوں سے واقف ہوگئے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب سائیٹ مختلف براؤزرز پر ٹھیک طرح سے دکھائی جا سکے۔ ورنہ چند سال پہلے Browser compatibility ایک بہت بڑا مسئلہ تھی۔ کسی ویب سائیٹ یا ویب ایپلی کیشن کا کوئی فیچر ایک براؤزر میں ٹھیک کام کرتا تو دوسرے براؤزر میں خراب ہوتا۔ دوسرے براؤزر کے لیے اس فیچر کو ٹھیک کیا جاتا تو تیسرے براؤزر میں وہ خراب ہو جاتا۔ مختلف براؤزرز کے درمیان غیر مطابقت کا یہ مسئلہ بسا اوقات ویب ڈیویلپرز کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا۔ مکمل تحریر

ورڈپریس کی مدد سے ایک بنیادی ویب سائیٹ بنائیں

Wordpress اور اس جیسے دوسرے سافٹ ویئر ٹولز نے ویب ڈیویلپرز کی زندگی آسان کر دی ہے۔ چند سال قبل جن ویب سائیٹس کو بنانے کے لیے کئی دن یا ہفتے درکار ہوتے تھے ایسی ویب سائیٹس اب چند گھنٹوں میں تیار کی جا سکتی ہیں۔ لیکن دوسری طرف عام گاہک بھی اس معاملے سے باخبر ہوگئے ہیں اور وہ اپنی ویب سائیٹ کی تیاری کے لیے لمبی رقمیں ادا کرنے پر تیار نظر نہیں آتے۔ وہ جانتے ہیں کہ ویب سائیٹس بنانے کے لیے ٹولز اور ٹیمپلیٹس مفت اور با آسانی دستیاب ہیں۔ اس لیے ویب سائیٹس کے حوالے سے اب ویب ڈیویلپرز کے لیے اگر کمائی کا کوئی میدان ہے تو وہ Branding ہے۔ برانڈنگ کا مطلب یہ ہے کہ کسی کمپنی یا ادارے کے تجارتی نشانات (Logo / Monogram) تیار کیا جائے، اس کی ویب سائیٹ کے لیے منفرد سانچہ (Theme) تیار کیا جائے، اور ادارے کو انٹرنیٹ پر اس طرح سے پیش کیا جائے کہ وہ اپنی الگ شناخت (Identity) قائم کر سکے۔ مکمل تحریر

ورڈپریس ویب سائیٹ کے لیے تھیم منتخب کریں

ورڈ پریس ویب سائیٹ کے لیے تھیم منتخب کریں

wordpress.org پر ڈیویلپرز اپنے بنائے ہوئے Themes اپ لوڈ کرتے ہیں تاکہ لوگ اپنی ویب سائیٹس بنانے کے لیے انہیں استعمال کر سکیں۔ اس وقت ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر اڑھائی ہزار سے زائد ایسے تھیمز مفت دستیاب ہیں، جو کروڑوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر تلاش کی سہولت دی گئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی مرضی کا تھیم ڈھونڈ سکتے ہیں۔ لیکن ورڈ پریس کی طرف سے اس سے بڑی سہولت یہ دی گئی ہے کہ ان تھیمز میں سے اپنی مرضی کا تھیم تلاش کرنے کے لیے ورڈ پریس سافٹ ویئر کا Admin پینل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور پھر تلاش کیے گئے تھیم کو فورً‌ا انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے رنگ دار سطروں پر مشتمل ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنائیں

ہماری زندگیوں میں رنگوں کی بہت اہمیت ہے۔ رنگ نہ صرف چیزوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ چیزوں کے درمیان فرق کرنے میں اضافی مدد دیتے ہیں۔ بچپن میں جب ہم مسجد میں پڑھا کرتے تھے، ہمارے قاری صاحب نے اپنے پاس مختلف رنگوں کے مارکر رکھے ہوتے تھے۔ ان کے ساتھ وہ ہمیں قرآن کریم پر نشان لگا کر دیتے تھے کہ یہاں غنہ کرنا ہے، یہاں اخفا کرنا ہے، یہاں ترقیق کرنی ہے، اور یہاں تفخیم کرنی ہے وغیرہ۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ ہم سبق یاد کرتے وقت قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرتے تھے۔ دنیا بھر میں بچوں کی کتابوں سے لے کر ٹریفک لائٹس تک رنگ استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ دیکھنے والے چیزوں یا صورت حال کو بہتر طریقے سے پہچان سکیں۔ مکمل تحریر

ویب ایپلی کیشن کیسے کام کرتی ہے؟

ایسا سافٹ ویئر جو ویب براؤزر پر چلتا ہے اسے ویب ایپلی کیشن کہتے ہیں۔ چونکہ براؤزر تقریباً‌ ہر قسم کے کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیب اور سمارٹ فون وغیرہ) پر موجود ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح براؤزر ہر پلیٹ فارم (ونڈوز، میک اور لینکس وغیرہ) پر دستیاب ہوتا ہے، اس لیے ویب ایپلی کیشن ان سب آپریٹنگ سسٹمز پر چلائی جا سکتی ہے۔ اگر ویب ایپلی کیشن کو چلانے کیلئے درکار ویب سرور، پروگرامنگ اور ڈیٹابیس کے سافٹ ویئرز مقامی کمپیوٹر پر انسٹال کر لیے جائیں تو ویب ایپلی کیشن کو بطور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن بھی چلایا جا سکتا ہے، یعنی پھر اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی۔ اس ٹٹوریل میں انفوگرافک کی مدد سے ویب ایپلی کیشن کا ایک عمومی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد ویب ایپلی کیشن کے کام کا طریقہ کار واضح کرنا ہے۔ مکمل تحریر

بڑے پیمانے کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں

بڑے پیمانے کی ویب سائیٹس بنانے کے لیے ڈروپل سیون انسٹال کریں

Drupal ایک عام بلاگ سے لے کر ایک حکومتی ادارے تک کی ویب سائیٹ بنانے کے لیے موزوں ہے۔ ڈروپل کی مدد سے بنائی جانے والی ویب سائیٹس میں وائٹ ہاؤس، جیارجیا اسٹیٹ گورنمنٹ اور ٹویوٹا برطانیہ کے علاوہ بہت سے بڑے اداروں اور کمپنیوں کی ویب سائیٹس شامل ہیں۔ ماہر ڈیویلپرز نے ڈروپل کے لیے بہت سے Modules بھی تیار کیے ہیں جو اس کی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں، لیکن ڈروپل کے اصل پیکیج میں چند ایسے ماجولز شامل ہیں جو بڑے پیمانے کی ایک ویب سائیٹ بنانے کے لیے کافی ہیں، مثلاً‌ : مکمل تحریر

آپ کی ویب سائیٹ کہیں سست رفتار تو نہیں؟

آپ کی ویب سائیٹ کہیں سست رفتار تو نہیں؟

اگر آپ ویب ڈیویلپر ہیں تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی ڈیویلپ کی ہوئی ویب سائیٹ کے ویب پیجز ڈاؤن لوڈ ہونے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کے صارفین سست رفتار ویب سائیٹس پر ٹھہرنا پسند نہیں کرتے، اگر ویب سائیٹ کے صفحات اتنے وقت میں لوڈ نہیں ہو رہے جس کی صارف توقع کر رہا ہے تو وہ اس کے متبادل کوئی دوسری ویب سائیٹ تلاش کرے گا۔ یوں ویب سائیٹ کی یہ سست رفتاری صارفین کو مد مقابل بزنس کی ویب سائیٹ پر بھیج دے گی۔

اس ٹٹوریل کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں آپ کی ویب سائیٹ کی رفتار ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کن ممالک میں اس ویب سائیٹ کے ویب پیجز تیز رفتاری سے ڈاؤن لوڈ ہوتے ہیں اور کن ممالک میں سست رفتاری سے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں کیلنڈر بنائیں

پی ایچ پی میں کیلنڈر بنائیں

اگر ہمارا مقصد یہ ہے کہ PHP کی مدد سے کسی بھی مہینے کی تاریخیں پرنٹ کی جائیں، تو ایک loop استعمال کرتے ہوئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ اس مہینے کے دنوں کی جو تعداد ہے، یہ لوپ اتنے ہی چکر کاٹے گا، اور ہر چکر میں ایک دن کی ویلیو بڑھا کر پرنٹ کر دی جائے گی۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مکمل مہینے کی تاریخیں ایک کیلنڈر کی شکل میں پرنٹ ہوں۔ یعنی ٹیبل کی پہلی سطر میں ہفتے کے دنوں کے نام موجود ہوں، اور ان کے نیچے مہینے کے تمام دنوں کی تاریخیں ہفتہ وار درج ہوں۔ پھر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ موجودہ مہینے کی ویلیوز نمایاں ہوں، جبکہ پچھلے اور اگلے مہینے کی ویلیوز ہلکے رنگوں میں ہوں۔ اس کے علاوہ ہم اتوار اور جمعہ کے دنوں کی تاریخیں مختلف رنگوں میں دکھانا چاہتے ہیں۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل فائیو میں متعارف کرائے گئے نئے ایلی منٹس

HTML5 ویب پیجز بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی HTML لینگویج کا نیا معیار ہے۔ ورلڈ وائیڈ ویب کے آغاز سے لے کر اب تک HTML مارک اپ لینگویج کے متعدد ورژنز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں حالات کی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔ اس ٹٹوریل میں حالیہ ورژن HTML5 میں نئے شامل کیے جانے والے ایلیمنٹس، اور پرانے ختم کیے جانے والے ایلیمنٹس کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔ یہ فہرست اور اس کی زیادہ تر وضاحت W3Schools کی ویب سائیٹ سے لی گئی ہے، جبکہ ایلیمنٹس کی نوعیت کے اعتبار سے ان کی ترتیب بدلی گئی ہے۔ آئیں یہ ایلیمنٹس اور ان کا مختصر تعارف دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر استعمال کریں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل بنانے کے لیے سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو استعمال کریں

ویب پروگرامنگ کے دوران بعض دفعہ ڈیٹابیس کے ریکارڈز دکھانے کے لیے HTML ٹیبل تیار کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ ٹیبل اگر چھوٹے سائز کا ہو تو جلدی سے اس کا کوڈ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بڑے سائز کا ٹیبل ہو تو پھر ہاتھ سے اس کا کوڈ لکھنے میں دقت محسوس ہوتی ہے۔ میرے کمپیوٹر پر چونکہ ایسا کوئی سافٹ ویئر موجود نہیں ہے جو گرافیکل یوزر انٹرفیس کی مدد سے ویب پیج بنانے میں مدد دیتا ہو، اس لیے میں اس مقصد کے لیے ckeditor.com پر موجود Demo استعمال کر لیتا ہوں۔ CK Editor دراصل ایک پلگ ان ہے جسے آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں شامل کر کے صارفین کو WYSIWYG کی صورت میں ویب پیج بنانے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

ویب پیج کا ڈھانچہ تیار کرنے والے ایچ ٹی ایم ایل فائیو کے ایلی منٹس

انٹرنیٹ پر جب Web کا آغاز ہوا تو ابتداء میں ویب پیج کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے HTML کے table ایلی منٹ کا عام استعمال کیا جاتا تھا۔ یعنی اگر ویب پیج میں تین کالم درکار ہوتے تو اس مقصد کے لیے تین کالموں پر مشتمل ٹیبل بنایا جاتا۔ لیکن ٹیبل ایلی منٹ کی مدد سے بنائے گئے ڈیزائن کا نقصان یہ تھا کہ اسے آزادانہ طریقے سے CSS کی مدد سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا، اور ایسا ڈیزائن تبدیل کرنے کے لیے ویب پیج کا کوڈ تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا تھا۔ چنانچہ اس مسئلے کے حل کے لیے Table-less ڈیزائن کا تصور متعارف کرایا گیا جس کے تحت ویب پیج کے ڈیزائن کی تیاری کے لیے div ایلی منٹ کا بکثرت استعمال کیا جانے لگا۔ div ایلی منٹس کو CSS کی مدد سے ویب پیج کے مختلف کالمز اور سیکشنز کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کو تیز رفتار بنائیں

ویب سائیٹ کو تیز رفتار بنائیں

اس بارے میں ریسرچ ہوتی ہے اور رپورٹس شائع ہوتی ہیں کہ انٹرنیٹ کے صارفین کے صبر کا پیمانہ دن بدن محدود ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اگر کسی ویب سائیٹ کے صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے میں توقع سے زیادہ وقت لینے لگ جائیں تو صارفین کوئی متبادل ویب سائیٹ تلاش کرتے ہیں۔ چنانچہ بڑی کمپنیاں اپنی ویب سائیٹس تیار کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھتی ہیں کہ کیا ان کی ویب سائیٹ کے صفحات ڈاؤن لوڈ ہونے میں ان کے مد مقابل کمپنی کی ویب سائیٹ کے صفحات سے زیادہ وقت تو نہیں لے رہے۔ اگر ایسا ہو رہا ہو تو پھر وہ اس کا حل تلاش کرتے ہیں۔ ویب سرورز کے لیے بہتر سے بہتر ہارڈ ویئرز منتخب کیے جاتے ہیں، تیز سے تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشنز حاصل کیے جاتے ہیں، اور ویب سائیٹ کے صفحات کو ہلکا پھلکا بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ صارفین تیز رفتاری کے ساتھ ویب سائیٹ کے صفحات وزٹ کر سکیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے ویب پیج کے مخصوص حصے حاصل کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ویب پیج کے مخصوص حصے حاصل کریں

آپ جانتے ہوں گے کہ Parsing کامطلب کسی چیز کے حصے بخرے کر کے ان حصوں کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے۔ پارسنگ کمپیوٹر پروگرامنگ کا ایک اہم موضوع ہے جس کے تحت ڈیٹا پراسیسنگ کے مختلف کام سر انجام دیے جاتے ہیں۔ پارسنگ کا مقصد پروگرامنگ کے ذریعے وہ ڈیٹا حاصل کرنا ہے جو کسی ٹیکسٹ فائل (ویب پیج وغیرہ) میں موجود ہے اور اسے ہم نئے سرے سے ٹائپ نہیں کرنا چاہتے۔ اس تحریر میں پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ پارسنگ کے ذریعے کسی بھی ویب پیج کے کونسے حصے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پھر اس کا مقصد ذکر کیا جائے گا کہ آخر پارسنگ کیوں کی جاتی ہے۔ اس کے بعد مختصرً ا یہ بتایا جائے گا کہ پروگرامنگ لینگویجز میں پارسنگ کیسے جاتی ہے۔ اور پھر آخر میں PHP کوڈ کی مثالوں کے ذریعے پارسنگ کا عمل واضح کیا جائے گا۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کے اضافی کالمز سے چھٹکارہ حاصل کریں

گزشتہ دنوں ایک کلائنٹ کی طرف سے مجھے ای میل موصول ہوئی کہ ان کی ایپلی کیشن کے ریزرویشن فارم میں جو ایئر لائنز کا ڈراپ ڈاؤن مینیو ہے، وہ ان کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔ چنانچہ انہوں نے ایک ویب پیج کا لنک بھیجا کہ اس پر موجود ایئر لائنز کی فہرست ہمیں اپنے ریزرویشن فارم کے ڈراپ ڈاؤن میں چاہیے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ویب پیج پر ایئر لائنز کی یہ فہرست ایک HTML ٹیبل کی شکل میں تھی جس میں دیگر غیر ضروری کالمز بھی موجود تھے۔ اس کا بظاہر حل یہ تھا کہ میں ایئر لائنز کے کالم سے ایک ایک کر کے ویلیوز کاپی کرتا اور انہیں ڈراپ ڈاؤن مینیو کے آپشنز کی شکل دیتا۔ لیکن ایسا کرنے کا مطلب یہ تھا کہ میں دو گھنٹے اسی کام پر لگا دیتا، کیونکہ یہ ویلیوز تقریباً‌ اڑھائی سو کے لگ بھگ تھیں۔ مکمل تحریر

ڈروپل سیون کا بنا بنایا تھیم انسٹال کریں

ڈروپل سیون کا بنا بنایا تھیم انسٹال کریں

بہت سی ویب سائیٹس ایسی ہوتی ہیں جنہیں فوری طور پر برانڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مثلاً‌ کوئی معلوماتی ویب سائیٹ، یا پھر کسی تعلیمی / مذہبی / رفاہی ادارے یا سرکاری محکمے کی ویب سائیٹ وغیرہ۔ عام مشاہدہ یہ ہے کہ اس طرح کی ویب سائیٹ تیار کرنے کی درج ذیل ترتیب مناسب رہتی ہے:

  1. ویب سائیٹ پر CMS انسٹال کرنے کے بعد کوئی قابل قبول تھیم انسٹال کر لیا جائے۔
  2. ویب سائیٹ کے مواد کی درجہ بندی (Categorization) قائم کر کے مواد شائع کرنا شروع کر دیا جائے۔
  3. جب ویب سائیٹ میں حسب ضرورت مواد شامل ہو جائے تو پھر اس کی برانڈنگ یعنی منفرد تھیم وغیرہ ڈیزائن کرنے پر توجہ دی جائے۔
مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے شماریات کا ڈیٹا اکٹھا کریں

پی ایچ پی کی مدد سے شماریات کا ڈیٹا اکٹھا کریں

اس تحریر کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ PHP کی مدد سے کوئی ویب سائیٹ یا پھر ویب ایپلی کیشن تیار کر رہے ہیں تو اس میں یہ صلاحیت بھی شامل کردیں کہ وہ ضروری حد تک شماریات اکٹھی کر سکے۔ یعنی یہ معلوم کر سکے کہ یہ ویب سائیٹ کس تعداد میں وزٹ کی جا رہی ہے، کن اوقات میں اس کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے، اس کے کونسے صفحات زیادہ دیکھے جا رہے ہیں، اور اسے کونسے براؤزرز، آپریٹنگ سسٹمز اور ڈیوائسز پر وزٹ کیا جا رہا ہے وغیرہ۔ اس ٹٹوریل کا مقصد Stats کی باقاعدہ ایپلی کیشن بنانا نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ PHP کے سرور ویری ایبلز میں جو معلومات موجود ہوتی ہیں ان کی مدد سے ہم اپنی ویب سائیٹ یا ویب ایپلی کیشن کے لیے شماریات کا ڈیٹا کیسے اکٹھا کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ کے ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟

ویب سائیٹ کے را ایکسس لاگز کیسے پڑھیں؟

ویب سائیٹ کے Access logs یہ بتاتے ہیں کہ ایک مخصوص عرصے میں اس ویب سائیٹ کی کتنی فائلز حاصل کرنے کے لیے ویب سرور کی طرف درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ مثلاً‌ کسی ویب پیج میں اگر ایک اسٹائل شیٹ فائل، ایک جاوا اسکرپٹ فائل، اور دو تصاویر شامل کی گئی ہیں تو براؤزر کی جانب سے ویب سرور کی طرف کل پانچ درخواستیں بھیجی جائیں گی۔ ایک درخواست ویب پیج کے لیے، اور باقی چار اس کے اندر استعمال کی گئی فائلز کے لیے۔ لاگز کی فائل میں ان تمام درخواستوں کا اندراج الگ الگ سطروں پر موجود ہوتا ہے۔ ہر سطر میں کسی بھی درخواست کے متعلق مکمل معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یعنی کس IP ایڈریس سے درخواست بھیجی گئی، درخواست کی تاریخ اور وقت کیا تھا، درخواست کا طریقہ GET تھا یا POST، کس فائل کے لیے درخواست بھیجی گئی، صارف یا سرچ انجن اس فائل تک کیسے پہنچا، نیز کس آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے درخواست بھیجی گئی، وغیرہ۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کے ذریعے ویب سرور پر فائل اپ لوڈ کریں

پی ایچ پی کے ذریعے ویب سرور پر فائل اپ لوڈ کریں

PHP پروگرامر کے لیے جن امور کا جاننا ضروری ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ Server پر اپ لوڈ ہونے والی فائل کیسے ہینڈل کی جاتی ہے۔ ویب سرور پر اپ لوڈ ہونے والی فائل ایک عارضی فولڈر میں محفوظ کی جاتی ہے۔ PHP اس فائل کے متعلق مختلف نوعیت کی معلومات فراہم کرتی ہے جن کی مدد سے آپ اپنی ایپلی کیشن میں یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ فائل قابل قبول ہے یا نہیں۔ اگر فائل آپ کی طے کردہ شرائط پر پورا نہ اترے تو پھر اسے کچھ عرصہ کے بعد عارضی فولڈر سے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ اور اگر یہ فائل طے کردہ شرائط کے مطابق ہے تو آپ بذریعہ کوڈ اسے عارضی فولڈر سے اپنی مرضی کے فولڈر میں منتقل کر لیتے ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں فیصلہ کیلئے ٹرنری آپریٹرز استعمال کریں

پی ایچ پی میں فیصلہ کیلئے ٹرنری آپریٹرز استعمال کریں

اگرچہ ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ پروگرامرز کو آسان اور واضح کوڈ لکھنا چاہیے تاکہ اگر ان کا کوڈ کوئی اور پروگرامر پڑھے تو اسے سمجھنے کے لیے زیادہ مغز کھپائی نہ کرنی پڑے، اور یہ کہ اس آسانی کے لیے اگر کچھ زیادہ کوڈ بھی لکھنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ لیکن بعض اوقات صورت حال کچھ ایسی ہوتی ہے کہ کوڈ کا غیر ضروری پھیلاؤ ہی اسے سمجھنے میں مشکل پیدا کر دیتا ہے۔ مختلف پروگرامنگ لینگوئجز میں شاید اسی مقصد کے لیے Ternary operators متعارف کرائے گئے ہیں۔ ٹرنری آپریٹرز کا طریقہ ایسی If-statement کی جگہ پر استعمال کیا جاتا ہے جس کے بلاک میں صرف ایک لائن کا کوڈ ہو۔ آئیں اس کا استعمال دیکھتے ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

پی ایچ پی کی مدد سے ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کی سطروں کے متبادل رنگ مقرر کریں

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ٹیبل کی سطروں کا رنگ مختلف ہو تو نظروں کے بھٹکنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ یعنی دیکھنے والے کو رنگوں کی وجہ سے اپنی نظریں جمائے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ویب پروگرامنگ میں عموماً‌ ڈیٹابیس سے ریکارڈز حاصل کر کے HTML ٹیبل کی شکل میں دکھائے جاتے ہیں۔ ایسا کرتے وقت اگر آپ ٹیبل کی سطروں کے رنگ مختلف کر دیں تو نہ صرف یہ ڈیٹا دیکھنے میں اچھا لگے گا، بلکہ صارف کو ڈیٹا پڑھنے میں اضافی سہولت مل جائے گی۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے اس کا طریقہ بتایا گیا ہے لیکن یہ تکنیک دیگر پروگرامنگ لینگوئجز میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔


مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے تصویر پر لکھیں

پی ایچ پی کی مدد سے تصویر پر لکھیں

PHP پروگرامنگ لینگوئج میں GD کے نام سے ایک لائبریری شامل ہے جو نئی تصویر بنانے اور پرانی تصویر پر لکھنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ اس لائبریری میں بہت سے فنکشنز موجود ہیں جن کی مدد سے نہ صرف مختلف رنگوں اور فونٹس کے ساتھ عبارتیں لکھی جا سکتی ہیں بلکہ مختلف ڈرائنگز مثلاً‌ لائن، ڈبے اور دائرے وغیرہ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم ایک نمونے کی تصویر پر PHP کوڈ کی مدد سے عبارت لکھیں گے اور پھر اسے نئی تصویر کے طور پر محفوظ کریں گے۔ آئیں مختصر طور پر اس کا طریقہ دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو حاصل کریں

پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو کیسے حاصل کریں

ویب فارم میں چیک باکسز اس لیے شامل کیے جاتے ہیں تاکہ مختلف چیزوں کے بارے میں صارف کی دل چسپی معلوم کی جا سکے۔ چیک باکس کی مدد سے کسی معاملے میں صارف سے ہاں یا ناں میں جواب معلوم کیا جاتا ہے۔ اگر صارف نے چیک باکس منتخب کیا ہے تو اس کا مطلب ہاں ہے، اگر نہیں کیا تو اس کا مطلب ناں ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ بتایا گیا ہے کہ صارف جب HTML فارم سرور پر بھیجتا ہے تو سرور پر موجود PHP کوڈ میں اس فارم کے چیک باکسز کی ویلیوز کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آئیں اس کے دو طریقے دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں

ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں

ایسا ویب فارم جس میں مختلف نوعیت کی معلومات کو مختلف گروپس میں تقسیم کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے fieldset ایلی منٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایلی منٹ ایک باکس بنا دیتا ہے، جبکہ اس کے اندر legend ایلیمنٹ کی مدد سے اس باکس کا ٹائٹل مقرر کیا جاتا ہے۔ ویب فارم کو اس طریقے سے صحیح معنوں میں منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کا استعمال ضروری ہے۔ اسٹائل رولز کی مدد سے fieldset بلاک کے بارڈر کی موٹائی و گولائی، بیک گراؤنڈ کا رنگ، اور اس کی پوزیشن وغیرہ مقرر کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح legend ایلیمنٹ کو بھی اسٹائل رولز کی مدد سے بہتر انداز میں دکھایا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں

پی ایچ پی کی مدد سے مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس کے بنیادی امور سر انجام دیں

ویب ایپلی کیشنز کی تیاری کے لیے غالباً‌ PHP سب سے مقبول پروگرامنگ لینگوئج ہے، اور اس کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ڈیٹابیس MySQL ہے۔ ان دونوں کا استعمال آپ کو چھوٹے سائز کی کاروباری ایپلی کیشنز سے لے کر بڑے سائز کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں نظر آئے گا۔ اس ٹٹوریل میں PHP کی مدد سے MySQL ڈیٹابیس کے بنیادی کام سر انجام دینے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ مثلاً‌ ڈیٹابیس ٹیبل میں ریکارڈ داخل کرنا، ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز حاصل کرنا، ریکارڈ میں تبدیلی کرنا، ریکارڈ ختم کرنا، اور ڈیٹابیس ٹیبل سے ریکارڈز تلاش کرنا وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے ایک نمونے کی MySQL ڈیٹابیس بنائی گئی ہے، اور اس ڈیٹابیس پر کام کرنے کے لیے مختصر لیکن عملی نوعیت کی PHP ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل میں تصویر کے مختلف حصوں کو لنکس میں تبدیل کریں

ایچ ٹی ایم ایل میں تصویر کے مختلف حصوں کو لنکس میں تبدیل کریں

HTML میں امیج میپ بنانے کی سہولت دی گئی ہے کہ آپ کسی بھی تصویر کے مختلف حصوں پر لنکس بنا سکتے ہیں۔ مثلاً‌ کسی میڈیکل پراجیکٹ میں انسانی جسم کی تصویر کے اوپر مختلف لنکس بنائے جا سکتے ہیں، یعنی جسم کے اعضاء پر کلک کرنے سے الگ الگ ویب پیجز کھولے جا سکتے ہیں۔ یا مثال کے طور پر کسی ملک کے نقشے کی تصویر کے اوپر مختلف شہروں کے لیے الگ الگ لنکس بنا کر انہیں مختلف ویب پیجز وغیرہ کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یا بالفرض آپ نے کسی موضوع پر ایک انفوگرافک تیار کی ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کے مختلف حصوں پر کلک کرنے سے کسی ویڈیو پر مشتمل ویب پیج کھل جائے، کوئی ڈاکومنٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے، یا کوئی ویب سائیٹ کھل جائے وغیرہ۔ آئیں اس کا طریقہ دیکھتے ہیں: مکمل تحریر

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے رنگ گننے والی گیم بنائیں

Javascript کی مدد سے ایسے کام بھی کیے جا سکتے ہیں جن کی طرف عموماً‌ توجہ نہیں جاتی۔ اس ٹٹوریل میں جاوااسکرپٹ استعمال کرتے ہوئے ایک بہت سادی سی گیم بنائی گئی ہے۔ اس گیم میں ایک خانہ دکھایا گیا ہے جس کا رنگ ہر کلک پر بدل سکتا ہے، یعنی یہ رنگ سبز ہو سکتا ہے یا جامنی۔ آپ اس خانے پر کلک یا ٹیپ کرتے جائیں گے اور ساتھ گنتے جائیں گے کہ کس رنگ پر آپ نے کتنی مرتبہ کلک کیا ہے۔ پھر See Result بٹن پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا نتیجہ آپ کی یاد داشت کے مطابق ہے۔ ٹٹوریل کے آخر میں یہ نمونے کی گیم کھیلنے کے لیے مہیا کی گئی ہے۔ مکمل تحریر

ڈروپل سیون ویب سائیٹ پر پول بنائیں

Drupal 7 کے انسٹالیشن پیکیج میں جو ماجوئلز شامل ہوتے ہیں ان میں ایک Poll ماجوئل بھی ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائیٹ پر پول شامل کر سکتے ہیں، یعنی ایک سوال اور اس کے متوقع جوابات مہیا کر کے صارفین سے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی ایک جواب منتخب کریں۔ اس طرح کسی خاص معاملے میں آپ صارفین کا رجحان دیکھ سکتے ہیں یا ان کی معلومات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ ڈروپل کی مدد سے جب ایک نئی ویب سائیٹ بنائی جاتی ہے تو ڈیفالٹ کے طو رپر Poll ماجوئل فعال نہیں کیا گیا ہوتا۔ اس ٹٹوریل میں یہ ماجوئل فعال کرنے کا عمل بھی دکھایا گیا ہے اور اس کی مدد سے ایک نیا پول بنا کر اسے ویب سائیٹ پر شائع کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ مکمل تحریر

اپنی ویب سائیٹ پر صارفین کی تعداد دکھائیں

اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر صارفین کی تعداد دکھائیں

نوے کی دہائی میں جب ویب متعارف ہوا تو بہت سی ویب سائیٹس پر کاؤنٹرز دیکھنے میں آتے تھے۔ کاؤنٹر یہ بتاتا ہے کہ ویب سائیٹ یا اس کے صفحات کتنی تعداد میں وزٹ کیے گئے ہیں۔ لیکن آہستہ آہستہ ایسے کاؤنٹرز کا رواج بہت کم ہوگیا، اور ان کی جگہ Stats مہیا کرنے والی ایپلی کیشنز نے لے لی۔ ویب ماسٹرز ایسی کوئی ایپلی کیشن استعمال کر کے صارفین کی تعداد کے علاوہ دیگر بہت سی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ لیکن گزشتہ دنوں ایک دل چسپ کاؤنٹر سروس مجھے نظر آئی جو نہ صرف مختلف ملکوں سے وزٹ کرنے والے صارفین کی تعداد بتاتی ہے، بلکہ ان ملکوں کے جھنڈے بھی دکھاتی ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی مدد سے کاؤنٹر ایپلی کیشن تیار کریں

گزشتہ ٹٹوریل میں یہ بتایا گیا تھا کہ اگر آپ اپنی ویب سائیٹ پر صارفین کی تعداد دکھانا چاہیں تو اس کے لیے ویب کاؤنٹر کی کوئی سروس کیسے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس ٹٹوریل میں ہم یہ دیکھیں گے کہ PHP لینگوئج اور MySQL ڈیٹابیس کی مدد سے ہم اپنی ایک کاؤنٹر ایپلی کیشن کیسے تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن بہت سادہ سی ہے اور اسے آپ بہت سی ویب سائیٹس پر کاؤنٹر دکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن دو طرح کی گنتی ڈیٹابیس میں محفوظ کرتی ہے۔ ایک Site visits یعنی کسی بھی صارف نے ویب سائیٹ کتنی مرتبہ وزٹ کی۔ دوسری Page visits یعنی صارف نے ویب سائیٹ کے کتنے صفحات دیکھے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

پی ایچ پی میں صارف کے براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی معلومات حاصل کریں

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ صارف کس براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم سے آپ کی ایپلی کیشن یا ویب سائیٹ وزٹ کر رہا ہے تو PHP یہ معلومات ایک اسٹرنگ میں مہیا کرتی ہے۔ لیکن یہ اسٹرنگ کچھ ایسی پیچیدہ اور بے ترتیب ہوتی ہے کہ اس میں سے براؤزر کا نام اور ورژن، اور آپریٹنگ سسٹم کا نام اور ورژن حاصل کرنا مشکل کام ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ اسٹرنگ پارس کرنے کا کوڈ پیش کیا جا رہا ہے جو دو مختلف جگہوں سے حاصل کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ اصل ایپلی کیشن میں تو آپ یہ معلومات ڈیٹابیس یا کسی لاگ فائل میں محفوظ کریں گے، لیکن یہ اسکرپٹ اسی طرح چلانے پر اس کی ویلیوز براؤزر میں درج ذیل طریقے سے پرنٹ ہوں گی۔ مکمل تحریر

کیا آپ کی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے؟

کیا آپ کی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے؟

ویب ماسٹرز کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں چلنے والی ویب سائیٹس کو بند نہ ہونے دیں، ان میں ان کی ذاتی ویب سائیٹس بھی ہو سکتی ہیں اور اس کمپنی یا ادارے کی ویب سائیٹس بھی جن کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔ یہ تسلی کرنے کے لیے کہ کوئی ویب سائیٹ مسلسل چل رہی ہے، سافٹ ویئر ایپلی کیشن بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کوئی آن لائن سروس بھی۔ مثلاً‌ آن لائن سروس ایک مخصوص وقت کے بعد مطلوبہ ویب سائیٹ چیک کرتی رہتی ہے، اگر کسی وجہ سے ویب سائیٹ نہ کھلے تو اس کے ویب ماسٹر کو بذریعہ ای میل یا موبائل میسج اس صورت حال سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں تعارفی کارڈ کی ایپلی کیشن بنائیں

آپ جانتے ہیں کہ ویب ایپلی کیشن ایک بہت فائدہ مند قسم کا سافٹ ویئر ہے جو کہ صارف کے براؤزر پر چلتا ہے۔ ویب ایپلی کیشن کو انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سے صارفین بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ عموماً‌ ویب ایپلی کیشن کا خیال ڈیٹابیس کے بغیر ذہن میں نہیں آتا، کیونکہ تقریباً‌ ہر اس ایپلی کیشن کے لیے ڈیٹابیس ضروری ہے جس نے صارف کا ڈیٹا محفوظ کرنا ہو۔ لیکن ویب ایپلی کیشن کے بہت سے استعمالات ایسے ہیں کہ جن میں ڈیٹابیس ضروری نہیں ہے۔ اس ٹٹوریل میں تعارفی کارڈ تیار کرنے والی ایک سادہ سی ویب ایپلی کیشن پیش کی جا رہی ہے جو صرف تین فائلز پر مشتمل ہے اور اس کے لیے ڈیٹابیس استعمال نہیں کی گئی۔ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل کے عام استعمال ہونے والے فارم ایلیمنٹس

HTML5 میں input ایلیمنٹ کی چند نئی ٹائپس شامل کی گئی ہیں جن سے ویب ڈویلپرز کو کافی سہولت ہوگئی ہے۔ ان ٹائپس میں color , number , email , url , phone , time , date وغیرہ شامل ہیں۔ نئی ان پٹ ٹائپس کا زیادہ تر فائدہ فارم کی پڑتال کے سلسلہ میں ہوتا ہے مثلاً اگر کسی ان پٹ فیلڈ کی ٹائپ آپ نے url مقرر کی ہے تو پھر یہ فیلڈ غلط ویب ایڈریس قبول نہیں کرے گی۔ چنانچہ اس نئے اضافے سے ویب ڈیویلپرز کو بہت سے ایسے Javascript کوڈ سے چھٹکارا مل گیا ہے جو اس سے پہلے وہ براؤزر پر فارم کی پڑتال کے لیے استعمال کرتے تھے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ایک بنیادی لاگن سسٹم تیار کریں

ویب ڈیویلپرز ایسی یوٹیلٹی قسم کی ایپلی کیشنز بناتے رہتے ہیں جنہیں وہ لوکل ہوسٹ پر بھی استعمال کرتے ہیں اور حسب ضرورت پبلک ویب سرور پر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔ چونکہ ایسی ایپلی کیشنز سے عموماً ڈیٹا پراسیسنگ اور فائل ہینڈلنگ وغیرہ نوعیت کے کام لیے جاتے ہیں اس لیے ویب ڈیویلپرز نہیں چاہتے کہ پبلک ویب سرور پر ان کے علاوہ انہیں کوئی اور استعمال کرے۔ لیکن ایسی عمومی اور مختصر ایپلیکیشنز کے لیے ایک پورا لاگن سسٹم انسٹال کرنا ضرورت سے بڑا کام بن جاتا ہے۔ عام طور پر اس کا حل اس طرح کیا جاتا ہے کہ ایپلیکیشن کے فولڈر کا ایسا مشکل نام رکھا جائے جو کوئی اور شخص اندازے سے معلوم نہ کر سکے۔ اگرچہ یہ طریقہ مکمل تحریر

جاوا اسکرپٹ کی مدد سے بدلتی تصاویر دکھائیں

عموماً ویب پیج پر دو طرح سے بدلتی تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔ ایک صورت یہ ہے کہ ویب پیج جب بھی براؤزر میں لوڈ ہو اس میں ایک نئی تصویر نظر آئے، مثلاً ایسی تصویریں ویب سائیٹ کے ہوم پیج کے بڑے بینر کے طور پر دکھائی جا سکتی ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ویب پیج کو نئے سرے سے براؤزر میں لوڈ کیے بغیر تصویر تھوڑے تھوڑے وقفے کے ساتھ بدلتی رہے، مثلاً ایسی تصویریں چھوٹے اشتہارات کے طور پر دکھائی جا سکتی ہیں۔ ان دونوں صورتوں کے لیے براؤزر پر چلنے والی اسکرپٹنگ لینگوئج موزوں ہے، یعنی یہ کام JavaScript کی مدد سے با آسانی کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں بار گراف بنانے والی ویب ایپلی کیشن تیار کریں

اس ٹٹوریل میں ہم بار گراف بنانے والی ایک چھوٹی سی ویب ایپلیکیشن تیار کرنے کا عمل دیکھیں گے۔ اگرچہ یہ بار گراف ایسا پرفیکٹ نہیں ہوگا جیسا کہ اسپریڈ شیٹ سافٹ ویئرز کی مدد سے بنایا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ ایک اچھی پروگرامنگ ایکسرسائز ہوگی۔ اس ویب ایپلی کیشن میں خاص کردار PHP اور CSS کا ہے کیونکہ پروگرامنگ کے مدد سے ہم ویلیوز کی کیلکولیشن کریں گے اور اسٹائلز کی مدد سے ہم یہ بار گراف مختلف رنگوں میں دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ اس ویب ایپلی کیشن میں HTML فارم کے ساتھ PHP اررے کا ایک خاص استعمال دکھایا گیا ہے جو اس جیسے دیگر پراجیکٹس کے لیے بھی مفید اور کار آمد ہو سکتا ہے۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں عبارتوں کا موازنہ کرنے والی ایپلیکیشن بنائیں

دو عبارتوں کے موازنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے درمیان فرق اور مماثلت معلوم کی جائے۔ مثلاً میں اپنے کسی پرانے مضمون کو بہتر بنانے کے لیے اس کی ایک نقل بنا کر اس میں تبدیلیاں کروں گا۔ ان تبدیلیوں کے بعد میں چاہوں گا کہ ان دونوں مضامین کا آپس میں موازنہ کر کے معلوم کروں کہ تبدیل شدہ تحریر پہلی تحریر سے کس قدر بہتر ہے۔ چنانچہ یہ ٹیکسٹ پراسیسنگ کا ایک مسئلہ ہے جسے کمپیوٹر پروگرامنگ کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور اس ٹٹوریل میں ہم یہی کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس مقصد کے لیے ہم PHP استعمال کرتے ہوئے ایک چھوٹی سی ویب ایپلیکیشن بنائیں گے جو دو عبارتوں کا موازنہ کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔ مکمل تحریر

چلتی ویب سائیٹ تبدیل کیے بغیر ڈیزائن ٹیسٹ کریں

چلتی ہوئی ویب سائیٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنا آسان کام نہیں ہے، اس لیے کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ پہلی کوشش میں ہی ویب پیج کا ڈیزائن مطلوبہ مقصد پورا کر دے۔ عموماً ڈیزائن میں بار بار تبدیلیاں کر کے اسے براؤزر میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اطمینان نہ ہو جائے کہ یہ ڈیزائن مطلوبہ مقصد پورا کر رہا ہے۔ اگر ویب سائیٹ کے روزانہ وزیٹرز کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہ ہو تو پھر چلتی ویب سائیٹ کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا رسک لیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر سینکڑوں ہزاروں صارفین روزانہ اس ویب سائیٹ کو وزٹ کرتے ہیں تو پھر ڈیزائننگ کے اس عمل کے دوران بار بار بدلتا ہوا ڈیزائن صارفین کا تاثر خراب کر سکتا ہے۔ مکمل تحریر

ویب سائیٹ پر شیئر لنکس شامل کریں

ہم مختلف ویب سائیٹس پر سوشل میڈیا کے آئیکانز دیکھتے رہتے ہیں جو کہ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جن پر کلک کر کے ہم اس ادارے یا کمپنی کی سوشل میڈیا پروفائل پر پہنچ جاتے ہیں، اور دوسرے وہ جن پر کلک کر کے ہم اس ویب پیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ اس ٹٹوریل میں ہم دوسری طرز کے آئیکانز کی تیاری کا عمل دیکھیں گے کیونکہ یہ تھوڑی سی مہارت کے طلب گار ہیں۔ سوشل میڈیا کی مختلف سروسز ہمیں اپنا ویب پیج بذریعہ URL شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ مثلاً درج ذیل معروف سوشل سروسز کے URLs ہیں جن کے ساتھ کسی بھی ویب پیج کا ایڈریس شامل کر کے اسے شیئر کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر