Windows 7

ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں

ونڈوز میں چیک باکس کی مدد سے فولڈر اور فائلیں منتخب کریں

ونڈوز میں اس سے پہلے فائلوں کے انتخاب کے لیے ہم جو طریقہ اختیار کرتے آرہے ہیں وہ اتنا باسہولت نہیں ہے اور اس کے استعمال میں احتیاط برتنا پڑتی ہے۔ مثلاً‌ فولڈر میں ایک تسلسل کے ساتھ موجود فائلوں کو منتخب کرنے کے لیے ہم کی بورڈ پر Shift کا بٹن دبا کر ماؤس کے ساتھ پہلی اور آخری فائل پر کلک کرتے ہیں، یوں پہلی اور آخری فائل اور ان کے درمیان موجود تمام فائلیں سلیکٹ ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح جو فائلیں ہمیں چاہئیں اگر وہ ایک تسلسل کے ساتھ فولڈر میں موجود نہیں ہیں تو پھر ہم کی بورڈ پر Ctrl کا بٹن دباتے ہیں اور اپنی مطلوبہ فائلوں پر ماؤس کے ساتھ کلک کرتے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ کارآمد تو ہے لیکن اس میں کی بورڈ کا استعمال ایک اضافی کام محسوس ہوتا ہے جو صارف کی توجہ تقسیم کر دیتا ہے۔ مکمل تحریر

ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز سیون کو اردو لکھنے کے قابل بنائیں

ونڈوز سیون میں یونیکوڈ ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کی بیشتر زبانوں کے ساتھ اردو زبان استعمال کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ لیکن ونڈوز کی عام تنصیب کے ساتھ صرف انگلش کی بورڈ ہی فعال کیا گیا ہوتا ہے۔ درج ذیل اقدامات سے ونڈوز سیون میں اردو کی بورڈ بآسانی فعال کیا جا سکتا ہے: مکمل تحریر

ونڈوز سیون کے مفید کی بورڈ شارٹ کٹس

ونڈوز سیون کے مفید کی بورڈ شارٹ کٹس

عموماً‌ یہ دیکھا گیا ہے کہ کمپیوٹر کے ماہرین مثلاً‌ گرافک ڈیزائنرز اور کمپوزرز وغیرہ کی بورڈ شارٹ کٹس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ عام صارفین ماؤس کے زیادہ استعمال میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔ ماؤس کی مدد سے کیا گیا کام کچھ زیادہ وقت لیتا ہے، مثلاً‌ اگر کوئی ڈائیلاگ باکس سامنے لانا مقصود ہو تو اس کے لیے پہلے ایک مینیو پر کلک کر کے اسے کھولنا پڑتا ہے، اور پھر اس مینیو کے اندر موجود آپشن پر کلک کر کے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس کھولا جاتا ہے۔ جبکہ کی بورڈ شارٹ کٹ کی مدد سے مطلوبہ ڈائیلاگ باکس براہ راست کھولا جا سکتا ہے۔ خیال یہ ہے کہ عام صارف کے لیے تو ماؤس کا استعمال ہی زیادہ بہتر رہتا ہے، لیکن پیشہ ور صارف کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹس کا بکثرت استعمال ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اگر کوئی پروفیشنل کی بورڈ شارٹ کٹس کی بجائے ماؤس کو ترجیح دینے لگ جائے تو وہ سات گھنٹے کا کام آٹھ گھنٹے میں کرے گا۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک مہینے کے عرصے میں ایک پیشہ ور شخص کے کتنے گھنٹے ضائع ہو سکتے ہیں۔ مکمل تحریر