فوٹو شاپ میں تصویر کا زاویہ تبدیل کریں

ویب سائٹس اور رسائل وغیرہ میں وقتاً‌ فوقتاً‌ ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا زاویہ تبدیل کیا گیا ہوتا ہے، جیسے ہم تصویر کو سامنے سے نہیں بلکہ ایک سائیڈ سے دیکھ رہے ہوں۔ تصویر کو ترچھا کر کے ایک خاص زاویے سے دیکھانے کا یہ ایفیکٹ عام طور پر کمپیوٹر اسکرین کے عکس (Screenshots) میں دیکھا گیا ہے۔ تصویر کو کسی خاص زاویے میں ڈھالنے کا یہ عمل فوٹوشاپ میں بہت آسان ہے۔ مثال کے طور پر درج ذیل تصویر دیکھیں:

Screenshot کی صورت میں ترچھی تصویر کا ایک نمونہ


مطلوبہ تصویر فوٹوشاپ میں کھولیں۔ ٹول بار میں سے Rectangular Marquee Tool منتخب کریں اور پھر Select مینیو میں سے Select All کے آپشن پر کلک کریں۔

Marquee Tool کی مدد سے ساری تصویر سلیکٹ کریں۔


درج ذیل تصویر کے مطابق Edit مینیو کے اندر موجود Transform مینیو میں سے Skew کا آپشن منتخب کریں۔

Skew کا آپشن منتخب کریں


ماؤس کی مدد سے سلیکشن کو اوپر اور نیچے والے کناروں سے پکڑ کر اندر کی طرف گھسیٹیں۔ تصویر کو اپنی مرضی کے مطابق ترچھا کرنے کے لیے آپ کو بار بار اوپر اور نیچے کے کنارے اندر کی طرف دھکیلنا پڑیں گے۔

ماؤس کی مدد سے سلیکشن اندر کی طرف دھکیلیں


جب آپ تصویر کے زاویے سے مطمئن ہو جائیں تو کی بورڈ پر Enter بٹن دبا دیں، یا پھر پراپرٹی بار میں موجود Commit transform بٹن پر کلک کر دیں۔

Transform کی تبدیلی منظور کریں


آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر کی سلیکشن ابھی قائم ہے۔ اگر آپ اس تصویر پر مزید کوئی ایفیکٹ نہیں لگانا چاہتے تو اس کے سفید حصے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اسے Crop کیا جا سکتا ہے۔

Crop کی مدد سے تصویر کا خالی حصہ ختم کریں


ایک زاویے سے نظر آنے والی ترچھی تصویر تیار ہے۔

ایک زاویے سے نظر آنے والی تصویر تیار ہے