Plastic ایفیکٹ کسی لکھائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کی مدد سے 3D بٹن وغیرہ بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ ابھری ہوئی لکھائی دیکھنے میں اچھی لگتی ہے، یوں لگتا ہے جیسے یہ لکھائی صفحہ پر الگ سے چپکائی گئی ہے اور ہاتھ لگانے سے انگلیوں کو اس کا ابھار محسوس ہوگا۔ جبکہ اس ایفیکٹ کی مدد سے بنائے گئے بٹنز اور گرافکس ویب سائیٹس اور ایپلی کیشنز وغیرہ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس ایفیکٹ کے لیے در اصل دو سافٹ ویئرز CorelDRAW اور Corel PHOTO-PAINT استعمال کیے جائیں گے۔ کورل ڈرا میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ کسی بھی آبجیکٹ کو بٹ میپ گرافک میں تبدیل کر کے اس پر کورل فوٹو پینٹ کی مدد سے ایفیکٹس لگائے جا سکتے ہیں۔ آئیں ان دونوں سافٹ ویئرز کو استعمال کرتے ہوئے یہ ایفیکٹ لگانے کا عمل دیکھتے ہیں۔
درج ذیل تصویر میں آپ ان پیج کے Zakharif فونٹ کا سیمبل دیکھ رہے ہیں جو ہم اگلے مراحل میں کورل ڈرا کے اندر استعمال کریں گے۔
کورل ڈرا میں مطلوبہ لکھائی سلیکٹ کریں۔
کورل ڈرا میں لکھائی پر کسی بھی قسم کا Bitmap ایفیکٹ لگانے کے لیے پہلے اسے تصویر (Image) میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے Bitmap مینیو میں موجود Convert to Bitmap آپشن کی مدد سے لکھائی کو تصویر میں تبدیل کریں۔
- اگر آپ یہ ڈیزائن اسکرین کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو Color mode ڈراپ ڈاؤن مینیو سے RGB منتخب کریں، اور اگر پرنٹ کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو CMYK منتخب کر لیں۔
- اگر آپ لکھائی پر ایفیکٹ لگانے کے بعد اس کے پیچھے کوئی تصویر یا فریم سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر Transparent Background آپشن ضرور منتخب کریں۔
Bitmap مینیو میں موجود Edit Bitmap آپشن پر کلک کریں۔ اس سے Corel PHOTO-PAINT پروگرام کھل جائے گا جو کہ Corel Graphic Suite کا حصہ ہے، اور یہ فوٹو شاپ سافٹ ویئر کی طرح بٹ میپ گرافکس کی ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- مکمل لکھائی اسکرین پر لانے کے لیے پہلے بائیں طرف موجود ٹول بار پر Zoom tool منتخب کریں۔
- اب اوپر والی ٹول بار پر موجود ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے To Fit آپشن منتخب کریں۔
Effects مینیو میں سے Plastic ایفیکٹ منتخب کریں جس سے ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔
درج ذیل تصویر میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ڈائیلاگ باکس میں Plastic ایفیکٹ سے متعلق مختلف آپشنز موجود ہیں۔ ان آپشنز کے ساتھ مختلف تجربات کرتے ہوئے اپنی مرضی کا پلاسٹک ایفیکٹ تیار کریں۔
- ٹول بار پر موجود Save بٹن پر کلک کریں۔
- Corel PHOTO-PAINT بند کر دیں۔
کورل ڈرا میں موجود لکھائی پر پلاسٹک ایفیکٹ لگ چکا ہے۔ اس لکھائی کو آپ حسب منشا کسی بھی ڈیزائن کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ جب ڈیزائن تیار ہو جائے تو File مینیو میں موجود Export آپشن کی مدد سے اس ڈیزائن کو کسی بھی امیج فارمیٹ مثلاً JPG, PNG وغیرہ کی فائل میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
کورل ڈرا میں تصویر Import کرنے کا آپشن اوپر ٹول پر بھی موجود ہے اور File مینیو کے اندر بھی۔ جب آپ کورل ڈرا میں تصویر امپورٹ کریں گے تو یہ لکھائی اس کے پیچھے چھپ جائے گی۔ تصویر کو لکھائی کے پیچھے لے جانے کے لیے Ctrl + End شارٹ کٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Modified: Mon, 02/12/2018 - 18:45