ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز سیون میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام تنصیب کے ساتھ صرف انگلش کی بورڈ ہی فعال کیا گیا ہوتا ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز سیون میں اردو کی بورڈ بآسانی فعال کیا جا سکتا ہے:

1- ونڈوز سیون میں نئی زبانیں شامل کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں

ونڈوز کے اسٹارٹ بٹن پر کلک کر کے سرچ باکس میں Change Keyboard لکھیں۔
متعلقہ آپشنز ظاہر ہونے پر Change keyboards or other input methods کا آپشن منتخب کریں۔

ونڈوز سیون میں نئی زبانیں شامل کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں

2- پہلے سے فعال کی گئی زبانیں دیکھیں

پہلے سے فعال کی گئی زبانوں کی فہرست دیکھنے کے لیے اس ڈائیلاگ باکس میں Change keyboards بٹن پر کلک کریں۔

پہلے سے نصب شدہ زبانیں دیکھیں

3- نئی زبان کا اضافہ کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں

اگر اس سے پہلے ونڈوز میں کسی زبان کا اضافہ نہیں کیا گیا تو آپ کو اس ڈائیلاگ باکس میں زبانوں کی فہرست میں صرف انگلش زبان نظر آئے گی۔ نئی زبان کے اضافے کے لیے Add بٹن پر کلک کریں۔

نئی زبان کا اضافہ کرنے کا ڈائیلاگ باکس کھولیں

4- زبانوں کی فہرست میں سے اردو منتخب کریں

درج ذیل تصویر کے مطابق ڈائیلاگ باکس میں دستیاب زبانوں کی فہرست میں سے اردو زبان منتخب کر کے OK پر کلک کردیں۔

زبانوں کی فہرست میں سے اردو منتخب کریں

5- ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو تحریر لکھیں

اب ونڈوز کی ٹاسک بار پر ایک مزید آپشن نظر آرہا ہے جس کی مدد سے آپ فعال کی گئی زبانوں میں سے کوئی بھی زبان استعمال کر سکتے ہیں۔

ونڈوز کے کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو تحریر لکھیں

6- اردو تحریر کی سمت (Direction) تبدیل کریں

ایک بات کا دھیان رہے کہ اردو لکھنے کے لیے صرف دائیں سے بائیں الائنمنٹ (Alignment) کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے آپ کو لکھائی کی سمت (Direction) بھی تبدیل کرنا ہوگی۔ بہت کم سافٹ ویئر ایسے دیکھنے میں آئے ہیں جن میں لکھائی کی سمت تبدیل کرنے کا آپشن واضح طور پر دیا گیا ہو۔ لیکن خوش قسمتی سے اس کے لیے کی بورڈ پر Shortcuts میسر ہیں جن کی مدد سے تحریر کی دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں سمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔

  • دائیں سے بائیں سمت منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ پر دائیں طرف موجود Right Ctrl+Shift کے بٹن اکٹھے دبائیں۔
  • بائیں سے دائیں سمت منتخب کرنے کے لیے کی بورڈ پر بائیں طرف موجود Left Ctrl+Shift کے بٹن اکٹھے دبائیں۔

اردو تحریر لکھنے کے لیے دائیں سے بائیں سمت تبدیل کریں