پی ایچ پی کے ذریعے ای میل بھیجیں
PHP کے ذریعے ای میل بھیجنا بہت آسان ہے۔ ()mail فنکشن استعمال کرتے ہوئے صرف ایک لائن پر مشتمل کوڈ کی مدد سے بھی ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔ لیکن PHP کی اس سہولت کا مؤثر استعمال ویب ایپلی کیشن میں ہی کیا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن میں ہونے والے مختلف کاموں کے نتیجے میں خود کار طریقے سے ای میل بھیج کر آپ متعلقہ لوگوں کو صورت حال سے مطلع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایسے کام درج ذیل ہو سکتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Sun, 02/04/2018 - 00:55
پی ایچ پی میں ایچ ٹی ایم ایل فارم کی پڑتال کریں
کوئی ڈیویلپر یہ نہیں چاہتا کہ صارف غلط معلومات مہیا کرے۔ غلط ان معنوں میں کہ نام کی جگہ فون نمبر مہیا کر دیا جائے، ای میل کی جگہ پوسٹل کوڈ لکھ دیا جائے، اور جو معلومات درکار ہیں وہ فراہم کیے بغیر ہی فارم بھیج دیا جائے۔ اگر ایسی معلومات کی پڑتال (Validation) نہ کی جائے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیٹابیس میں کس قسم کا ڈیٹا محفوظ ہوگا اور یہ ڈیٹابیس آپ کے لیے کتنی مفید ثابت ہوسکے گی۔ معلومات کی پڑتال کے لیے نئے ڈیویلپرز Javascript بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ کسی طرح سے بھی محفوظ طریقہ نہیں ہے، اس لیے کہ یہ کوڈ صارف کے کمپیوٹر پر ویب براؤزر میں چلتا ہے، جبکہ آج کل ایسے ٹولز (Firebug وغیرہ) باآسانی دستیاب ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ویب پیج سے Javascript کوڈ ختم کر کے HTML فارم میں اپنی مرضی کی معلومات بھر کر بھیجی جا سکتی ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Mon, 02/12/2018 - 21:05
پی ایچ پی کی مدد سے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی ویلیو دوبارہ سلیکٹ کریں
ویب براؤزر جس کے سامنے صارف بیٹھا ہے، اور ویب سرور جس پر مطلوبہ ویب سائیٹ پڑی ہے، ان دونوں کے درمیان رابطہ HTTP پروٹوکول کے تحت ہوتا ہے۔ یہ رابطہ Stateless ہوتا ہے۔ یعنی براؤزر کی جانب سے سرور کی طرف بھیجی گئی ہر درخواست ایک دوسرے سے الگ اور آزاد ہوتی ہے۔ ویب سرور کی طرف بھیجی گئی ان Requests کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم ویب فارم بھر کے سرور کی طرف بھیجتے ہیں اور سرور کی طرف سے جواب آنے پر وہی ویب پیج دوبارہ لوڈ ہوتا ہے تو فارم میں سے ویلیوز غائب ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ اس فارم کی ویلیوز برقرار رکھنے کے لیے ہمیں سرور سے تمام ویلیوز واپس منگوانا پڑتی ہیں۔ یعنی براؤزر اور سرور کے درمیان رابطے کو Stateful بنانے کے لیے ہمیں پروگرامنگ لینگویج مثلاً PHP وغیرہ استعمال کرنا پڑتی ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Tue, 02/13/2018 - 21:32
پی ایچ پی کے ذریعے ویب سرور پر فائل اپ لوڈ کریں
PHP پروگرامر کے لیے جن امور کا جاننا ضروری ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ Server پر اپ لوڈ ہونے والی فائل کیسے ہینڈل کی جاتی ہے۔ ویب سرور پر اپ لوڈ ہونے والی فائل ایک عارضی فولڈر میں محفوظ کی جاتی ہے۔ PHP اس فائل کے متعلق مختلف نوعیت کی معلومات فراہم کرتی ہے جن کی مدد سے آپ اپنی ایپلی کیشن میں یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ فائل قابل قبول ہے یا نہیں۔ اگر فائل آپ کی طے کردہ شرائط پر پورا نہ اترے تو پھر اسے کچھ عرصہ کے بعد عارضی فولڈر سے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے۔ اور اگر یہ فائل طے کردہ شرائط کے مطابق ہے تو آپ بذریعہ کوڈ اسے عارضی فولڈر سے اپنی مرضی کے فولڈر میں منتقل کر لیتے ہیں۔ مکمل تحریر
Modified: Fri, 03/30/2018 - 19:22
پی ایچ پی میں چیک باکس کی ویلیو حاصل کریں
ویب فارم میں چیک باکسز اس لیے شامل کیے جاتے ہیں تاکہ مختلف چیزوں کے بارے میں صارف کی دل چسپی معلوم کی جا سکے۔ چیک باکس کی مدد سے کسی معاملے میں صارف سے ہاں یا ناں میں جواب معلوم کیا جاتا ہے۔ اگر صارف نے چیک باکس منتخب کیا ہے تو اس کا مطلب ہاں ہے، اگر نہیں کیا تو اس کا مطلب ناں ہے۔ اس ٹٹوریل میں یہ بتایا گیا ہے کہ صارف جب HTML فارم سرور پر بھیجتا ہے تو سرور پر موجود PHP کوڈ میں اس فارم کے چیک باکسز کی ویلیوز کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آئیں اس کے دو طریقے دیکھتے ہیں: مکمل تحریر
Modified: Sun, 04/08/2018 - 03:21
ویب فارم کو فیلڈ سیٹ ایلی منٹ کی مدد سے منظم بنائیں
ایسا ویب فارم جس میں مختلف نوعیت کی معلومات کو مختلف گروپس میں تقسیم کرنا مقصود ہو تو اس کے لیے fieldset ایلی منٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایلی منٹ ایک باکس بنا دیتا ہے، جبکہ اس کے اندر legend ایلیمنٹ کی مدد سے اس باکس کا ٹائٹل مقرر کیا جاتا ہے۔ ویب فارم کو اس طریقے سے صحیح معنوں میں منظم اور خوبصورت بنانے کے لیے CSS کا استعمال ضروری ہے۔ اسٹائل رولز کی مدد سے fieldset بلاک کے بارڈر کی موٹائی و گولائی، بیک گراؤنڈ کا رنگ، اور اس کی پوزیشن وغیرہ مقرر کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح legend ایلیمنٹ کو بھی اسٹائل رولز کی مدد سے بہتر انداز میں دکھایا جا سکتا ہے۔ مکمل تحریر
Modified: Thu, 02/05/2015 - 15:27