اوپن آفس رائٹر کی بنی بنائی ٹمپلیٹس استعمال کریں

کسی بھی دستاویز (Document) کی تیاری بھرپور توجہ چاہتی ہے۔ ڈاکومنٹ کے مواد (Content) کی تیاری کے لیے تو وقت درکار ہوتا ہی ہے، لیکن ڈاکومنٹ کی سجاوٹ (Formatting) پر بھی اچھا خاصا وقت صرف ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو اپنی ڈاکومنٹ کے لیے ایک بنا بنایا سانچہ (Template) مل جائے تو ڈاکومنٹ کی فارمیٹنگ پر صرف ہونے والا وقت کافی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکومنٹ کا مواد ٹیمپلیٹ میں بھریں، مواد کی نوک پلک سیدھی کریں، بس آپ کی ڈاکومنٹ تیار ہے۔

اوپن آفس رائٹر جو کہ Word Processing کا ایک معروف سافٹ ویئر ہے، اس کے لیے بہت سی بنی بنائی ٹیمپلٹس دستیاب ہیں جنہیں آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے پراجیکٹس کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنی دستاویز کی مناسبت سے ٹیمپلیٹ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
http://templates.openoffice.org/en/search


درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ سرچ باکس میں لفظ certificate لکھ کر Search بٹن پر کلک کرنے سے مختلف ٹیمپلیٹس ظاہر ہوگئی ہیں۔

اپنی دستاویز کی مناسبت سے اوپن آفس رائٹر کی ٹیمپلیٹ تلاش کریں۔


تلاش کے نتیجے میں ظاہر ہونے والی ٹیمپلیٹس میں سے کسی بھی ٹیمپلیٹ کے ٹائٹل لنک پر کلک کریں۔ اس سے ٹیمپلیٹ کا صفحہ کھل جائے گا جہاں سے Download بٹن پر کلک کرنے سے یہ ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔

اوپن آفس رائٹر کی ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں


ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد یہ ٹیمپلیٹ OpenOffice Writer میں کھول کر عارضی عبارتوں کی جگہ پر اپنی طرف سے مواد فراہم کریں۔

اوپن آفس رائٹر ٹیمپلیٹ کے لیے مواد فراہم کریں