Date, Time

پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ڈیٹ کی فارمیٹنگ کیسے کریں؟

پروگرامنگ لینگویج کے حوالے سے نئے پروگرامرز کو جو چیزیں الجھن میں ڈالتی ہیں ان میں سے ایک تاریخ کی فارمیٹنگ بھی ہے۔ تاریخ کی فارمیٹنگ کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں تاریخ مختلف طریقوں سے لکھی جاتی ہے۔ ایک ملک میں تاریخ لکھنے کی ترتیب دوسرے ملک سے مختلف ہو سکتی ہے، مثلاً‌ کسی ملک میں مہینہ پہلے لکھا جاتا ہے اورکسی ملک میں دن پہلے لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح حسب ضرورت تاریخ لکھنے کا انداز بھی مختلف ہو سکتا ہے، کبھی مہینے یا دن کا پورا نام لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور کبھی صرف ہندسوں کی شکل میں لکھنے سے کام چل جاتا ہے۔ آئیں پہلے تاریخ کے متعلق کچھ ضروری باتیں جان لیتے ہیں، اس کے بعد PHP کی مثالوں سے تاریخ کو فارمیٹ کرنے کا تصور واضح ہو جائے گا۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم کی فارمیٹنگ کیسے کریں؟

PHP میں تاریخ اور وقت ایک ساتھ ہینڈل کیے جاتے ہیں۔ یعنی ()date_create فنکشن کو صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن نئے پروگرامرز کی آسانی کے لیے تاریخ اور وقت دونوں کے لیے الگ الگ ٹٹوریلز لکھے گئے ہیں۔ یہ ٹٹوریل صرف وقت کی فارمیٹنگ کے بارے میں ہے۔ آئیں پہلے وقت کے متعلق چند ضروری باتیں جان لیتے ہیں: مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ بنائیں اور اسے فارمیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم اسٹیمپ کیسے بنائیں اور اسے فارمیٹ کیسے کریں؟

Timestamp سے مراد ایسا وقت ہے جب کوئی خاص بات یا واقعہ رونما ہو۔ کمپیوٹر پروگرامنگ میں ٹائم اسٹیمپ تاریخ اور وقت دونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا انحصار پروگرام کی ضرورت پر ہوتا ہے کہ آپ ٹائم اسٹیمپ کی صرف تاریخ، صرف وقت، یا پھر دونوں استعمال کریں۔ مثال کے طور پر پروگرامنگ کے دوران ٹائم اسٹیمپ درج ذیل کاموں کی تاریخ اور وقت محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے: کسی ممبر نے نیا اکاؤنٹ بنایا ہے، کسی ممبر نے اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ریکارڈ مثلاً‌ اپنا پرانا ایڈریس ختم کیا ہے، کسی ممبر نے خریداری کا کوئی آرڈر بنایا ہے، کسی ممبر نے اپنا اکاؤنٹ معطل یا ختم کر دیا ہے وغیرہ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کام کریں

پی ایچ پی میں تاریخ اور وقت پر کیسے کام کریں؟

پروگرامنگ کرتے ہوئے بعض دفعہ کسی خاص وقت کا دورانیہ معلوم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، مثلاً‌ ایسے کام درج ذیل نوعیت کے ہو سکتے ہیں: (1) ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی فائل کو بنے ہوئے کتنا عرصہ گزر چکا ہے، اس کی بنیاد پر ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا یہ فائل نئی معلومات کے ساتھ نئے سرے سے بنائی جائے یا پھر اس فائل کو ایسے ہی رہنے دیا جائے۔ (2) آپ کسی مقامی مسجد کی ویب سائیٹ پر نمازوں کے اوقات دکھا رہے ہیں، اس میں آپ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اگلی نماز میں اتنا وقت باقی ہے۔ (3) کسی بس سروس کی ویب سائیٹ پر ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ فلاں اسٹاپ پر اگلی بس کا پہنچنا اتنی دیر میں متوقع ہے، وغیرہ۔ مکمل تحریر

پی ایچ پی میں ٹائم زون سیٹ کریں

پی ایچ پی میں ٹائم زون کیسے سیٹ کریں؟

اگر آپ اپنی ویب ایپلی کیشن میں کسی کام کے لیے تاریخ یا وقت پر انحصار کر رہے ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ اس ایپلی کیشن میں ٹائم زون (Timezone) سیٹ کریں۔ کیونکہ ممکن ہے جس کمپیوٹر (Web Server) پر یہ ایپلی کیشن چل رہی ہے وہ کسی دوسرے ملک میں موجود ہو۔ ایسی صورت میں جو تاریخ اور وقت آپ استعمال کر رہے ہیں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ تاریخ اور وقت اس ویب سرور کے مقامی ہیں۔ مکمل تحریر