آن لائن سروس کی مدد سے کمپریسڈ فائل کا فارمیٹ تبدیل کریں

معروف ZIP فارمیٹ والی فائل بنانے اور کھولنے کی سہولت آپریٹنگ سسٹم میں موجود ہوتی ہے لیکن دیگر کمپریسڈ فائل فارمیٹس کے لیے الگ سے ایپلیکیشن انسٹال کرنا پڑتی ہے۔ چونکہ تمام صارفین کو روزمرہ ایسے کاموں سے واسطہ نہیں پڑتا جن میں کوئی کمپریسڈ فائل بنانا یا کھولنا پڑے، اس لیے کسی ایک آدھ موقع کے لیے الگ سے ایسی ایپلیکیشن انسٹال کرنا ضرورت سے زیادہ کام محسوس ہوتا ہے۔ مثلاً گزشتہ دنوں مجھے ایک RAR فارمیٹ والی کمپریسڈ فائل موصول ہوئی لیکن میرے کمپیوٹر پر اسے ڈی کمپریس کرنے والی ایپلیکیشن موجود نہیں تھی۔ چنانچہ سرچ انجن پر تلاش کرنے سے ایسی آن لائن سروس مل گئی جو اس فائل کو کسی دوسرے فارمیٹ مثلاً ZIP میں تبدیل کر دے تاکہ میں اسے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں موجود سہولت کے تحت کھول سکوں۔



درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سرچ انجن کے نتائج والے صفحہ پر کمپریسڈ فائل کو کسی دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کرنے والی سروسز نظر آرہی ہیں۔

درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق:   (1) اپنے کمپیوٹر سے کمپریسڈ فائل منتخب کر کے اپ لوڈ کریں۔ (2) ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے مطلوبہ فائل فارمیٹ منتخب کریں۔ (3) اپنا ای میل ایڈریس مہیا کریں جس پر کنورٹ کی گئی فائل کا لنک بھیجا جائے گا۔ (4) اس کے بعد Convert بٹن پر کلک کر دیں۔

آپ درج ذیل اسکرین شاٹ میں یہ پیغام دیکھ سکتے ہیں کہ آن لائن سروس نے فائل وصول کر لی ہے اور وہ اسے کنورٹ کرنے کے بعد اس کا لنک مہیا کیے گئے ای میل ایڈریس پر بھجوا دیں گے۔

درج ذیل ای میل میں اس ویب پیج کا لنک دیکھا جا سکتا ہے جس پر جا کر تبدیل شدہ فارمیٹ والی فائل ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

Categories: