جاوا اسکرپٹ کی مدد سے بدلتی تصاویر دکھائیں

عموماً ویب پیج پر دو طرح سے بدلتی تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔ ایک صورت یہ ہے کہ ویب پیج جب بھی براؤزر میں لوڈ ہو اس میں ایک نئی تصویر نظر آئے، مثلاً ایسی تصویریں ویب سائیٹ کے ہوم پیج کے بڑے بینر کے طور پر دکھائی جا سکتی ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ویب پیج کو نئے سرے سے براؤزر میں لوڈ کیے بغیر تصویر تھوڑے تھوڑے وقفے کے ساتھ بدلتی رہے، مثلاً ایسی تصویریں چھوٹے اشتہارات کے طور پر دکھائی جا سکتی ہیں۔ ان دونوں صورتوں کے لیے براؤزر پر چلنے والی اسکرپٹنگ لینگوئج موزوں ہے، یعنی یہ کام JavaScript کی مدد سے با آسانی کیا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر

اینڈرائیڈ پر ویڈیوز کا سائز کم کریں

ہم اپنی موبائل ڈیوائسز پر عموماً دو وجہوں سے ویڈیوز کا سائز کم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک وجہ یہ کہ بڑے سائز کی کسی ویڈیو کو بذریعہ انٹرنیٹ شیئر کرنے میں دشواری پیش آجاتی ہے۔ اور دوسری وجہ یہ کہ بسا اوقات ہم کچھ ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں لیکن اسٹوریج کی گنجائش کم ہونے یا پھر ویڈیوز کا سائز بہت بڑا ہونے کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ ان دونوں مقاصد کے لیے ہمیں ویڈیوز کا سائز کم کرنے والی کسی ایپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اینڈرائیڈ کے لیے بہت سی ایپس اس مقصد کے لیے دستیاب ہیں جن میں سے ہم ویڈیو کمپریس کا استعمال اس ٹٹوریل میں دکھا رہے ہیں۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ایک بنیادی لاگن سسٹم تیار کریں

ویب ڈیویلپرز ایسی یوٹیلٹی قسم کی ایپلی کیشنز بناتے رہتے ہیں جنہیں وہ لوکل ہوسٹ پر بھی استعمال کرتے ہیں اور حسب ضرورت پبلک ویب سرور پر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔ چونکہ ایسی ایپلی کیشنز سے عموماً ڈیٹا پراسیسنگ اور فائل ہینڈلنگ وغیرہ نوعیت کے کام لیے جاتے ہیں اس لیے ویب ڈیویلپرز نہیں چاہتے کہ پبلک ویب سرور پر ان کے علاوہ انہیں کوئی اور استعمال کرے۔ لیکن ایسی عمومی اور مختصر ایپلیکیشنز کے لیے ایک پورا لاگن سسٹم انسٹال کرنا ضرورت سے بڑا کام بن جاتا ہے۔ عام طور پر اس کا حل اس طرح کیا جاتا ہے کہ ایپلیکیشن کے فولڈر کا ایسا مشکل نام رکھا جائے جو کوئی اور شخص اندازے سے معلوم نہ کر سکے۔ اگرچہ یہ طریقہ مکمل تحریر

گوگل امیج سرچ کی مدد سے مونوگرام کے آئیڈیاز تلاش کریں

ایک گرافک ڈیزائنر کے لیے سب سےمشکل کام شاید مونوگرام ڈیزائن کرنا ہے کیونکہ اس میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انفرادیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ عام طور پر کوئی مونوگرام ڈیزائن کرنے سے پہلے سرچ انجن کی مدد سے مختلف آئیڈیاز تلاش کیے جاتے ہیں جس کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ گرافک ڈیزائنر کے ذہن میں مونوگرام کا جو خاکہ ہے کہیں کسی اور کمپنی نے اس طرح کا مونوگرام پہلے سے تو نہیں بنا رکھا۔ لیکن سرچ انجن پر صرف ’’مونوگرام‘‘ تلاش کرنے پر شاید مقصد حل نہ ہو اس لیے اس ٹٹوریل میں ہم اس تلاش کو بہتر بنانے کے لیے کچھ آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں جو امید ہے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ مکمل تحریر

کیا آپ کی ویب سائیٹ موبائل ڈیوائسز پر دیکھے جانے کے قابل ہے؟

تقریباً دس سال پہلے تک کوئی ویب سائیٹ بناتے وقت صرف پرسنل کمپیوٹرز کا خیال رکھا جاتا تھا۔ پھر موبائل ڈیوائسز کے متعارف ہونے کے بعد ویب سائیٹ کی تیاری کے وقت پہلی ترجیح تو پرسنل کمپیوٹرز ہی ہوتے تھے لیکن دوسری ترجیح کے طور پر موبائل ڈیوائسز کا بھی خیال رکھا جاتا تھا کہ صارفین ان پر بھی ویب سائیٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن اب صورتحال الٹ ہوگئی ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے صارفین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پرسنل کمپیوٹرز دوسری ترجیح پر چلے گئے ہیں۔ یعنی اب اگر کوئی ویب سائیٹ موبائل ڈیوائسز پر بہتر طور پر نہیں دیکھی جا سکتی تو اس کی افادیت محدود ہے۔ مکمل تحریر

اینڈرائیڈ پر آمدن اور اخراجات کا حساب رکھیں

مالی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے کوئی بھی ایپ استعمال کی جائے اس کے لیے عموماً یہ اقدامات کیے جاتے ہیں: (1) ہر آمدن کا اندراج کیا جاتا ہے (2) ہر خرچ کا اندراج کیا جاتا ہے (3) ہر ادھار کا اندراج کیا جاتا ہے۔ جبکہ آمدن یا خرچ کا اندراج کرتے وقت اس کی مناسب درجہ بندی کی جاتی ہے یعنی اس کے لیے کیٹیگری اور لیبل منتخب کیے جاتے ہیں تاکہ بعد میں ان کے مطابق رپورٹ حاصل کی جا سکے۔ مثلاً اگر کیٹیگری ’’کھانے پینے کی اشیا‘‘ ہے تو اس کا لیبل ’’دودھ‘‘ ہو سکتا ہے۔ یا اگر کیٹیگری ’’انرجی بلز‘‘ ہے تو اس کا لیبل ’’گیس کا بل‘‘ ہو سکتا ہے۔ مکمل تحریر

ونڈوز پر عبارتیں سننے کے لیے سپیکونیا استعمال کریں

عبارت کو آواز میں بدلنے کے لیے جو سافٹ ویئرز بنائے جاتے ہیں ان میں دو طرح کے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں (1) ایک یہ کہ کسی اچھا بولنے والے شخص سے مطلوبہ زبان کے تمام الفاظ ریکارڈ کروائے جاتے ہیں۔ جب آپ اس سافٹ ویئر کو کوئی عبارت مہیا کرتے ہیں تو وہ ان ریکارڈ کیے ہوئے الفاظ کو آپ کی عبارت کے مطابق ترتیب سے سنا دیتا ہے۔ (2) دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی شخص کی آواز کو الگ الگ حرف کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ اور پھر کسی عبارت کو آواز میں بدلنے کے لیے ان الگ الگ حروف کو جوڑ کر ان سے الفاظ بنائے جاتے ہیں۔ مکمل تحریر

اینڈرائیڈ پر اپنے روز مرہ نوٹس منظم کریں

ایک نوٹ بک ایپ کی کیا ضرورت ہو سکتی ہے؟ ذرا یہ دو مثالیں دیکھیں (۱) آپ کا متوقع کسٹمر آکر کہتا ہے کہ جو پروپوزل آپ نے دیا تھا وہ مجھے قبول ہے مجھے اپنی سروس مہیا کر دیں۔ اب اگر آپ اس سے یہ پوچھیں کہ میں نے اس کی قیمت کیا بتائی تھی؟ کیا خیال ہے یہ ایک معقول سوال ہے؟ (۲) آپ اپنے سسرال جاتے ہیں تو سسر صاحب پوچھتے ہیں کہ یار وہ کتاب لائے ہو جو میں نے پچھلی دفعہ کہی تھی؟ آپ جواب میں کہتے ہیں، اوہو مجھے تو یاد ہی نہیں رہا۔ اب سسر صاحب اپنے داماد کی طرف کس نظر سے دیکھ رہے ہوں گے وہ داماد ہی بہتر بتا سکتا ہے۔ تو ایسی صورتحال سے بچنے کا کیا حل ہے؟ مکمل تحریر

ایچ ٹی ایم ایل کے عام استعمال ہونے والے فارم ایلیمنٹس

HTML5 میں input ایلیمنٹ کی چند نئی ٹائپس شامل کی گئی ہیں جن سے ویب ڈویلپرز کو کافی سہولت ہوگئی ہے۔ ان ٹائپس میں color , number , email , url , phone , time , date وغیرہ شامل ہیں۔ نئی ان پٹ ٹائپس کا زیادہ تر فائدہ فارم کی پڑتال کے سلسلہ میں ہوتا ہے مثلاً اگر کسی ان پٹ فیلڈ کی ٹائپ آپ نے url مقرر کی ہے تو پھر یہ فیلڈ غلط ویب ایڈریس قبول نہیں کرے گی۔ چنانچہ اس نئے اضافے سے ویب ڈیویلپرز کو بہت سے ایسے Javascript کوڈ سے چھٹکارا مل گیا ہے جو اس سے پہلے وہ براؤزر پر فارم کی پڑتال کے لیے استعمال کرتے تھے۔ مکمل تحریر

لینکس اوبنٹو آپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں

ایک سال قبل جب میں نے لینکس آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا تو میرے ذہن میں بھی وہی خدشات تھے جو عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں ہوتے ہیں کہ (۱) کیا لینکس میرے لیپ ٹاپ کے ہارڈ ویئر مثلاً وائی فائی، ساؤنڈ، ڈسپلے وغیرہ کے ڈرائیورز مہیا کر سکے گا؟ (۲) کیا لینکس کے لیے روزمرہ استعمال کے ضروری سافٹ ویئرز دستیاب ہوں گے؟ مثلاً ویب براؤزر، آفس پروگرامز، گرافک ایڈیٹر، پی ڈی ایف یوٹیلیٹی، آڈیو ایڈیٹر، ویڈیو ایڈیٹر وغیرہ۔ لیکن اسے میری خوش قسمتی کہہ لیں یا لینکس کی اچھائی کہ مجھے نہ صرف اپنی مرضی کا ہر سافٹ ویئر اس پر مل گیا بلکہ میں نے جس کمپیوٹر پر بھی اسے انسٹال کیا ڈرائیورز کا مسئلہ نہیں بنا۔ مکمل تحریر