PDF ایک مقبول فائل فارمیٹ ہے جسے عموماً فائل شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ تقریباً ہر کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، سمارٹ فون وغیرہ) پر پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے ریڈر سافٹ ویئر پہلے سے موجود ہوتا ہے، اس لیے کسی کو اصل سافٹ ویئر کی فائل بھیجنے کی بجائے پی ڈی ایف فائل بھیجی جائے تو اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص اس فائل سے استفادہ کر سکے گا۔ اس مقصد کے لیے بہت سے PDF Converters دستیاب ہیں جو کمپیوٹر پر ایک Printer ڈرائیور کے طور پر انسٹال ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کسی بھی سافٹ ویئر سے اس پرنٹر پر پرنٹ کر کے مطلوبہ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
www.cutepdf.com سے درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔
CuteWriter کی انسٹالیشن کے دوران درج ذیل ڈائیلاگ باکس ظاہر ہونے پر Yes بٹن پر کلک کریں۔
مطلوبہ ڈاکومنٹ کو پرنٹ کرنے کے لیے ڈائیلاگ باکس کھولیں۔
پرنٹ ڈائیلاگ باکس میں CutePDF Writer کو بطور پرنٹر منتخب کریں۔ اور پھر OK بٹن پر کلک کر دیں۔
درج ذیل ڈائیلاگ باکس ظاہر ہونے پر مطلوبہ PDF فائل کے لیے نام مہیا کریں۔
درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ وہ پی ڈی ایف فائل دیکھ سکتے ہیں جسے کیوٹ پی ڈی ایف کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
Modified: Mon, 04/23/2018 - 22:02