ونڈوز کے جدید ورژنز میں فونٹ انسٹال کریں
فونٹ کی فائل پر ماؤس کے دائیں بٹن کی مدد سے کلک کر کے مینیو کھولیں، اور پھر مینیو میں Install آپشن پر کلک کر دیں، فونٹ فوراً انسٹال ہو جائے گا۔ جس پروگرام میں آپ یہ فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ پروگرام کھلا ہوا ہے تو اسے بند کر کے دوبارہ کھولیں۔ انسٹال کیا گیا فونٹ اس پروگرام میں دستیاب ہوگا۔
Windows XP پر فونٹ انسٹال کریں
فونٹ کی فائل پر ماؤس کے دائیں بٹن کی مدد سے کلک کر کے مینیو کھولیں اور Copy پر کلک کریں۔
ونڈوز کے Start بٹن پر کلک کرکے مینیو کھولیں اور پھر Run پر کلک کریں۔
باکس میں fonts لکھ کر OK بٹن پر کلک کریں۔ اس سے پہلے سے نصب شدہ فونٹس کی ونڈو کھل جائے گی۔
Edit مینیو کھول کر Paste پر کلک کر دیں۔ فونٹ جو ہم نے پچھلے مرحلے میں Copy کیا تھا وہ ونڈوز کے پہلے سے نصب شدہ فونٹس میں شامل ہو جائے گا۔ جس پروگرام میں آپ یہ فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ پروگرام کھلا ہوا ہے تو اسے بند کر کے دوبارہ کھولیں۔ انسٹال کیا گیا فونٹ اس پروگرام میں دستیاب ہوگا۔
Modified: Wed, 01/28/2015 - 13:49