ورڈپریس ویب سائیٹ کے لیے تھیم منتخب کریں

wordpress.org پر ڈیویلپرز اپنے بنائے ہوئے Themes اپ لوڈ کرتے ہیں تاکہ لوگ اپنی ویب سائیٹس بنانے کے لیے انہیں استعمال کر سکیں۔ اس وقت ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر اڑھائی ہزار سے زائد ایسے تھیمز مفت دستیاب ہیں، جو کروڑوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر تلاش کی سہولت دی گئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی مرضی کا تھیم ڈھونڈ سکتے ہیں۔ لیکن ورڈ پریس کی طرف سے اس سے بڑی سہولت یہ دی گئی ہے کہ ان تھیمز میں سے اپنی مرضی کا تھیم تلاش کرنے کے لیے ورڈ پریس سافٹ ویئر کا Admin پینل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور پھر تلاش کیے گئے تھیم کو فورً‌ا انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے۔

درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر موجود سرچ باکس کی مدد سے تھیم تلاش کیا گیا ہے۔ یہی تھیم ورڈ پریس کے ایڈمن پینل کے ذریعے حاصل کر کے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر دستیاب تھیم


ورڈ پریس کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد Appearance کے تحت موجود Themes سیکشن کھولیں۔

ورڈ پریس کے ایڈمن پینل میں تھیم سیکشن کھولیں


Themes سیکشن کے اوپر والے حصے میں موجود Add New بٹن پر کلک کریں۔

نئے تھیم کا اضافہ کرنے کے لیے ایڈ نیو بٹن پر کلک کریں


سرچ باکس میں مطلوبہ لفظ لکھ کر تلاش کریں۔ درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہی تھیم جو ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر موجود تھا، یہاں ظاہر ہوگیا ہے۔ تھیم کے نیچے موجود Install Now بٹن پر کلک کر کے یہ تھیم انسٹال کر لیں۔

ایڈمن پینل کے ذریعے ورڈ پریس کی ویب سائیٹ پر دستیاب تھیم تلاش کر کے انسٹال کریں


پہلے مطلوبہ تھیم کی ZIP فائل ڈاؤن لوڈ ہوگی، پھر اس فائل کو Unpack کیا جائے گا، اور پھر اس کے بعد انسٹالیشن ہوگی۔ یہ سارا کام ورڈ پریس سافٹ ویئر خود بخود چند لمحوں میں مکمل کر لے گا۔ تھیم کو فعال کرنے سے پہلے Live Preview آپشن کی مدد سے دیکھ لیں کہ یہ تھیم ویب سائیٹ کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔ اگر آپ کو یہ تھیم مناسب معلوم ہو تو پھر Activate بٹن پر کلک کر کے اسے فعال کر سکتے ہیں۔

انسٹال کیا گیا تھیم ایکٹیویٹ کریں