فوٹو شاپ میں تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

تصویر کو مصوری میں تبدیل کرنے کے لیے فوٹو شاپ میں مختلف فلٹرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک فلٹر Dry Brush ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود برش سائز، برش ڈیٹیل اور ٹیکسچر آپشنز کے لیے حسب ضرورت ویلیوز مہیا کر کے مطلوبہ ایفیکٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ دوسرا فلٹر Glass ہے جس کے ڈائیلاگ باکس میں موجود ڈسٹورشن، سموتھنیس اور سکیلنگ آپشنز استعمال کرتے ہوئے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تیسرا فلٹر Oil Paint کا ہے جو فوٹو شاپ کے لیے تیار کیے گئے پلگ ان Pixel Bender کا حصہ ہے۔ اس ٹٹوریل میں Dry Brush اور Glass فلٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔


Dry Brush فلٹر کی مدد سے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

مطلوبہ تصویر فوٹو شاپ میں کھولیں۔ پھر Filter مینیو کھولیں، اس میں موجود Artistic مینیو کے تحت Dry Brush آپشن پر کلک کریں۔

فلٹر مینیو میں موجود آرٹسٹک مینیو کے تحت ڈرائی برش آپشن منتخب کریں


ڈرائی برش ڈائیلاگ باکس میں برش سائز، برش ڈیٹیل اور ٹیکسچر آپشنز کے لیے حسب ضرورت ویلیوز مہیا کر کے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں۔

ڈرائی برش ایفیکٹ کے ڈائیلاگ باکس میں موجود آپشنز کی مدد سے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں


Glass فلٹر کی مدد سے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں

Filter مینیو کھولیں، اس میں موجود Distort مینیو کے تحت Glass آپشن پر کلک کریں۔

فلٹر مینیو میں موجود ڈسٹورٹ مینیو کے تحت گلاس آپشن منتخب کریں


گلاس ڈائیلاگ باکس میں ڈسٹورشن، سموتھنیس اور سکیلینگ آپشنز کے لیے حسب ضرورت ویلیوز مہیا کریں۔

گلاس ایفیکٹ کے ڈائیلاگ باکس میں موجود آپشنز کی مدد سے تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کریں


تصویر کو پینٹنگ میں تبدیل کرنے کے لیے پلگ ان انسٹال کریں

اس مقصد کے لیے فوٹو شاپ کے لیے تیار کیے گئے Pixel Bender پلگ ان میں موجود Oil Paint فلٹر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے متعلق یہ تسلی کر لیں کہ آپ کے پاس فوٹو شاپ کا جو ورژن موجود ہے وہ اس پلگ ان کو سپورٹ کرتا ہو۔

مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک دیکھیں:

Pixel Bender Plugin for Photoshop