ونڈوز مووی میکر میں قومی ترانہ کی ویڈیو کی تیاری
Windows Movie Maker کی مدد سے مناسب قسم کی ایسی ویڈیو تیار کی جا سکتی ہے جسے آپ کسی پبلک ویب سائیٹ یعنی ڈیلی موشن یا فیس بک وغیرہ پر ڈال کر صارفین کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں اور اپنے تعلیمی پراجیکٹس وغیرہ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے ونڈوز مووی میکر کی مدد سے پاکستان کے قومی ترانہ کی آواز استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو تیار کی ہے۔ اس ویڈیو میں مختلف تصاویر پر اینی میشن ایفیکٹس لگائے گئے ہیں۔ ونڈوز مووی میکر کا یہ پورا پراجیکٹ ZIP فائل کی شکل میں اس ٹٹوریل کے آخر میں موجود ہے۔ آئیں اس ویڈیو کی تیاری کا عمل مرحلہ وار دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Wed, 01/28/2015 - 17:25
ویڈیو میں سے کوئی خاص منظر الگ کریں
سمارٹ ڈیوائسز کے اس دور میں تصاویر اور ویڈیوز کی بہتات ہوگئی ہے۔ لوگ اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے گھریلو، کاروباری اور تفریحی ویڈیوز ریکارڈ کرتے رہتے ہیں۔ ایسی ویڈیوز چونکہ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ نہیں بنائی گئی ہوتیں، اس لیے ان کے کافی حصے غیر ضروری اور وقت کا ضیاع ثابت ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان ویڈیوز میں سے اہم اور ضروری حصے حاصل کرنے کے لیے Windows Movie Maker سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس ٹٹوریل میں کسی ویڈیو میں سے کوئی خاص منظر الگ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Sat, 02/10/2018 - 18:26
اینڈرائیڈ پر تصاویر کی مدد سے سلائیڈ شو ویڈیو بنائیں
آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگرچہ سمارٹ فون عملی طور پر ایک کمپیوٹر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر بے شمار نوعیت کی سافٹ ویئر ایپلی کیشنز چلائی جا سکتی ہیں لیکن تشہیر کے وقت اس کی سب سے نمایاں خصوصیت کیمرا بتائی جاتی ہے۔ جبکہ موبائل ڈیوائسز پر فوٹو اور ویڈیو سے متعلقہ ایپلی کیشنز کا کثرت کے ساتھ استعمال اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صارفین کی دلچسپی اس معاملے میں بہت زیادہ ہے۔ چنانچہ اسی دلچسپی کے پیش نظر اس ٹٹوریل میں ہم اینڈرائیڈ فونز پر تصاویر کی مدد سے سلائیڈ شو ویڈیو بنانے والی ایک ایپ کا استعمال دکھا رہے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 05/03/2018 - 05:57