PDF

ونڈوز پر کسی بھی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کریں

کسی بھی ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کریں

PDF ایک مقبول فائل فارمیٹ ہے جسے عموماً‌ فائل شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ تقریباً‌ ہر کمپیوٹر (ڈیسک ٹاپ، سمارٹ فون وغیرہ) پر پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے ریڈر سافٹ ویئر پہلے سے موجود ہوتا ہے، اس لیے کسی کو اصل سافٹ ویئر کی فائل بھیجنے کی بجائے پی ڈی ایف فائل بھیجی جائے تو اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص اس فائل سے استفادہ کر سکے گا۔ اس مقصد کے لیے بہت سے PDF Converters دستیاب ہیں جو کمپیوٹر پر ایک Printer ڈرائیور کے طور پر انسٹال ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کسی بھی سافٹ ویئر سے اس پرنٹر پر پرنٹ کر کے مطلوبہ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ مکمل تحریر

پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے پی ڈی فل ٹولز استعمال کریں

پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے پی ڈی فل فری ٹولز سافٹ ویئر استعمال کریں

PDFill Free PDF Tools میں پی ڈی ایف فائلز پر کام کرنے کے لیے تقریباً‌ تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ مثلاً‌ (۱) مختلف پی ڈی ایف فائلوں کو ملا کر ایک بنانا، یا ایک فائل کو دو حصوں میں تقسیم کرنا، (۲) صفحات کی ترتیب تبدیل کرنا، (۳) فائل پر پاسورڈ اور دیگر پابندیاں لگانا، (۴) ہیڈر، فوٹر اور صفحہ نمبر شامل کرنا، (۵) امیج فائلوں کو پی ڈی ایف فائل میں تبدیل کرنا، (۶) پی ڈی ایف فائل کے صفحات کو امیج فائلوں میں تبدیل کرنا، (۷) صفحات پر واٹر مارک ٹیکسٹ یا امیج شامل کرنا، اور (۸) پی ڈی ایف فائل میں مصنف، موضوع اور ٹیگز وغیرہ کی معلومات شامل کرنا وغیرہ۔ مکمل تحریر

پی ڈی ایف فائل کو سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں

پی ڈی ایف فائل کو پریزینٹیشن سلائیڈ شو کے طور پر استعمال کریں

تعلیمی، کاروباری اور حکومتی اداروں میں سلائیڈ شوز کو معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عموماً‌ میٹنگز یا کلاس وغیرہ میں کمپیوٹر پر موجود پریزینٹیشن فائل کو ایک پراجیکٹر کی مدد سے بڑی اسکرین پر دکھایا جاتا ہے، تاکہ کمرے میں موجود تمام افراد مہیا کی گئی معلومات کو با آسانی دیکھ سکیں۔ یہ پریزینٹیشن سلائیڈ شوز تیار کرنے اور انہیں دکھانے کے لیے عام طور پر مائیکروسافٹ کا PowerPoint سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے جو خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کام کے لیے PDF فائل بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس صورت میں آپ اپنی مرضی کے سافٹ وئیر میں یہ پریزینٹیشن تیار کر کے اسے PDF فائل میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور پھر اسے سلائیڈ شو کے طور پر دکھا سکتے ہیں۔ مکمل تحریر